جاسمن

لائبریرین
جرائم
سیلابوں کو شہ دینے میں طوفاں کو اُکسانے میں
کتنے ہاتھوں کی سازش ہے اک دیوار گرانے میں
مظفّر حنفی
 

جاسمن

لائبریرین
آلودگی
چاند نِکلا ہے مگر پھر بھی اُجالا کم ہے
ہم نے ماحَول کو تو خود ہی سنبھالا کم ہے
خالد اصغر
 

جاسمن

لائبریرین
خواتین پہ تشدد
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونا
اس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
تنویر سپرا
 

سیما علی

لائبریرین
خواتین پہ تشدد
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونا
اس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
تنویر سپرا
یہ ہے بٹیا مکافاتِ عمل 🥲
تقدیر ہے اک نام مکافات عمل کا
دیتے ہیں یہ پیغام خدایانِ ہمالہ
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
سماجی مسئلہ نمبرتین سو سولہ :حامدہ کا چمکنا

حامدہ چمکی نہ تھی، انگلش سے جب بیگانہ تھی
اب وہ شمع بزم ہے پہلے چراغ خانہ تھی

اکبر الہ آبادی
 

یاسر شاہ

محفلین
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کے بیٹے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
اکبر الہ آبادی
 
آخری تدوین:

سلیم ستار

محفلین
خواجہ صاحب اس میں کیا سماجی مسئلہ ہے،ذرا روشنی ڈالیں
جون ایلیا صاحب کے کسی شعر پر تبصرہ میری علمی بساط سے باہر ہے، لیکن آپ کا حکم ہے تو خاموشی بھی مناسب نہیں۔شاہ صاحب اِس شعر میں (جس پر لاکھوں دیوان قربان کئے جا سکتے ہیں) افسانہ طرازی اور افواہ سازی کے مسائل کی طرف دھیان جاتا ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
جون ایلیا صاحب کے کسی شعر پر تبصرہ میری علمی بساط سے باہر ہے، لیکن آپ کا حکم ہے تو خاموشی بھی مناسب نہیں۔شاہ صاحب اِس شعر میں (جس پر لاکھوں دیوان قربان کئے جا سکتے ہیں) افسانہ طرازی اور افواہ سازی کے مسائل کی طرف دھیان جاتا ہے۔
واہ کیا نکتہ نکالا ہے۔واقعی مان گئے آپ کو۔شاباش
 

سیما علی

لائبریرین
مہنگائی کا وہ زور ہے مجروح کہ نیکی
اجرت کی طلب گار ہے،بخشش کی نہیں ہے
فقیر حسین مجروح

یہ ہمارے کولیگ بھی تھے ایچ بی ایل میں
 
Top