جاتے ہیں کتنے چھالے ہاتھوں میں آتے ہیں پھر چند نوالے ہاتھوں میں بدر منیر
جاسمن لائبریرین اگست 17، 2024 #181 جاتے ہیں کتنے چھالے ہاتھوں میں آتے ہیں پھر چند نوالے ہاتھوں میں بدر منیر
جاسمن لائبریرین اگست 17، 2024 #182 ہم کو مڑ کر دیکھنے کی کیا ضرورت تھی اسے کون رکتا ہے یہاں پر حادثہ کرنے کے بعد بدر منیر
جاسمن لائبریرین آج بوقت 6:29 صبح #183 مزدوروں کے مسائل/غربت محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گے یا مولا تُو برکت رکھنا بچوں کی گُڑدھانی میں ولاس پنڈت مسافر
مزدوروں کے مسائل/غربت محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گے یا مولا تُو برکت رکھنا بچوں کی گُڑدھانی میں ولاس پنڈت مسافر
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:35 صبح #184 سفارش/اقربا پروری صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لیے کوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیے انور مسعود
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:40 صبح #185 مزدوروں کے مسائل انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں جمیل مظہری
مزدوروں کے مسائل انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں جمیل مظہری
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:43 صبح #186 مزدوروں کے مسائل اب تک مرے اعصاب پہ محنت ہے مسلط اب تک مرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے تنویر سپرا
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:45 صبح #187 مزدوروں کے مسائل اک عمر کی محنت کا یہ پھل پائیں گے ہم لوگ مٹی کی ردا اوڑھ کے سو جائیں گے ہم لوگ مسرور جالندھری
مزدوروں کے مسائل اک عمر کی محنت کا یہ پھل پائیں گے ہم لوگ مٹی کی ردا اوڑھ کے سو جائیں گے ہم لوگ مسرور جالندھری
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:46 صبح #188 مزدوروں /غریبوں کے مسائل حقِ محنت ان غریبوں کا سمجھتے گرامیر اپنے رہنے کا مکاں دے ڈالتے مزدور کو منور خان غافل
مزدوروں /غریبوں کے مسائل حقِ محنت ان غریبوں کا سمجھتے گرامیر اپنے رہنے کا مکاں دے ڈالتے مزدور کو منور خان غافل
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:51 صبح #189 گیت ہریالی کے گائیں گے سسکتے ہوئے کھیت محنت اب غارت جاگیر تک آ پہنچی ہے پرویز شاہدی
جاسمن لائبریرین آج بوقت 7:59 صبح #190 سماجی مسائل سے واقفیت ذہن کی کھڑکی کھلی دل کا دریچہ وا ہوا تب جہاں کے درد سے رشتہ مرا گہرا ہوا جہانگیر نایاب
سماجی مسائل سے واقفیت ذہن کی کھڑکی کھلی دل کا دریچہ وا ہوا تب جہاں کے درد سے رشتہ مرا گہرا ہوا جہانگیر نایاب
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:00 صبح #191 بے راہ روی پیڑ کے نیچے شکاری جال پھیلائے ہوئے اور پرندہ شاخ پر بیٹھا ڈرا سہما ہوا جہانگیر نایاب
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:07 صبح #192 غربت/مفلسی مفلسی سب بہار کھوتی ہے مرد کا اعتبار کھوتی ہے ولی دکنی
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:09 صبح #193 ہوسِ زر غارت گر ِ ناموس نہ ہو گر ہوسِ زر کیوں شاہدِ گل باغ سے بازار میں غالب
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:10 صبح #194 دیوار بارِ منتِ مزدور سے ہے خم اے خانماں خراب نہ احساں اٹھائیے غالب
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:11 صبح #195 بندۂ مزدور کو جاکر مرا پیغام دے خضر کا پیغام کیا، ہے یہ پیامِ کائنات اے کہ تجھ کو کھا گیا سرمایہ دارِ حیلہ جُو شاخِ آہو پر رہی صدیوں تلک تیری برات اقبال
بندۂ مزدور کو جاکر مرا پیغام دے خضر کا پیغام کیا، ہے یہ پیامِ کائنات اے کہ تجھ کو کھا گیا سرمایہ دارِ حیلہ جُو شاخِ آہو پر رہی صدیوں تلک تیری برات اقبال
جاسمن لائبریرین آج بوقت 8:11 صبح #196 تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟ دنیا ہے تری منتظر روزِ مکافات اقبال
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟ دنیا ہے تری منتظر روزِ مکافات اقبال