سوات میں‌فوج کے کالے کارنامے

سوات میں‌قتل عام جاری ہے اور پشتونوں کے اس عظیم قتل عام اور مہاجرت کی اس سے بڑی ماضی میں‌کوئی مثال نہیں ملتی۔
بھاڑے کی فوج نے پاکستان کو ختم کرنے کا شاید امریکی غلامی میں‌ تہیہ ہی کرلیا ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
آپ مسلسل اس دھاگے میں اپنا ہی راگ الاپ رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کا ارادہ پروپیگنڈے کا ہے۔ اور آپ کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مخالف فریق کیا کہہ رہا ہے۔

آپ کے اس آخری پیغام کے جواب میں میں خرم بھائی کا پیغام یہاں نقل کروں گا۔

وہ جسے سنبھال کر رکھا ہے، اسکے بہن بھائی تو امریکی کارخانوں میں حصہ دار ہیں، لاک ہیڈ مارٹن کے بڑے حصہ داروں میں سے تھے ستمبر 2001 کے وقت۔ وہ عین مسلمان ہے؟ جھوٹے مکروہ لوگ ہیں جو اللہ کے نام کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بیچتے ہیں۔ بے شک انہیں ان کی یہ تجارت کچھ فائدہ نہ دے گی۔ انڈین کرنسی جو قبائلی علاقوں میں گردش کر رہی ہے وہ یہ کہاں سے لاتے ہیں؟

نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کے امتیوں‌کو غیر مسلم قرار دے کر ذبح کرتے ہیں، ان کے سروں میں گولیاں مارتے ہیں اور اس کی فخریہ ویڈیو بناتے ہیں۔ میرے رحیم و کریم آقا صل اللہ علیہ وسلم کی سُنت سے کہیں اس بات کا اشارہ بھی ملتا ہے انہیں؟ ان کے افعال و کردار ان مفسدین و خوارج کی طرح ہیں جنہوں نے "دین"‌کے نام پر حضرات عثمان و علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کو شہید کیا۔ اور انشاء اللہ ان کا انجام بھی ان کے ساتھ ہوگا۔ خدا کی قسم اگر میں طاقت رکھوں تو ان سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک یا تو یہ تائب ہو جائیں یا میری جان اللہ کی راہ میں قربان ہو جائے۔

ہمت علی صاحب۔ خرم کا جواب آپ کے لیے کافی ہے۔ ہر سچے پاکستانی کا یہی جواب ہے۔ اس میں میرا اضافہ یہ ہے، آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بات اب ثابت ہوگئی ہے کہ ظالمان ایک ایسا فتنہ ہے جو پاکستان کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے، جس کے خلاف اس وقت تنہا پاک فوج برسر پیکار ہے۔ کیونکہ پاکستانی قوم کو اس فتنے کے اٹھنے کا احساس نہیں ہوا اب تک، اور وہ اب تک یہی سمجھتی رہی اور رہی ہے کہ یہ سب کچھ تو پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں ہورہا ہے۔لیکن جس دن پوری قوم کو اس خطرے کا احساس ہوگیا اور وہ پاک فوج کے پیچھےتن من دہن سے کھڑی ہوگئی پاک فوج ایک پولیس آپریشن کے ذریعے اس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

لیکن ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔
 
جس جنگ کو بار بار یہ کہہ کر لڑنا پڑے کہ یہ مانو یہ ہماری جنگ ہے۔
جان لو وہ ہماری جنگ نہیں‌ہے۔
لعنت ہے ان لوگوں‌پر جو کافروں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں اور پھر بدنام بھی مسلمانوں کو کرتے ہیں۔
یہ لوگ اندھے ہیں ۔ انھیں نظر نہیں اتا کہ میزائیل بم اور گولوں سے معصوم بچے اور لوگ افغانستان اور پاکستان میں‌ہلاک ہورہے ہیں۔ کیا اتنے سنگ دل اور ظالم ہوگئے ہیں کہ چند ڈالرز کو عوض لوگوں کو بے دریغ قتل کررہے ہیں۔
یہ بھاڑے کے لوگ۔ اللہ کی لعنت ان پر
 

ساجد

محفلین
ہمت بھیا ، مسلمانوں کا آپسی سر پھٹول کوئی آج کی بات تو نہیں۔ کامیابی تو یہ ہو گی کہ ہم ایسے اسباب پیدا نہ ہونے دیں جو ہمیں اس طرف لے جاتے ہیں۔ اور اس بار یہ سبب طالبان نے اپنی کہہ مکرنیوں سے پیدا کیا ہے۔
میں خود نظام عدل بل کی حمایت میں ہوں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے نا کہ چند لوگ اس کی آڑ میں متوازی حکومت چلانے کے خواب دیکھیں۔ نظام عدل بل کی منظوری نے اتمام حجت کر دی ہے۔ میں پہلے بھی یہی کہتا رہا ہوں کہ اس بل کی منظوری نے جہاں سوات کے عوام کا مطالبہ پورا کر دیا تھا وہیں طالبان کے غبارے سے ہوا نکال دی تھی۔ انہوں نے حکومت کو دین کے نام پہ بلیک میل کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا تھا وہ ہتھیار اسی بل کی منظوری نے ان سے چھینا پاکستانی فوج یہ کام نہیں کر سکتی تھی۔ اب طالبان کا اصلی چہرہ سب کے سامنے ہے۔
آج وقت یہ ثابت کر رہا ہے کہ بل کی منظوری نے ہی طالبان کو عوامی حمایت سے محروم کیا ہے۔ یہ طالبان حقیقت میں پاکستان کے لئیے ایک خطرہ ہیں ۔ جو تائب ہو جائیں ان سے بات کرنے میں حرج نہیں لیکن قاتلوں اور قانون شکنوں کے ساتھ سختی ہی برتی جانی چاہئیے۔
 

