سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور ملالہ

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو ڈپلومیسی کی طرف چلے گئے آپ :)
دیکھئے، اگر آپ نے اس دھاگے پر یوسف-2 کی فوٹو شاپ شدہ اور غلط تصاویر پر کچھ تبصرہ کر کے "ماڈریٹس" پر دستِ شفقت پھیرتے تو آپ کی رائے نیوٹرل ہوتی۔ لیکن آپ کا براہ راست نشانہ ہی "ون سائیڈڈ" ہے تو نشاندہی کرنے کو دل چاہا :)
لگے ہاتھوں روشنی ڈال دیجئے کہ کیا پہلی اور دوسری پوسٹس میں سچ کہا گیا ہے یا جھوٹ؟ اور اگر جھوٹ کہا گیا ہے تو قرآن و حدیث کے داعی ان صاحب کو کیا کہیں گے :)
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
دیکھئے، اگر آپ نے اس دھاگے پر یوسف-2 کی فوٹو شاپ شدہ اور غلط تصاویر پر کچھ تبصرہ کر کے "ماڈریٹس" پر دستِ شفقت پھیرتے تو آپ کی رائے نیوٹرل ہوتی۔ لیکن آپ نے براہ راست نشانہ ہی "ون سائیڈڈ" ہے تو نشاندہی کرنے کو دل چاہا :)
لگے ہاتھوں روشنی ڈال دیجئے کہ کیا پہلی اور دوسری پوسٹس میں سچ کہا گیا ہے یا جھوٹ؟ اور اگر جھوٹ کہا گیا ہے تو قرآن و حدیث کے داعی ان صاحب کو کیا کہیں گے :)
پہلے یہ فرما دیجئے کہ اعتراض ملالہ پر تنقید پر ہے یا موصوف کے مذہبی میلان پر :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے یہ فرما دیجئے کہ اعتراض ملالہ پر تنقید پر ہے یا موصوف کے مذہبی میلان پر :)
اعتراض ملالہ والی تصویر میں جھوٹ لکھے جانے پر ہے :)
اب یہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اگر ایک بندہ قرآن و حدیث کا داعی بن کر عام زندگی میں اتنا بڑا جھوٹا نکلتا ہے تو اس سے اس کے مذہبی رحجان کے بارے کس طرح کی روشنی پڑے گی؟
 
قیصرانی بھائی ، یہاں سے اس بات کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ جس کے لئے میں اکثر گزارش کیا کرتا ہوں کہ فیس بکی تصاویر کو من و عن اٹھا کر یہاں جھگڑا کروانے والوں کو روکا جانا چاہئیے کہ جن کا مقصد بات کرنا نہیں محض کاپی پیسٹ ہوتا ہے ۔ ذاتی حوالے سے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہونا چاہئیے کہ کوئی بندہ مذہبی ہے یا غیر مذہبی لیکن یہاں بات بڑھی ہے محض ایک تصویر کی بنیاد پر کسی کو جاہل اور شیطان کہنے سے ۔ اگر ایس اکرنا درست کہلوا سکتا ہے تو یہ محفل پانی پت کا میدان بنی رہے گی ۔
 
