سفری شاعری

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم عزیز محفلین،
پاکستان میں رہنے والے آپ میں سے تقریبآ ہر شخص کو ٹرکوں، بسوں اور رکشوں کے پیچھے ایسی "شاندار شاعری" پڑھنے کا موقع ملا ہوگا جسے پڑھنے کے بعد چہرہ کِھل اٹھتا ہے اور آنکھوں میں چمک سی آ جاتی ہے۔ :) :) :)
تو بس اب کرنا یہ ہے کہ اسی شاعری کو یہاں محفل میں موجود اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کرنا ہے تاکہ جو چمک دمک اس شاعری کو پڑھ کر آپ کے چہرے اور آنکھوں میں پیدا ہوئی، اس کی جھلک کسی دوسرے کے چہرے پر بھی دکھائی دے سکے۔ :) :) :)
 

عاطف بٹ

محفلین
تو لیجئے پھر پہلا شعر جو آج ہی میں نے ایک رکشہ کے پیچھے پڑھا ہے۔ :)

نگاہیں ملیں تو دل کا قصور نہیں ہے
لاہور سے کراچی زیادہ دور نہیں ہے
:) ;)
 
ایک بات ہے عاطف بٹ صاحب کم از کم میں اس چیز کو شاعری نہیں مانتا۔۔ ہاں اگر آپ کہیں کہ وہ جملے تو آپ کا کہنا بہ سر و چشم۔۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ایک بات ہے عاطف بٹ صاحب کم از کم میں اس چیز کو شاعری نہیں مانتا۔۔ ہاں اگر آپ کہیں کہ وہ جملے تو آپ کا کہنا بہ سر و چشم۔۔
آپ یہ بات کہہ کر ہمارے سینکڑوں بلکہ ہزاروں ٹرک، بس اور رکشہ ڈرائیور بھائیوں کے ذوق پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں۔ :p :p
 

سید ذیشان

محفلین
شائد اس پر ایک کتاب بھی چھپ چکی ہے جس میں ایسے تمام اشعار(؟) کو اکٹھا کیا گیا ہے اور اس میں ہر ایک کیساتھ ٹرک نمبر بھی دیا گیا ہے جس پر وہ جملہ لکھا ہوا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس قسم کا ایک دھاگہ پہلے بھی محفل میں شروع کیا گیا تھا۔ غالباً فرزانہ نیناں نے شروع کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہوئے مر کے ہم جو پیچھے ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کوئی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ کو اس بات سے غیر متفق ہونے کا کامل حق ہے محترم۔
اس میں معذرت کے ساتھ شعر والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔۔۔
ارے بھائی، آپ سنجیدہ نہ ہوں یہ تو بس ہنسنے کھیلنے کا ایک بہانہ ہے ورنہ یقین مانیں میں اس "شاعری" کی کتاب ترتیب دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
اس قسم کا ایک دھاگہ پہلے بھی محفل میں شروع کیا گیا تھا۔ غالباً فرزانہ نیناں نے شروع کیا تھا۔
اس موضوع پہ پہلے بھی یہاں ایک دھاگہ کھولا گیا تھا ، (شاید فرزانہ نیناں نے کھولا تھا۔)
میرے علم میں نہیں تھا اس لئے میں نے نیا دھاگہ شروع کردیا۔
 
Top