تعارف سلام عرض ہے

F@rzana نے کہا:
ہاہاہا :lol: :lol: :lol:
یعنی 3 کتابیں خریدی گئیں اور باقی ساری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔wow

اچھا یعنی صرف تین کتابیں خریدی گئیں اور باقی ساری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اف فففففف
یہ تو بہت زیادہ ہیں میں بڑی ہمت کرکے اور ڈھیٹ بن کر اب تک صرف 6 کتابیں ہی مار سکا ہوں :lol:
 
جیہ

لائبریرین
ارے نہیں

جی نہیں۔۔یعنی کہ کمال کرتے ہیں آپ لوگ۔۔۔ مجھ کو جو سمجھ رہے ھو نا۔۔۔۔۔۔۔۔
این خیال است و محال است و جنون۔
اپنا پیٹ کاٹ کاٹ کر کتابیں خریدی ہیں۔۔۔ سمھجھے آپ
خبردار آئیندہ جو کسی نے ایسی بات کی ( ورنہ کیا کرلونگی میں؟)
ویسے شسشاد بھائی اوتار تبدیل کرکے اچھا نہیں کیا آپ نے۔۔۔۔۔۔
 
پیٹ کاٹ کاٹ کر تو دو تین کتابیں‌ ہی خریدی جاسکتی ہیں ، دو تین ہزار کہاں :lol:

ویسے کوئی بات نہیں جیسے میں نے اعتراف کرلیا کہ چند کتابیں میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اعتراف کرلینے میں کیا حرج ہے، اب اس مہنگائی اور علم ناشناسی کے دور میں اتنا تو چلتا ہے
 
رضوان

محفلین
لو بھئی فرزانہ نبیل شمشاد آپکو کسی تفتیشی ٹیم میں ہونا چاہیے چند ہی سوالوں میں سب کچھ اگلوا لیا! :roll:
مستنصر حسین تاڑر نے ایک دنیا کو آوارہ گرد اور مہم جو بنا دیا۔ جو کام ٹورازم والوں سے نہ ہو سکا اس کا سہرا بلاشبہ بہت حد تک تاڑر کو جاتا ہے۔ مستنصر حسین تاڑر کو ایک اور فائدہ (ایڈوانٹیج) یہ ہے کہ ان سے تقریباً سب کی صوتی اور بصری شناسائی بھی ہے وہ ہم میں سے بہت سوں کے فیملی ممبر رہ چکے ہیں صبح سویرے کی پی ٹی وی نشریات کے ذریعے اور اب ایک ایسے پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں بلکہ نمک ہی چھڑکتے ہیں (شادی آن لائن) ہماری حسرتوں پہ۔ شہنائی ہمارے لیے بجتی ہے مگر تشریف لاتے ہیں نئے مہمان۔
مشتاق احمد یوسفی کی آب گم اور زرگزشت میں نے جب پڑھی فہم کا ایک نیا باب وا ہوا ہے اور میں جب لکھنے بیٹھا ہوں تو لگا ہے کہ اب تک اس پہلو پہ تو نظر گئی ہی نہیں تھی۔ (میں اسے دس سے زیادہ مرتبہ پڑھ چکا ہوں۔ کئی مرتبہ خرید چکا ہوں کہ کسی باذوق ساتھی کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں میری نظر میں)
کاش ہمارے پورے معاشرے کو اللہ اسے پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے آمین ثم آمین
 
رضوان مجھے اپ سے سخت گلہ ہے ، آب گم ہم دونوں نے لکھنی شروع کی اور آپ نے ڈنڈی مار کر اب صرف خود لکھنی شروع کر دی ہے اور مجھے لکھنے پڑھنے دونوں سے محروم کردیا ہے :?

