سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

جیہ

لائبریرین
پروف ریڈنگ اپ ڈیٹ

صفحہ 1 تا 200

اور

301 تا 365 (صفحہ آخر) تک کی پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی ہے

صفحہ 201 تا 300 کی ٹائپنگ ابو شامل کے ذمے ہے، ابھی تک پوسٹ نہیں ہوئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حق گُو آپ نے ایک کتاب (شاید فلسفہ سے یا تاریخ سے ؟) برقیانے کا بھی ارادہ کیا تھا کچھ وقت پہلے ۔ اسے بھی شامل کریں گے کیا ؟
 
بالکل یاد ہے اور لکھنے کا ارادہ بھی ہے مگر آجکل کچھ کرنے کو دل نہیں کر رہا حالانکہ بلاگنگ کے لیے بھی کافی کچھ کرنے کا سوچا ہوا تھا پر کچھ نہیں ہو رہا۔ لکھ کر شاکر کا خاکہ بھی رکھا ہے پر دیکھا ہی نہیں مدت سے۔
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم! برادران و ہمشیران محفل! انتہائی معذرت کہ مصروفیات کے باعث محفل پر نہ آ سکا جس کی وجہ سے آپ کو زحمت اٹھانی پڑی۔ ٹائپنگ کا کام کچھ عرصے سے معطل تھا، 200 سے 250 کے ابتدائی 25 اور 250 سے 300 تک کے چند صفحات ٹائپ شدہ ہیں۔ اول الذکر میں نے رکھ دیے ہیں جویریہ صاحبہ سے گذارش ہے کہ حاصل کر کے ملاحظہ کر لیں۔
مطلع نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر معذرت
 

جیہ

لائبریرین
خوش آمدید ابو شامل بھائی۔ خیریت رہی نا؟ میں نے کاپی کر دیے ہیں آپ کے پوسٹ شدہ صفحات۔
 

ابوشامل

محفلین
جی جیہ صاحبہ! خیریت تو تھی لیکن آپ کو تو پتہ ہے شہری آدمی ہیں، اچانک ہی مصروفیت آ پڑتی ہے تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
اور۔۔۔۔۔۔۔۔ ابو شامل کئ پوسٹ کیے ہوئے 25 صفحات میں سے 10 صفحات یعنی 201 -210 کی پروف ریڈنگ ہوگئی ہے، باقی کل تک مکمل ہوجائے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
کتاب کے صفحہ نمبر 225 سے 260 تک ٹائپ کر کے رکھ دیے ہیں۔ محترمہ جیہ صاحبہ ملاحظء کر لیں۔ اس میں ایک دو صفحات پر حوالہ جات (Reference) لگائے تھے لیکن وہ شامل نہیں ہو پا رہے۔ ذاتی پیغام میں ای میل ایڈریس بھیج دیں تو وہاں بھی ارسال کردوں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
کتاب کے صفحہ نمبر 225 سے 260 تک ٹائپ کر کے رکھ دیے ہیں۔ محترمہ جیہ صاحبہ ملاحظء کر لیں۔ اس میں ایک دو صفحات پر حوالہ جات (Reference) لگائے تھے لیکن وہ شامل نہیں ہو پا رہے۔ ذاتی پیغام میں ای میل ایڈریس بھیج دیں تو وہاں بھی ارسال کردوں گا۔

شکریہ ابو شامل بھائی ابھی کاپی کرتی ہوں۔ ریفریرنس میں ٹائپ کرلوں گی۔ شکریہ
 
Top