سندھ میں قادیانیوں کا قتل:‌حقیقت کیا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
یہ مودود احمد ماجد جیسے لوگ انتہائی زہریلے سانپ ہیں کہ جنہیں انکی دوسری قوم سے دشمنی اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ انصاف کی جگہ بس زہریلا پروپیگنڈا کر کے انصاف کو دبا دیں۔
سیدھی سے بات ہے کہ:
1۔ دو افراد کا قتل ہوا ہے۔
2۔ انکے قاتلوں کو ہر صورت میں سزا ملنی چاہیے [قطع نظر اس چیز کے کہ انکا تعلق کس قوم و قبیلے سے ہے]
3۔ مگر یہ مودود احمد ماجد جیسے لوگ اسکی بجائے غیر متعلق پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ قادیانی حضرات شراب کی بھٹیوں، بھینسوں کی ریسیں لگوانے اور اس قسم کے قبیح کاموں میں مبتلا رہنے والی قوم ہے۔
4۔ اگر منان صدیقی صاحب پاکستانی قانون کے مطابق غیر قانونی تبلیغات کے جرم کے مرتکب ہیں بھی تو بھی اسکو بنیاد بنا کر کسی کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ انکے کلینک میں جا کر فائرنگ کر کے انسانی خون سے ہولی کھیلنا شروع کر دے۔ بلکہ یہ حق صرف عدالت کے پاس ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کر کے انصاف کے ساتھ بالکل صحیح فیصلہ دے۔
مگر عدالت و قانون کے احترام کو تو یہ مودود ماجد صاحب ماننے والوں میں سے نہیں، بلکہ یہ تو احترام اُن قاتلوں کا کرتے ہیں جو قادیانی کافر کا نعرہ لگاتے ہوئے معصوم قادیانی شہریوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔
5۔ اور جب ان قاتلوں کو پکڑنے کے لی پولیس کاروائی کر رہی ہے تو انہیں تکلیف ہو رہی ہے کہ ختم نبوت کے نام پر ان انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کیوں ہو رہی ہے۔
6۔ اس لیے یہ بجائے اس بات پر زور دینے کے کہ ہ ان قاتلوں کو ضرور بالضرور گرفتار ہونا چاہیے، یہ انسانیت کے قاتل ہیں اور اسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ اپنی سازشی تھیوری پیش کر رہے ہیں کہ ان دو قادیانی حضرات کو خود قادیانی حضرات نے قتل کیا ہے تاکہ مظلوم بن کر ان انتہا پسندوں [کہ جنہیں مودود ماجد صاحب ٹوپی داڑھی والے کہہ رہے ہیں] کے خلاف کاروائی کروائی جا سکے۔

اور مسئلہ یہ ہے کہ ان ٹوپی داڑھی والوں میں کچھ ایسے طبقات موجود ہیں جو کھل کر قتل عام اور وحشت و بربریت کی تعلیم و تربیت دے رہے ہیں۔
عبدالمنان صدیقی پہلے ڈاکٹر نہیں بلکہ اس سے قبل سینکڑوں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر اچھے پوسٹوں پر فائز اہل تشیع کو بھی شیعہ کافر کے نام پر یہی انتہا پسند کھلے عام فائرنگ کر کے شہید کر چکے ہیں۔

اس قتل و غارت کو شروع ہوئے پندرہ بیس سال ہو چکے ہیں، اور ابتک اس پر جو قابو نہیں پایا جا سکا ہے اُس کی وجہ ہی یہ مودود احمد ماجد جیسے لوگ ہیں کہ جو ہر ممکن طریقے سے سازشی تھیوریاں پیش کر کر کے ان انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اسکی بجائے اگر انہوں نے اپنی قلم کا زور ان انتہا پسندوں کی دہشت گردیوں پر لگایا ہوتا تو آج یہ فتنہ پاکستان میں اتنا نہ پھیلا ہوتا۔

