سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

بابا-جی

محفلین
جیسے نواز شریف کے حالیہ جمہوری انقلاب میں عوام بھول چکی ہے کہ وہ ایک سال قبل جیل میں بس چند دنوں کے مہمان تھے۔ ویسے ہی شیخ مجیب نے بھی اپنی ان ۶ نکات میں بنگالی زبان کا ذکر تک نہیں کیا جہاں سے اصل تحریک شروع ہوئی تھی :)
وُہ تو ٹھیک ہے مگر مُجھے یِہ بات سمجھنی ہے کِہ زبان کا مسئلہ کہاں گُم ہو گیا تھا۔ اگر معلُوم نہیں ہے تو میری زبان پر ٹیپ لگا دو۔
 
جاسم محمد

زبان کا مسئلہ موجود تھا مگر بنگالیوں کو زیادہ تکلیف معاشی استحصال پر تھی۔ ذیل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی والے صوبے پر کتنا کم خرچ کیا گیا۔ جبکہ پاکستان کی اکثریتی ایکسپورٹ کمائی یہیں سے آرہی تھی۔ اسی لئے بنگالیوں نے زبان والے مسئلہ کو ۶ نکاتی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا۔ بلکہ صرف معاشی استحصال پر الیکشن لڑا۔
95-C3-B5-FB-BE75-423-F-BEFF-D722000-F67-A0.png
 
ایُوبی آمریت کا کمال۔ ھاھاھا۔ اِدھر بھی فوجی ذمہ دار نکلے نا پھر۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایُوبی آمریت کا کمال۔ ھاھاھا۔ اِدھر بھی فوجی ذمہ دار نکلے نا پھر۔
۱۹۴۷ سے ۱۹۵۸ تک کونسی ایوبی آمریت تھی؟ اس جمہوری انقلابی دور میں بھی پاکستان کے اکثریتی آبادی والے صوبہ پر بہت کم خرچ ہوا۔ اوپر ٹیبل کو غور سے دیکھیں۔
 
مِرزا سکندر بھی فوجی ہی تھا اور تب تو پھر ٹیبل میں کُچھ جان جُثہ تھا مگر ایوب اینڈ کمپنی نے تو پاپا جانز ٹائپ کام دکھایا۔
 
یہ بات درست ہے۔ مشرقی پاکستان کے معاشی حالات پہلے ہی سویلین حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بہت خراب تھے۔ ایوب نے آکر اس میں چار چاند مزید لگا دئے۔ امریکہ کی طرف سے جتنی امداد آئی وہ سب کی سب مغربی پاکستان کی معاشی ترقی پر صرف کر دی گئی۔ اس لئے خالی جرنیلوں کو ہر مسئلہ کی جڑ سمجھنا درست نہیں۔
 
جناح اور چلو لیاقت خاں کے بعد اصل حکُومت فوج کی ہی تھی، بے چارہ سویلینز کو مُعاف رکھو ناروے کے شہزادے۔
 
سویلین بیچارے نہیں ہیں۔ وہ بھی اس بے لذت گناہ میں برابر کے شریک رہے اور ابھی تک ہیں۔ آج بھی ملک کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اپنی سابقہ محبوبہ معشوقہ یعنی فوج کے غم میں مرے جا رہی ہے۔
 
مریں نہ تو اَور کیا کریں۔ عسکری آٹا، دلیا سے لے کر پاپا جانز، ڈی ایچ اے، بجٹ سب اُدھر جاتا ہے اور یِہ عسکری مافیا اِتنا پاور فُل ہے کِہ نیب کی دسترس میں ہے، نہ سپریم کورٹ کی رینج میں، رہی سہی کسر ٹویٹر فیس بُک سپاہ نے ففتھ جنریشن کے صدقے اپنے سر لے لِی۔ ان کا بیانیہ ہِٹ ہے، میرے مُرشد کی کون سُنتا ہے!
 
لیکن آج ہی اپوزیشن والوں کا ارسطو بتا رہا تھا کہ خان اعظم نے دو سال سے فوج کا بجٹ نہیں بڑھایا :)
اب کس کی بات کا یقین کریں؟
 
بجٹ نہیں بڑھایا بلکہ سی پیک کی صُورت پُورا بجٹ ہاتھ میں تھما دِیا۔ لو، عاصم پیزوی کی مدد سے خُود بنا لو۔
 
احسن جاوید

محفلین
افففف، اتنی ساری ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ متعلقہ صفحات کی تصاویر مل جاتیں ۔
ہر بات کا سورس انسان کو یاد نہیں رہتا، اس لیے میں نے اوپر ایک مراسلے میں عرض کیا تھا کہ دوبارہ نظر سے گزرا یا یاد آیا تو شیئر کر دوں گا۔
 
ثمین زارا

محفلین
گُڑیا رانی، بطور سزا، پڑھ لو۔
کتاب پڑھنا تو انعام ہوتا ہے سزا نہیں ۔ پر متعلقہ صفحات کی نشان دہی سے مسئلہ جلد حل ہو جاتا ۔ ویسے آپ سے ہم نے کبھی کچھ ادھار تو نہیں لیا ہے نا ۔ ہر وقت بری بری ریٹنگز سے پروفائل کیوں خراب کرتے ہیں آخر؟؟
 
بابا-جی

محفلین
اوہ، مَیں ساگ کو تڑکا لگانا بھُول گیا، مُجھے بیگم (بے غم) بہت مارے گی۔ ٹرانسمیشن کا وقت ختم ہُوا۔
 
Top