نبیل نے کہا:ارے جویریہ بہن، اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے۔ میں تو سر کھجا رہا تھا کہ آخر کونسی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے۔
جویریہ بہت اچھی ہیں۔ جو آپ پڑھنا چاہیں گے۔ جویریہ وہ ہی پڑھوا دیں گی۔رضوان نے کہا:خوش آمدید
کتابوں کے نام کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ کونسی کتاب آپ اہلِ محفل کو پڑھوانا پسند کریں گی اپنی عمدہ تحریر میں۔
شمشاد نے کہا:نبیل نے کہا:ارے جویریہ بہن، اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے۔ میں تو سر کھجا رہا تھا کہ آخر کونسی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے۔
نبیل بھائی اب بہانے تو نہ بنائیں، سیدھے سیدھے ہی کہہ دیں کہ میں سر کھجا رہا تھا اس لیے کہ سر میں جُوئیں بہت ہو گئی ہیں۔ اب آپ نے ‘جُوں‘ کا نام ‘بات‘ رکھ لیا ہے تو اور بات ہے۔
رضوان نے کہا:اس کو کہتے ہیں ٹکا سا جواب دینا :x
اور سن کے جو حالت ہوئی ہے اسی کا نام ہے منھ لٹک جانا
شکریہ آپ نے دو محاوروں کی تشریح کردی امید ہے۔ اسی طرح تشریحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جویریہ مسعود نے کہا:رضوان بھائی پلیز اپنا موڈ صحیح کر دیجئے ورنہ میں رو پڑونگی
شمشاد بھائی جان، جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی کتابیں پڑھتے ہیں۔
رضوان نے کہا:شمشاد بھائی صرف پڑھتے ہی نہیں لکھتے بھی ہیں۔ زاویہ انکی اور ماوراء کی کاوش ہے۔ لائبریری ٹیم کے سر گرم رکن ہیں۔