یہ مودود احمد ماجد کون ہیں؟
 
جہانزیب

محفلین
یہ دھاگہ پورا پڑھنے کے بعد مجھے ایک بار پھر یقین ہو گیا ہے کہ ہم "چونکہ اور چنانچہ" میں پھنسی قوم ہیں ۔ سب سے پہلا کام جو ہمیں ملک میں کرنا چاہیے ہے وہ جرائم کی تعریف بیان کرنا ہے، کہ جرم کیا ہے اور اسکی سزا کیا ہے ، اس سوچ سے ملک پہلے ہی تقسیم ہو رہا ہے کہ "چونکہ وہ قادیانی تھے چنانچہ یہ جائز ہے"
قتل ہوا ہے بجائے اس کے کہ کون ہمیں کم از کم پرزور مزمت کرنی چاہیے، اور جہاں تک دیگر سیاسی وجوہات بیان کی گئی ہیں، ان کا سیاسی سطح پر ہی جواب دینا چاہیے ۔
 
کاشف رفیق

محفلین
اسی سلسلے میں ایک اور خبر۔

قادیانیوں کو مسلمانوں کا مسلک یا مکتبِ فکر قرار دینا قرآن و سنّت کیخلاف ہے۔
کراچی (پ ر) ممتاز علماء کرام مفتی منیب الرحمن، علامہ جمیل احمد نعیمی، علامہ غلام رسول سعیدی، مفتی محمد اطہر نعیمی، علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی محمد رفیق حسنی، علامہ غلام محمد سیالوی، صاحبزادہ ریحان امجدنعمانی، علامہ غلام دستگیر افغانی، مفتی محمد الیاس رضوی، مفتی محمد جان نعیمی، مفتی عبدالحلیم ہزاروی، علامہ غلام جیلانی، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ سید مظفر شاہ، علامہ حافظ محمد اسحاق ظفر، مفتی عبدالرزاق نقشبندی، مولانا سید نذیراحمد شاہ، علامہ احمد علی سعیدی، مولانا سید ناصر علی قادری، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا محمد شعیب قادری، مفتی محمد اسماعیل نورانی اور مولانا صابر نورانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانیوں کو مسلمانوں کا ایک مسلک یا مکتبہ فکر قر ار دینا نہ صرف قرآن و سنت کے خلاف ہے بلکہ دستور پاکستان کے بھی خلاف ہے کیونکہ ساتویں ا ٓئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے اور انہیں سنی، دیوبندی، اہل حدیث اور شیعہ کے ساتھ شامل کرکے احمدی کہہ کر مسلمانوں کا ایک مسلک و مکتبہ فکر قرار دینا اسلام کی رو سے باطل ہے ،بلکہ قادیانیوں کا تذکرہ ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، پارسی اور دیگر غیر مسلم مذاہب کے ساتھ کرنا چاہئے۔ قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے پر پوری امت کا اجماع ہے کیونکہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت پر ایمان اس امر کے ساتھ مشروط ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی اور رسول تسلیم کیا جائے اور عقیدہ ختم نبوت کا اقرا ر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں کے حلف نامے میں بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام مسلم اور قادیانیوں سمیت غیر مسلم شہریوں کی جان و مال اور آبرو کا تحفظ حکومت پاکستان کی اسلامی، آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، حکومتی عمائدین صرف واعظانہ بیان دے کر اپنی اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے وہ جواب دہ ہیں، تمام آئینی اور قانونی اختیارات ان کے پاس موجود ہیں، ملک کے سیکورٹی کے ادارے بھی ان کے تابع فرمان ہیں اور اب کسی فوجی آمر پر بھی ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے تاہم پاکستان کے تمام مسلمانوں پر بھی لازم ہے کہ اپنے شہروں، محلوں اور آبادیوں میں اپنے غیر مسلم ہم وطنوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں، کیونکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جہاد کے نام پر فساد کے قائل نہیں ہیں اور اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں جو قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی جان و مال اور آبرو کی حرمت پامال ہورہی ہے یہ ایک المیہ ہے ممکن ہے کہ اس المئے میں مبتلا لوگ اخلاص سے یہ سمجھ رہے ہوں کہ ہم امریکا اور اہل مغرب کو نقصان پہنچارہے ہیں لیکن معمولی عقل رکھنے والے ہر انسان کو صاف نظر آرہا ہے کہ ہم اپنے ہی وجود کو تار تار کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ امر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو اس مقام تک پہنچانے کا سبب اپنے نفع و نقصان کا تخمینہ لگائے بغیر اور حدود و قیود کے بغیر غیر مشروط طور پر دہشت گردی کے خلاف امریکا کی عالمی جنگ کا حلیف بننے کی وہ پالیسی تھی جو جنرل پرویز مشرف نے 2001ء میں اختیار کی تھی، وہ تو اقتدار سے بے آبرو ہو کر معزول ہوئے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ پالیسی اب بھی جاری ہے۔
 