میں نے صرف دھیرج گنج کا مشاعرہ پڑھی تھی اور آپ کے سکین شدہ صفحوں کی مدد سے لکھ اور پڑھ بھی رہا تھا، وائے افسوس کہ مدت سے یہ لطف بھی میسر نہیں آیا مگر میں بتائے دے رہا ہوں کہ آب گم کا جشن میرے بغیر نا مکمل ہوگا اور میں اکیلے یہ کتاب لکھنے بھی نہیں دوں گا ، اس پر ہم دونوں کا برابر کا حق ہے ، اس وجہ سے میں نے کبھی کسی کو اس میں لکھنے میں بھی شریک نہیں کیا کہ کل کو سارا کریڈٹ ہم دونوں کو ہی ملے :wink:
 
جیہ

لائبریرین
علوی صاحب اس معاملے ہیں آپ تو ماہر ہیں ۔ میرے نام کے ساتھ تو مبتدی لکھا ہوا ہے۔۔۔۔

بخدا پاکٹ منی ہمیشہ اس مد میں ہی خرچ کی ہے ساری عمر۔۔۔۔

عمر گزری ہے اس دشت کی سیاحی میں۔۔۔۔

ویسے برا کیا جو اپنا راز کھول دیا۔۔۔ غالب سے معذرت کے ساتھ۔۔۔

کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
“فورم“ کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
 
رضوان

محفلین
بھلا ۔۔۔۔۔ اور مشک چھپائے کبھی چھپتے ہیں۔ اور یہ تو کتابوں سے عشق کی بات تھی۔

محب فکر نہ کرو سکینر کا ڈرائیور چھٹی پر ہے سب سے پہلے آپکے لیے آب گم لوڈ ہو گی پھر دوسرا کام۔ آپ ہی کہیں گے بہت زیادہ ہے کسی اور کو بھی شریک کرو۔
 
ویسے میں تازہ تازہ ماہر ہوا ہوں اس لیے اس پر نہ جائیے گا ، مہارت کوئی پرانی نہیں۔

ویسے میں نے ساری عمر کرائے پر کتابیں پڑھنے میں گزار دی ، چند سالوں سے کتابیں لینا شروع کی ہیں۔

غالب کی مار نہیں سہی جاتی اور غالب کی اتنی دلدادی پہلی بار دیکھی ہے مگر بہت خوشی ہوئی ورنہ آج کل کی لڑکیاں توفرحت عباس شاہ اور وصی شاہ کی شاعری سے ہی نہیں نکلتیں۔ پتا نہیں شاہوں نے کیا پڑھ کر پھونک رکھا ہے۔
 
F@rzana

محفلین
جویریہ کہیئے تفشیشی ٹیم کا مزا آیا نا!

تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو

رابطہ رکھئے، میں آپ سے زیادہ واقف نہیں، لیکن آپ کی دھوم مچی ہوئی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ سب جانتے ہیں سوا میرے :lol:
 
جیہ

لائبریرین
فرزانہ بہن خوش آمدید میرے دھاگے میں۔ خوب گزرے گی جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھوم کیا مچی ہے ، بس تفشیش سے گزر رہی ہوں۔۔۔
 
رضوان

محفلین
محب علوی نے کہا:
ویسے میں تازہ تازہ ماہر ہوا ہوں اس لیے اس پر نہ جائیے گا ، مہارت کوئی پرانی نہیں۔

ویسے میں نے ساری عمر کرائے پر کتابیں پڑھنے میں گزار دی ، چند سالوں سے کتابیں لینا شروع کی ہیں۔

غالب کی مار نہیں سہی جاتی اور غالب کی اتنی دلدادی پہلی بار دیکھی ہے مگر بہت خوشی ہوئی ورنہ آج کل کی لڑکیاں توفرحت عباس شاہ اور وصی شاہ کی شاعری سے ہی نہیں نکلتیں۔ پتا نہیں شاہوں نے کیا پڑھ کر پھونک رکھا ہے۔
یہ تو تیلے شاہ ہی بتائیں گے :lol:
 
F@rzana نے کہا:
جویریہ کہیئے تفشیشی ٹیم کا مزا آیا نا!

تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو

رابطہ رکھئے، میں آپ سے زیادہ واقف نہیں، لیکن آپ کی دھوم مچی ہوئی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ سب جانتے ہیں سوا میرے :lol:

ہائے سادگی اور بھولپن تو دیکھے کوئی :wink:

سب جانتے ہیں میرے سوا ، جیسے سب تو عالمِ ارواح سے جانتے ہیں نہ اور موصوفہ خود سب کی جانکاری رکھتے ہوئے کیسے اندازِ لاعلمی اختیار کئے ہوئے ہیں، کیا کہنے فے :lol:
 
رضوان نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ویسے میں تازہ تازہ ماہر ہوا ہوں اس لیے اس پر نہ جائیے گا ، مہارت کوئی پرانی نہیں۔

ویسے میں نے ساری عمر کرائے پر کتابیں پڑھنے میں گزار دی ، چند سالوں سے کتابیں لینا شروع کی ہیں۔

غالب کی مار نہیں سہی جاتی اور غالب کی اتنی دلدادی پہلی بار دیکھی ہے مگر بہت خوشی ہوئی ورنہ آج کل کی لڑکیاں توفرحت عباس شاہ اور وصی شاہ کی شاعری سے ہی نہیں نکلتیں۔ پتا نہیں شاہوں نے کیا پڑھ کر پھونک رکھا ہے۔
یہ تو تیلے شاہ ہی بتائیں گے :lol:

تیلے شاہ کو تو میں خود بتاؤں گا :lol:
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے میں تازہ تازہ ماہر ہوا ہوں اس لیے اس پر نہ جائیے گا ، مہارت کوئی پرانی نہیں۔

ویسے میں نے ساری عمر کرائے پر کتابیں پڑھنے میں گزار دی ، چند سالوں سے کتابیں لینا شروع کی ہیں۔

غالب کی مار نہیں سہی جاتی اور غالب کی اتنی دلدادی پہلی بار دیکھی ہے مگر بہت خوشی ہوئی ورنہ آج کل کی لڑکیاں توفرحت عباس شاہ اور وصی شاہ کی شاعری سے ہی نہیں نکلتیں۔ پتا نہیں شاہوں نے کیا پڑھ کر پھونک رکھا ہے۔
پتہ ہے علوی صاحب حالی نے بھی یادگارِ غالب میں کہیں لکھا تھا کہ غالب نے بھی ساری عمر کرائے کے کتابوں پر گزارا کیا، کبھی اپنے پلے سے ایک بھی کتاب خریدی نہیں۔۔۔۔ اس لحاظ سے آپ کو غالبِ ثانی کہ سکتے ہیں
 
کرائے کی کتابیں کہ ادھار کی کتابیں :)

ویسے جو لقب دیا ہے اسے سن کر تو شاید پورا ہفتہ مجھے نیند نہ آئے ویسے میں نے پلے سے کتابیں خریدیں بھی اور خرید کر تحفے میں بھی دیں
 
جیہ

لائبریرین
کرائے کی کتابیں۔۔۔ باقاعدہ کرایہ دیتے تھے غالب صاحب۔ ادہار بھی منگواتے تھے مگر واپس بھی کردیتے تھے۔

ویسے مجھ کہ کونسی کتاب گفٹ کر رہے ہیں آپ؟ اور کب؟
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
زاویہ 2 اور اگلے ماہ :lol:

اور کچھ مانگ لیا ہوتا تو وہ بھی مل جاتا 8)

زہے نصیب۔۔۔۔۔۔ غالب کے زبانی میرا پتہ بھی نوٹ کردیجئے تاکہ گفٹ ارسال کرنے میں آسانی ہو۔۔۔۔۔۔۔

تو مجھے بھول گیا ہو، تو اپنا پتہ بتلاؤں
کہ فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا
 
Top