متفق اور شکریہ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ایمانداری سے ایک بات بتائیں کہ ملالہ پر تنقید دیکھ کر خود کو ماڈریٹ کہلوانے والے دوست بھی یک دم طالبانی رویہ کیوں اختیار کر لیتے ہیں ؟ ۔
معاف کیجئے گا میں کبھی آپ کی سیاسی اور مذہبی ترجیحات کا تعین نہیں کر پائی مجھے ہمیشہ آپ کے کمنٹس گرے لگتے ہیں جہاں کسی بھی سمت کا تعین کرنا بہت مشکل ہے رہی طالبانی سوچ کی بات تو وہ جبری انداز میں منواتے ہیں اس طرح بحث نہیں کرتے یا تو سر نہیں یا بات نہیں تو پھر آپ کو طالبانی انداز کیا نظر آیا ؟ ( پلیز اس کی بلیک اینڈ وائٹ تشریح کر دیں گرے نہیں )
ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ان صاحب کے مراسلات میں مجھے کبھی سچائی نظر نہیں آئی الٹا شر پسندی ہمیشہ مطلوب رہی ہے انہیں اور ملالہ کو لے کر ہماری قوم اتنی پر ملال کیوں ہے مجھے تو وہ صرف ایک بچی نظر آتی ہے کسی بھی تعصب سے بالا ہو کر آپ بھی اسے اسی نظر سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ ایک بچی سے ایسے مقابلے کیوں ؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہاں ہر شخصیت پر دل کھول کر تنقید کی جاتی ہے بلکہ اب تو خیر سے بازاری زبان بھی استعمال کر دی جاتی ہے ۔ جب ہمہ قسم کی تنقید شہد سمجھ کر ہضم کر لی جاتی ہے ، فیس بکی فوٹو شاپ آرٹ پر بے سرو پا باتوں اور حقائق سے کوسوں دور جھوٹ پر بھی زبردست کی ریٹنگ کے ڈنگورے برسا دئیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی ایسی تنقید کے بعد کسی کو کسی کی نظر میں سرخرو ہونے کا موقع نہیں ملتا تو پھر ملالہ کے بارے میں تنقید پر کوئی کیوں کر سرخرو ہو جائے گا ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ معاملہ حقیقت میں اس کے برعکس ہو ۔ جنابان محترم ملالہ ایک انتہائی متنازعہ کردار ہے تو اگر اس پر کچھ لکھا جاتا ہے تو اس پر اتنی فکر مندی کیوں کہ کہنے والوں کو جاہل یا شیطان کہہ دیا جائے ۔
جاہل اس لیے کہ تحقیق نہیں کی کاپی پیسٹ کو ہی ایمان بنا رکھا ہے
شیطانیت اس لیے کہ اس پوسٹ کا مقصد صرف شرپسندی تھا
فکر مندی بنتی ہے آپ بھی کیا کریں کیونکہ فکر کیے بغیر اسے متنازعہ کردار بنا دیا صرف پروپیگنڈے کی بدولت
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی بالکل آپ کے اصول ہم نے بڑی اچھی طرح دیکھ اور سمجھ لئے کہ جو کوئی آپ سے اختلاف رکھے وہ بے ہودہ بکواس کرتا ہے ۔ اور جب آپ کو احساس دلایا جائے تو آپ بھی روایتی پاکستانیوں کی طرھ مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر یہ فتوی بھی صادر فرما دیتے ہیں کہ آپ کی ذاتیات پر بات کہی گئی ہے۔ مزید کوئی تاویل پیش فرمانی ہو تو ہم ہمہ تن گوش ہیں ۔
حیران ہوں آپ کی طرف سے یہ سب دیکھ کر ذیشان نے ایسا کچھ نہیں کہا کہ وہ اس سب کے مستحق ٹھہرائے گئے
 
ساجد

محفلین
معاف کیجئے گا میں کبھی آپ کی سیاسی اور مذہبی ترجیحات کا تعین نہیں کر پائی مجھے ہمیشہ آپ کے کمنٹس گرے لگتے ہیں جہاں کسی بھی سمت کا تعین کرنا بہت مشکل ہے رہی طالبانی سوچ کی بات تو وہ جبری انداز میں منواتے ہیں اس طرح بحث نہیں کرتے یا تو سر نہیں یا بات نہیں تو پھر آپ کو طالبانی انداز کیا نظر آیا ؟ ( پلیز اس کی بلیک اینڈ وائٹ تشریح کر دیں گرے نہیں )
ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ان صاحب کے مراسلات میں مجھے کبھی سچائی نظر نہیں آئی الٹا شر پسندی ہمیشہ مطلوب رہی ہے انہیں اور ملالہ کو لے کر ہماری قوم اتنی پر ملال کیوں ہے مجھے تو وہ صرف ایک بچی نظر آتی ہے کسی بھی تعصب سے بالا ہو کر آپ بھی اسے اسی نظر سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ ایک بچی سے ایسے مقابلے کیوں ؟
آپ کو میری سیاسی و مذہبی ترجیحات کا تعین کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے بھلا ۔ جو بات سامنے کی ہے اس پر بے لاگ اپنے خیالات کا اظہار کریں بھلے اختلاف ہی کریں ۔
 