طالوت

محفلین
پہلے تو اپنے الطاف بھائی کا امن کا درس سن کر "ہاسا" نکل جاتا ہے پتا نہیں اور لوگوں کا نکلتا ہے کہ نہیں ۔۔۔۔
دو باتیں سمجھنے کی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
قتل کسی کا کسی بھی صورت ہو حکومت وقت کی موجودگی میں نامناسب ہو گا
اقلیت کوئی بھی ہو اسے اس کے مذہب کے بارے میں پورا حق ہو گا کہ وہ اس کے مطابق زندگی بسر کرے (قادیانی اس معاملے میں کسی حد تک مظلوم ہیں)
جب اکثریت کا قتل عام ہو رہا ہو اور حاکم چین کی بانسری بجا رہا ہو تو اقلیت کے قتل پر اتنا واویلا مناسب نہیں ، اب الطاف بھائی اگر نشتر پارک (12 ربیع الاول) اور 12 مئی کی ہی وضاحت دے دیں تو انھیں حق ہو گا کہ ایک دو قادیانیوں کے قتل پر وہ اپنا منہ کھولیں ۔۔۔
طالبانائزیشن کا واویلا اس لیئے کیا جا رہا ہے کیونکہ اگر طالبان کراچی تک پہنچ گئے تو ان کی تو "کُٹ" لگے گی ہی ساتھ ہی ہفتہ وصولی بند ، بے جا غنڈہ گردی بند ، اور سامراج کے ان ایجنڈوں پر جو کاری ضرب لگنی ہے وہ الگ جس کے لیئے الطاف بھائی موجود ہیں ۔۔۔ اسلیئے کم از کم میں تو طالبان کو ویلکم کہوں گا کراچی میں ۔۔۔
باقی بھائی لوگ قادیانی بھی "مسلمان" ہیں انھیں بطور ایک فرقہ تسلیم کرنا چاہیئے ورنہ وہ جن باتوں پر محض نظریے کی حد تک یقین رکھتے ہیں پاکستان میں ایسے گروہ ہیں جو ان نظریات کی عملی تصویر ہیں ، لیکن ان کی مضبوطی کا عالم یہ ہے کہ اکثریت "عالم آن لائن" بند نہیں کروا سکی ۔۔ خیر سانوں کی
وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
بالکل طالوت، قادیانیوں سے بھی گمراہ فرقے خود کو 'مسلمان' کہلواتے ہیں کسی کو روکا تھوڑی جا سکتا ہے۔
کوئی خود کو جو چاہے بزعم خود کہے۔
عالم آن لائن کے کرتا دھرتا کی بھر ہرزہ سرائی میں سن چکا ہوں، یہاں پیش کرنا مناسب نہیں ہوگا، جس کسی کو ملے خود دیکھ کر اس منافق اعظم کے حال سے عبرت پکڑے۔
 
فاروقی

معطل
باقی بھائی لوگ قادیانی بھی "مسلمان" ہیں انھیں بطور ایک فرقہ تسلیم کرنا چاہیئے ورنہ وہ جن باتوں پر محض نظریے کی حد تک یقین رکھتے ہیں پاکستان میں ایسے گروہ ہیں جو ان نظریات کی عملی تصویر ہیں ، لیکن ان کی مضبوطی کا عالم یہ ہے کہ اکثریت "عالم آن لائن" بند نہیں کروا سکی ۔۔ خیر سانوں کی
وسلام

جناب آپ ایک غلط بات کا پرچار کر رہے ہیں.........آپ شاید "قادیانیوں" کے متعلق رائی کے دانے برابر بھی نہیں جانتے....ورنہ ایسی بات نہ کہتے ...........
1974میں حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا تھا...........اور انہیں مسلمانوں کے اسلامی طریقہ کار کے مطابق عبادت ،مساجد،اور نماز پڑھنےاور خود کو مسلمان کہنے سے روک دیا تھا.........
کیا آپ سمجھتے ہیں ...........قادیانیوں نے یہ سب "ٹھنڈے پیٹوں" برداشت کر لیا تھا..................نہیں جناب.............اس پر بڑی "لے دے" ہوئی تھی ..........سینکڑوں مسلمان شہید ہوئے تھے..........مناظرے ہوئے...............عدالت عظمی نے سپیشل بینچ تشکیل دیا.جس میں مسلمانوں اور قادیانیوں کو اپنا اپنا نقطہ نظر واضع کرنے کا موقع دیا گیا..............دلائل اور ثبوتوں کے انبار لگائے گے................ایک دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے.............

