سقوط ڈھاکہ کی جڑیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اسی وقت لگا آئے تھے جب انہوں نے صرف اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا تھا۔ اور اس پالیسی سے انحراف کرنے والوں کو ملک دشمن کہا تھا۔ اسی سخت پالیسی کے تسلسل کی وجہ سے اگلے صوبائی اور قومی الیکشنز میں پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ مشرقی پاکستان سے الیکشن ہارتی چلی گئی اور اس کی جگہ بنگالی قوم پرست جماعت عوامی لیگ نے لے لی:
Bengali language movement - Wikipedia
باقی ۱۹۷۰ کے انتخابات صدر یحیی کے ایل ایف او آرڈر کے تحت منعقد ہوئے تھے۔ جس میں انتقال اقتدار الیکشن جیتنے والے مجیب الرحمان کو ہی ہونا تھا۔ یوں وہ اپنی دو تہائی اکثریت کے ساتھ مغربی پاکستان کو خاطر میں لائے بغیر ملک کا نیا آئین بنا سکتے تھے۔ اگر ایسا ہو جاتا تو عین ممکن ہے کچھ سال بعد آزادی کی تحریک مغربی پاکستان میں چل رہی ہوتی
Legal Framework Order, 1970 - Wikipedia