سموسے اور رول

سید عمران

محفلین
کھانے کے لیے روشنی ڈالنے کی کیا ضرورت ہے بھیا بس ایسے ہی کھا لیں ,سویاں تو سویاں ہوتی ہے ۔
کھانے کے لیے نہیں...
بنانے کے لیے روشنی ڈالنے کے لیے کہا جارہا ہے...
سمجھتے نہیں ہیں بات کو...
نکل پڑتے ہیں رات کو...
پھر کہتے ہیں اندھیرا ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
یہ "قوامی مسلم لیگ" کے لئے بنائی گئی ہوں گی۔
یا "پاکستان قوامی تحریک" بھی ممکنہ امیدوار ہو سکتی ہے۔
مدیران صاحبان سے گزارش یے کہ یہ دونوں مراسلے فی الفور سیاسی چٹ کلے لڑی میں مننقل کردئیے جاویں...
عین نوازش ہووے گی!!!
 

سین خے

محفلین
ہمارے گھر ذرا گاڑھی پسند کی جاتی ہیں، اس لیے دودھ اتنی مقدار میں ڈالا جاتا ہے کہ پک پک کر خشک ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ تھوڑی کم گاڑھی پسند کرتے ہیں، تو دودھ کی مقدار بڑھا دیتے ہیں، اور مکمل خشک نہیں کرتے۔

:) ہمارے یہاں میری والدہ بھی ایسی ہی بناتی ہیں۔ نانی ذرا سوکھی بناتی تھیں کیونکہ ان کو الگ الگ سویاں پسند ہیں۔
ویسے میں نے اب تک جتنی نیٹ اور ٹی وی پروگرامز سے قوامی سویوں اور سویوں کے زردے پر ریسرچ کی ہے تو بنیادی فرق مجھے گاڑھے پن کا ہی محسوس ہوا ہے۔ جیسے حلوں میں شیرے اور دودھ کا آمیزہ بنتا ہے ویسا ہی قوامی میں بھی ہوتا ہے۔ سویوں کے زردے میں بھی کہیں کہیں دودھ استعمال ہوتے دیکھا ہے پر چاولوں کے زردے کی طرح سویاں کھلی کھلی رکھی جاتی ہیں۔
 

سین خے

محفلین
ایک تو نا! اس اس طرح کے نام نکالتے ہیں سب کہ بندہ کہتا ہے یہ کیا ہے. تفصیل یا تصویر کے بعد پتا چلتا ہے کہ یہ وہی ہے جو گھر میں ہر بار بنتی ہے. :sneaky:

مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ آپ کے یہاں کسی اور نام سے بنتی ہوں گی :D اب پاکستان میں ایسا کون سا بھلا گھر ہوگا جہاں سویاں کسی نا کسی صورت میں نہ بنتی ہوں گی:rolleyes:
 

سین خے

محفلین
اور اپ سائیڈ سن ایگ کا پتا لگا کہ ہالف بوائلڈ ایگ ہے...
دھت تیرے کی!!!

ہاف فرائیڈ ایگ :)
ہمارا ہاف فرائیڈ انڈہ سنی سائیڈ اپ سے کسی حد تک مختلف ہے۔ سنی سائیڈ اپ میں زردی کو کسی بھی قسم کے تیل سے بالکل بھی نہیں پکایا جاتا ہے جبکہ ہمارے یہاں تیل ڈال کر یا الٹ پلٹ کر زردی کو تھوڑا سا پکایا جاتا ہے۔ سنی سائیڈ اپ کے لئے کبھی کبھی پانی ڈالا جاتا ہے یا ڈھک کر زردی کو تھوڑا سیٹ کر لیا جاتا ہے۔ سنی سائیڈ اپ صرف ایک سائیڈ سے پکایا جاتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
سین خے بہن نے تو روشنی کی بجائے مٹی ہی ڈال دی!!!

سچی بات یہ ہے کہ میں ایسے پاکستانی میٹھے جن میں گھی کا استعمال ہوتا ہے، ان کو پکانے میں بے انتہا نکمی ثابت ہوئی ہوں :blushing: میری کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم گھی میں کام ہو جائے اور اس وجہ سے میں زیادہ تر حلوے وغیرہ خراب کر دیتی ہوں :battingeyelashes:
 

عرفان سعید

محفلین
سموسے اور رول

otopj9.jpg
سلیقہ اور نفاست کمال کا ہے ان سموسوں میں!
 

عرفان سعید

محفلین
رول بنانے کے لئے رول کی پٹی کو نیچے سے دو طرف سے اس طرح کاٹ لیں۔
رول کی پٹی کون سی ہے؟
یہ سب سے بہتر طریقہ تھا لپیٹنا کا جس میں چیز تلنے کے دوران باہر نہیں نکلا۔ پہلے میں نے عام طریقے سے رول بنائے تھے اور ان میں سے چیز باہر نکل آیا تھا۔ پھر اس طرح بنائے تو ٹھیک بنے۔
پہلا والا عام طریقہ کیا تھا؟
 

سین خے

محفلین
رول کی پٹی کون سی ہے؟

پہلا والا عام طریقہ کیا تھا؟

مانڈا پٹی ہے جو کہ پاکستان اور انڈیا میں عام طور پر سموسے اور رول بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

عام طریقے میں یہ ہوتا ہے کہ کنارے ایک ہی بار اندر کی جانب موڑ دئیے جاتے ہیں۔ اب اگر ایسا چیز استعمال کیا جائے جو کہ پھیلتا ہو تو جونکہ کناروں کو ایک ہی بار موڑا گیا ہوتا ہے تو چیز وہاں سے نکلنے کے چانسز موجود ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو میں اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔


میں نے یہ کیا ہے کہ نیچے سے تھوڑا اوپر دونوں جانب رول کی پٹی کو تھوڑا سا کاٹ دیا ہے۔

dh4gbc.jpg


اوپر والی تصویر میں دیکھیں کنارے ایک بار اندر موڑے جا چکے ہیں۔ چونکہ میں نے تھوڑا سا حصہ نیچے سا کناروں سے کاٹا ہوا تھا تو میں نے کناروں کو ایک بار اور سیل کر دیا۔ اس طرح رول کے کناروں پر ڈبل پٹی کی لئیر آئی ہے جبکہ عام طار پر سنگل آتی ہے۔

4kfqdc.jpg


اس طرح پھر چیز باہر نہیں نکلا :)

ویسے چیز والے آمیزے کے لئے باکس پیٹیز بنانا بھی بہت اچھا رہتا ہے۔ میں بناتی ہوں پر مجھے لگتا ہے کہ ان کو بنانے میں وقت زیادہ لگتا ہے۔ جو ویڈیو میں نے شئیر کی ہے اس میں دوسرے نمبر پر باکس پیٹیز بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اس آمیزے کو باکس پیٹیز میں بھی بھرا جا سکتا ہے :)
 
Top