اور اس مین ہار قادیانیوں کو ہوئی ............کیونکہ ان کا مذہب کذب پر مبنی ہے................عدالت عظمی نے ثبوتوں اور دلائل کو سامنے رکھتے ہوئے قادیانیوں کے خلاف فیصلہ کیا اور انہیں 'کافر قرار دیا .......................

آپ اسے فرقہ ثابت کرنے پر زور دے رہے ہیں.............آپ نے شائد قادیانیوں کی کتابوں میں بکے گئے کفر کو نہیں دیکھا....................انہوں نے تو پیغمبروں کو نہیں بخشا.......یہاں تک کے خدا پر بھی بہتان باندھے ہیں..................

وسلام

farooqi1 نے کہا:
j9wxvl.gif

قادیانیوں کو مسلمانوں کا مسلک یا مکتبِ فکر قرار دینا قرآن و سنّت کیخلاف ہے

کراچی (پ ر) ممتاز علماء کرام مفتی منیب الرحمن، علامہ جمیل احمد نعیمی، علامہ غلام رسول سعیدی، مفتی محمد اطہر نعیمی، علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی محمد رفیق حسنی، علامہ غلام محمد سیالوی، صاحبزادہ ریحان امجدنعمانی، علامہ غلام دستگیر افغانی، مفتی محمد الیاس رضوی، مفتی محمد جان نعیمی، مفتی عبدالحلیم ہزاروی، علامہ غلام جیلانی، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ سید مظفر شاہ، علامہ حافظ محمد اسحاق ظفر، مفتی عبدالرزاق نقشبندی، مولانا سید نذیراحمد شاہ، علامہ احمد علی سعیدی، مولانا سید ناصر علی قادری، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا محمد شعیب قادری، مفتی محمد اسماعیل نورانی اور مولانا صابر نورانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانیوں کو مسلمانوں کا ایک مسلک یا مکتبہ فکر قر ار دینا نہ صرف قرآن و سنت کے خلاف ہے بلکہ دستور پاکستان کے بھی خلاف ہے کیونکہ ساتویں ا ٓئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے اور انہیں سنی، دیوبندی، اہل حدیث اور شیعہ کے ساتھ شامل کرکے احمدی کہہ کر مسلمانوں کا ایک مسلک و مکتبہ فکر قرار دینا اسلام کی رو سے باطل ہے ،بلکہ قادیانیوں کا تذکرہ ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، پارسی اور دیگر غیر مسلم مذاہب کے ساتھ کرنا چاہئے۔ قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے پر پوری امت کا اجماع ہے کیونکہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت پر ایمان اس امر کے ساتھ مشروط ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی اور رسول تسلیم کیا جائے اور عقیدہ ختم نبوت کا اقرا ر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں کے حلف نامے میں بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام مسلم اور قادیانیوں سمیت غیر مسلم شہریوں کی جان و مال اور آبرو کا تحفظ حکومت پاکستان کی اسلامی، آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، حکومتی عمائدین صرف واعظانہ بیان دے کر اپنی اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے وہ جواب دہ ہیں، تمام آئینی اور قانونی اختیارات ان کے پاس موجود ہیں، ملک کے سیکورٹی کے ادارے بھی ان کے تابع فرمان ہیں اور اب کسی فوجی آمر پر بھی ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے تاہم پاکستان کے تمام مسلمانوں پر بھی لازم ہے کہ اپنے شہروں، محلوں اور آبادیوں میں اپنے غیر مسلم ہم وطنوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں، کیونکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جہاد کے نام پر فساد کے قائل نہیں ہیں اور اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں جو قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی جان و مال اور آبرو کی حرمت پامال ہورہی ہے یہ ایک المیہ ہے ممکن ہے کہ اس المئے میں مبتلا لوگ اخلاص سے یہ سمجھ رہے ہوں کہ ہم امریکا اور اہل مغرب کو نقصان پہنچارہے ہیں لیکن معمولی عقل رکھنے والے ہر انسان کو صاف نظر آرہا ہے کہ ہم اپنے ہی وجود کو تار تار کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ امر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو اس مقام تک پہنچانے کا سبب اپنے نفع و نقصان کا تخمینہ لگائے بغیر اور حدود و قیود کے بغیر غیر مشروط طور پر دہشت گردی کے خلاف امریکا کی عالمی جنگ کا حلیف بننے کی وہ پالیسی تھی جو جنرل پرویز مشرف نے 2001ء میں اختیار کی تھی، وہ تو اقتدار سے بے آبرو ہو کر معزول ہوئے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ پالیسی اب بھی جاری ہے۔
[/center]