ساجد

محفلین
ذیشان کو میں نے کبھی کسی کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا یہاں آپ زیادتی کر رہے ہیں
آپ ہی بتائیں کہ اگر آپ کو محض اختلاف کرنے کی بنیاد پر ان الفاظ سے یاد کیا جائے جو سید ذیشان شاہ صاحب ، زیک اور آپ نے دوسروں کے لئے کئے تو کیا تب بھی آپ اسی طرح مؤقف اپنائیں گی ؟ ۔ اگر میرے کومنٹس آپ کو" گرے" ہوئے لگتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ آپ کو میری ہر بات سے اتفاق ہو لیکن آپ اس کے اظہار کے لئے جو لفظ استعمال کر رہی ہیں وہ خود بتا رہا ہے کہ معاملہ محض اتفاق نہ کرنے کا نہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ ہی بتائیں کہ اگر آپ کو محض اختلاف کرنے کی بنیاد پر ان الفاظ سے یاد کیا جائے جو سید ذیشان شاہ صاحب نے دوسروں کے لئے کئے تو کیا تب بھی آپ اسی طرح مؤقف اپنائیں گی ؟ ۔ اگر میرے کومنٹس آپ کو" گرے" ہوئے لگتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ آپ کو میری ہر بات سے اتفاق ہو لیکن آپ اس کے اظہار کے لئے جو لفظ استعمال کر رہی ہیں وہ خود بتا رہا ہے کہ معاملہ محض اتفاق نہ کرنے کا نہیں ۔
محترم بھائی آپ شاید محترم صائمہ بہنا کا تبصرہ سمجھ نہیں پائے ۔۔۔۔
انہوں نے آپ کے کمنٹس کو " گرے " رنگ ٹائپ لکھا ہے ، نا کہ " گرے ہوئے "
انہوں نے ساتھ ہی آپ سے التجا بھی کی کہ " ملالہ کے ملال " کی جو تشریح کریں وہ بلیک اینڈ وائٹ یعنی واضح ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپ اپنے گمان میں الجھ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا کیوں ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
معاف کیجئے گا میں کبھی آپ کی سیاسی اور مذہبی ترجیحات کا تعین نہیں کر پائی مجھے ہمیشہ آپ کے کمنٹس گرے لگتے ہیں جہاں کسی بھی سمت کا تعین کرنا بہت مشکل ہے رہی طالبانی سوچ کی بات تو وہ جبری انداز میں منواتے ہیں اس طرح بحث نہیں کرتے یا تو سر نہیں یا بات نہیں تو پھر آپ کو طالبانی انداز کیا نظر آیا ؟ ( پلیز اس کی بلیک اینڈ وائٹ تشریح کر دیں گرے نہیں )
ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ان صاحب کے مراسلات میں مجھے کبھی سچائی نظر نہیں آئی الٹا شر پسندی ہمیشہ مطلوب رہی ہے انہیں اور ملالہ کو لے کر ہماری قوم اتنی پر ملال کیوں ہے مجھے تو وہ صرف ایک بچی نظر آتی ہے کسی بھی تعصب سے بالا ہو کر آپ بھی اسے اسی نظر سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ ایک بچی سے ایسے مقابلے کیوں ؟
 
ساجد

محفلین
اس پوری بحث میں جو بات سامنے لانا مقصود ہے وہ ہے ہمارے رویوں میں اشتعال کا عنصر ۔ اگر کوئی دوست اسے کسی اور پہلو سے دیکھتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے ۔ حالانکہ سچ یہ ہے آج مجھ پر گرجنے برسنے والے اسی محفل پر کئی بار میرے بردبار روئیے کی مثالیں دے چکے ہیں لیکن آج شاید مسئلہ اپنے روئیے ے ساتھ ہونے کی وجہ سے یو ٹرن لینا ضروری سمجھا گیا ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ ہی بتائیں کہ اگر آپ کو محض اختلاف کرنے کی بنیاد پر ان الفاظ سے یاد کیا جائے جو سید ذیشان شاہ صاحب ، زیک اور آپ نے دوسروں کے لئے کئے تو کیا تب بھی آپ اسی طرح مؤقف اپنائیں گی ؟ ۔ اگر میرے کومنٹس آپ کو" گرے" ہوئے لگتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ آپ کو میری ہر بات سے اتفاق ہو لیکن آپ اس کے اظہار کے لئے جو لفظ استعمال کر رہی ہیں وہ خود بتا رہا ہے کہ معاملہ محض اتفاق نہ کرنے کا نہیں ۔
سب سے پہلی بات آپ کا احترام کرتی ہوں اور آپ کے کمنٹس کو میں نے ہرگز " گرا ہوا " نہیں کہا
دوسری بات یہ کہ میں بہت سٹرونگلی یہ محسوس کرتی ہوں کہ صاحب دھاگہ صرف انہی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اسی لیے میرا موقف ایسے لوگوں کے لیے بہت صاف ہے
 
ساجد

محفلین
محترم بھائی آپ شاید محترم صائمہ بہنا کا تبصرہ سمجھ نہیں پائے ۔۔۔۔
انہوں نے آپ کے کمنٹس کو " گرے " رنگ ٹائپ لکھا ہے ، نا کہ " گرے ہوئے "
انہوں نے ساتھ ہی آپ سے التجا بھی کی کہ " ملالہ کے ملال " کی جو تشریح کریں وہ بلیک اینڈ وائٹ یعنی واضح ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپ اپنے گمان میں الجھ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا کیوں ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
معذرت چاہتا ہوں نایاب بھائی ۔ انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھا ہونے سے یہ قباحت پیدا ہوئی ۔
 
Top