سورس
 
مغزل

محفلین
ایم کیو ایم کا اس موضوع سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کراچی میں طالبنائزیشن کا۔ اس لیے کیا بہتر نہ ہو گا یہ سوال کسی اور تھریڈ میں [یا متحدہ سے متعلق پہلے سے موجود کسی تھریڈ میں اٹھایا جائے؟]

اجازت ہو توعرض کروں کہ الطاف حسین کا یہ ’’ طالبانائزیشن ‘‘ کا رونا عالمی جنگی جنون کی شازش کا حصہ ہے
 
طالوت

محفلین
طالوت صاحب اس بات کی وضاحت کیجئے،
جس ضمن میں فاروقی نے مراسلہ روانہ کیا ہے۔
میری بات وہی جو محسن حجازی اوپر کہہ چکے اگر پھر بھی وضاحت درکار ہو تو خادم حاضر ہے ۔۔۔
اگرچہ فاروقی کے مراسلے میں بھی کافی بحث کی گنجائش ہے ۔۔۔ قادیانیوںکے بارے میں براہ راست تو نہیں البتہ بزریعہ انٹرنیٹ اکثر "مستفید " ہونے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔۔انتظامیہ سے اجازت دلوا دیجیئے بندہ کم از کم 4/5 مسلک فرقے گروہ جو بھی کہہ لیجیئے کو ثابت کر سکتا ہے کہ ان کو بھی پارلیمنٹ سے کافر قرار دلوایا جائے :hatoff: اور یقین کیجیئے جس مسئلے پر امت میں اجماع کا شور شرابہ کیا جاتا ہے اس کی بنیاد ہمیشہ ان اجماعیوں کے یہاں اختلافی ہوتی ہے ۔۔۔۔ وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
میرے سابقہ بیان کا ہرگز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ میں قادیانیوں کو مسلمان سمجھتا ہوں۔
کہنے کا مقصد ہے کہ قادیانی بزعم خود مسلمان ہیں جس طرح کئی اور گمراہ فرقے بھی ایمان کے دعوے دار ہیں۔
 
فاروقی

معطل
میری بات وہی جو محسن حجازی اوپر کہہ چکے اگر پھر بھی وضاحت درکار ہو تو خادم حاضر ہے ۔۔۔
اگرچہ فاروقی کے مراسلے میں بھی کافی بحث کی گنجائش ہے ۔۔۔ قادیانیوںکے بارے میں براہ راست تو نہیں البتہ بزریعہ انٹرنیٹ اکثر "مستفید " ہونے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔۔انتظامیہ سے اجازت دلوا دیجیئے بندہ کم از کم 4/5 مسلک فرقے گروہ جو بھی کہہ لیجیئے کو ثابت کر سکتا ہے کہ ان کو بھی پارلیمنٹ سے کافر قرار دلوایا جائے :hatoff: اور یقین کیجیئے جس مسئلے پر امت میں اجماع کا شور شرابہ کیا جاتا ہے اس کی بنیاد ہمیشہ ان اجماعیوں کے یہاں اختلافی ہوتی ہے ۔۔۔۔ وسلام

جناب آپ چار پانچ فرقوں کا زکر کرتے ہین ...........ہر اہل فرقہ کی نظر مین دوسرے فرقہ والے"کافر" ہونے کے ہی حقدار ہوتے ہیں...........

سوال یہاں قادیانیانیت کا ہے...........کیوں کہ مسلمانوں کا ہر فرقہ ان کے کافر ہونے پر متفق ہے.........اور پھر دوسرے کسی فرقہ کو ابھی تک حکومت پاکستان نے کافر قرار نہیں دیا ....تو ان کا سوال ہی نہیں یہاں پیدا ہوتا.............

نیز آپ یہاں فورم کے اراکین سے سروے کر کے دیکھ لیں (مسلمان اراکین کی بات ہے) شاید ہی کوئی ایسا رکن ہو جو قادیانیوں کو مسلمان کہنے والا ہو.........................ہان اگر کوئی پھر بھی کہہ دے تو مین اسے کہوں گا کہ پہلے وہ "قادیانیت "کا مطالئہ کر ے پھر .....فیصلہ دے................
 
طالوت

محفلین
مجھے خبر تھی کہ تردیدی بیان آئے گا محسن کی طرف سے ایسا ہے کہ مسلم تو میں بھی بہت کم لوگوں کو سمجھتا ہوں لیکن اتحاد و اتفاق کے لیئے مسلمان مان لیتا ہوں ، ویسے یہ میری اپنی تھیوری ہے اس بحث میں نہ پڑیئے ۔۔۔
فاروقی کس سروے کی بات کرتے ہیں میں صرف قران کے سروے کو مانتا ہوں اس کے حساب سے جتنے فیصد بھی مسلم نکل آئے الحمدللہ۔۔۔۔
باقی پاکستانی قانون کے حوالے سے قادیانی غیر مسلم قرار پا گئے اور ظاہر ہے اکثریت نے اسے تسلیم کیا ہے اور اسلام کے بنیادی عقائد پر اس کو ئی ضرب نہیں پڑتی تو ہم بھی اسے سر آنکھوں پر لیتے ہیں ۔۔۔ لیکن اگر بات حق و انصاف کی کی جائے تو یہ معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے کیونکہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے نام آتے ہیں ۔۔۔ قادیانیت کا مطالعہ بھی خوب کہا آپ نے ، قادیانیت کا مطالعہ دو طرح سے کریں اگر کوئی صاحب کرنا چاہیئں تو پہلا طریقہ قادیانیت کا مطالعہ براہ راست قادیانی یا احمدی فرقے کی کتابوں سے اور دوسرا قادیانیت کا مطالعہ مخالف فرقوں یا مسلکوں کی کتابوں سے ! کافی دلچسپ ہے ;)
وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
لیکن یہ بھی فرمائیے کہ پاکستان سے باہر کونسی حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم مانتی ہے؟
میرا نہیں خیال کہ کسی اور ملک میں انہیں سرکاری طور پر غیر مسلم مانا جاتا ہو۔
 
طالوت

محفلین
پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے جب بھی بات کی جائے گی وہ پاکستان کی اقلیت ہی کہلائیں گے ۔۔۔ ورنہ باقی جگہوں پر مسلم دو ہی طرح سے دیکھے جاتے ہیں شیعہ مسلم اور سنی مسلم ۔۔۔۔۔۔۔بس
 
فاروقی

معطل
لیکن یہ بھی فرمائیے کہ پاکستان سے باہر کونسی حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم مانتی ہے؟
میرا نہیں خیال کہ کسی اور ملک میں انہیں سرکاری طور پر غیر مسلم مانا جاتا ہو۔

بنگلہ دیش ہے.............سعودی عرب بھی ہے شاید

اور انڈونیشیا کے مسلمانوں کے چند ماہ پہلے کے بیانات شائید اپ نے نہین دیکھے.................

دوسرے ،ملکوں والے کافر قرار دین نہ دیں...........لیکن وہاں کے مسلمان بھی انہیں وہی سمجھتے ہین جو پاکستانی حکومت نے انہین قرار دیا ہے
 
دوست

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ یہ فتنہ برصغیر سے ہی شروع ہوا اور ان لوگوں نے سب سے پہلے پنجے یہاں‌ گاڑے۔ اس کے بعد ان کی باقاعدہ تبلیغی جماعتیں‌ مسلم و غیر مسلم ممالک میں جاتی ہیں۔ وہاں‌ یہ لوگ رہتے ہیں اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے ہیں مسلمانوں‌ کو قرآن کے مخصوص تراجم پڑھا کر مرتد کرتے ہیں۔ میری والدہ کی پھوپھی ایک مرزائی کے گھر بیاہی ہوئی ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں‌ ایسے ہی باہر ہیں۔ ایک افریقہ میں ہے جس کا شوہر وہاں "اعلٰی حضرت" کا خاص نمائندہ ہے، دوسری نے بھی ایسے ہی کسی ملک میں جانا ہے اس کا شوہر بھی مبلغ ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
جناب آپ ایک غلط بات کا پرچار کر رہے ہیں.........آپ شاید "قادیانیوں" کے متعلق رائی کے دانے برابر بھی نہیں جانتے....ورنہ ایسی بات نہ کہتے ...........
1974میں حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا تھا...........اور انہیں مسلمانوں کے اسلامی طریقہ کار کے مطابق عبادت ،مساجد،اور نماز پڑھنےاور خود کو مسلمان کہنے سے روک دیا تھا.........
کیا آپ سمجھتے ہیں ...........قادیانیوں نے یہ سب "ٹھنڈے پیٹوں" برداشت کر لیا تھا..................نہیں جناب.............اس پر بڑی "لے دے" ہوئی تھی ..........سینکڑوں مسلمان شہید ہوئے تھے..........مناظرے ہوئے...............عدالت عظمی نے سپیشل بینچ تشکیل دیا.جس میں مسلمانوں اور قادیانیوں کو اپنا اپنا نقطہ نظر واضع کرنے کا موقع دیا گیا..............دلائل اور ثبوتوں کے انبار لگائے گے................ایک دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے.............

اور اس مین ہار قادیانیوں کو ہوئی ............کیونکہ ان کا مذہب کذب پر مبنی ہے................عدالت عظمی نے ثبوتوں اور دلائل کو سامنے رکھتے ہوئے قادیانیوں کے خلاف فیصلہ کیا اور انہیں 'کافر قرار دیا .......................

آپ اسے فرقہ ثابت کرنے پر زور دے رہے ہیں.............آپ نے شائد قادیانیوں کی کتابوں میں بکے گئے کفر کو نہیں دیکھا....................انہوں نے تو پیغمبروں کو نہیں بخشا.......یہاں تک کے خدا پر بھی بہتان باندھے ہیں..................

وسلام
جی ہاں بھائی بالکل اور جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے عدالت عظمٰی نے قادیانیوں کو اسلامی شعار اپنانے سے روک دیا تھا اور مسلمانوں کی طرفسے اس مقدمے کی کامیابی کا سہرا جناب ڈاکٹر طاہر القادری کے سر جاتا ہے کہ جنھوں مسلسل 14 گھنٹے تک عدالت میں اپنے دلائل سے اس مقدمے کو کامیابی کی دہلیز تک پہنچایا تھا
 
یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلسل 14 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جج صاحبان کمرہ عدالت میں موجود رہے :eek::confused: کیسے کیسے ظلم روا رکھے جائیں گے اس قوم کے ساتھ ، باقی دنوں میں کیا موت پڑتی ہے انھیں عدالت میں بیٹھنے پر ؟؟؟؟؟؟؟ :mad:
 
طالوت

محفلین
یہاں بھٹو مرحوم کی بھی "کھوتی" اٹکی ہوئی تھی ورنہ موصوف اس معاملے سے کچھ خاص دلچسپی نہیں رکھتے تھے اسلیئے اسے محض ہمارے ملاوں کا کارنامہ نہ سمجھیئے بلکہ سیاست کا شاخسانہ سمجھیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
سعود الحسن

محفلین
لیکن یہ بھی فرمائیے کہ پاکستان سے باہر کونسی حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم مانتی ہے؟
میرا نہیں خیال کہ کسی اور ملک میں انہیں سرکاری طور پر غیر مسلم مانا جاتا ہو۔

جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے سب سے پہلے ، شاید پاکستان سے بھی پہلے ساوتھ افریقہ نے قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم تسلیم کیا تھا ، اس سلسلہ میں جناب احمد دیدات کی خدمات مرکزی تھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top