خرم

محفلین
جس جنگ کو بار بار یہ کہہ کر لڑنا پڑے کہ یہ مانو یہ ہماری جنگ ہے۔
جان لو وہ ہماری جنگ نہیں‌ہے۔
لعنت ہے ان لوگوں‌پر جو کافروں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں اور پھر بدنام بھی مسلمانوں کو کرتے ہیں۔
یہ لوگ اندھے ہیں ۔ انھیں نظر نہیں اتا کہ میزائیل بم اور گولوں سے معصوم بچے اور لوگ افغانستان اور پاکستان میں‌ہلاک ہورہے ہیں۔ کیا اتنے سنگ دل اور ظالم ہوگئے ہیں کہ چند ڈالرز کو عوض لوگوں کو بے دریغ قتل کررہے ہیں۔
یہ بھاڑے کے لوگ۔ اللہ کی لعنت ان پر

اسی طرح کی لعنت غالباَ جلال الدین شاہ خوارزم پر بھی کی گئی تھی جب وہ چنگیز کے خلاف اٹھا تھا اور چند لاکھ تاتاریوں نے پھر جو حشر کیا تھا وہ تاریخ میں رقم ہے۔ آپ کو یہ سوچنا چاہئے کہ آپ طالبان کا اسلام اپنے گھر میں نافذ کرسکتے ہیں کہ نہیں۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں‌ہے تو پھر بہت اچھی بات ہے آپ جی بھر کے پاکستانی فوج کو گالیاں دیجئے لیکن اگر آپ کا جواب نہیں میں ہے تو پھر ان کے ساتھ کھڑے ہوں جو ان ظالمان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ویسے بھی آجکل تو آپکی اپنی حکومت ہے پھر یہ واویلا کیوں؟ آپ کی لیڈر کو بھی تو بقول "آپ کے" صدر صاحب انہی طالبان نے مروایا تھا۔
جو کوئی بھی پاکستان کی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا، اس کا انجام بے رحمی سے کچل ڈالنا ہی ہونا چاہئے۔ اگر تبدیلی لانا ہے تو مروجہ طریقے سے لائیں۔ پہلے لوگوں کو ذبح کرتے ہیں اب جب مار مار کر دنبہ بنا دیا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے لوگوں‌کو کہا ہے کہ سڑکیں خالی کردو اور گھروں میں‌روپوش ہو جاؤ کہ عام لوگوں کا نقصان نہ ہو۔:yawn:
ویسے بھی کافر کون ہے اور مسلمان کون اس کا فیصلہ کون کرے گا؟
 
سوات میں‌قتل عام جاری ہے اور پشتونوں کے اس عظیم قتل عام اور مہاجرت کی اس سے بڑی ماضی میں‌کوئی مثال نہیں ملتی۔
بھاڑے کی فوج نے پاکستان کو ختم کرنے کا شاید امریکی غلامی میں‌ تہیہ ہی کرلیا ہے۔
اور آپ کی اپنی پارٹی حکومت کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس نے کیا تہیہ کیا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
دوستو ! اگر آپ ہمت علی کے اوائل سے لیکر اب تک کی، سیاست کے فورم پر پوسٹیں دیکھیں گے تو آپ کا اندازہ ہوگا کہ یہ موصوف کسی خاص قسم کے ہیجان میں مبتلا ہیں ( ہمت علی سے معذرت کہ اس سے نرم لفظ میرے پاس نہیں تھا ) ۔ ان کے پاس نہ کبھی کوئی دلیل ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا استدلال ۔ ہر بات پر غیر منطقی بحث کرتے ہیں ۔ جس سے بچا جائے تو بہتر ہے ۔ بلکہ جواب دینے کے بجائے اپنا فوکس ان لوگوں کی طرف کیا جائےجوعلمی بحث کرتے ہیں ۔ یہاں محفل پر ہمت علی صاحب نے کئی ماہ تک زرداری کے قصیدے گائے ۔ مگر اب میرا خیال ہے سب سے زیادہ گالیاں یہی اس کو دے رہے ہیں‌۔ اب آپ ہی بتائیں جس کو یہی نہیں‌معلوم کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ۔ اس سے بحث کرنا کیا معنی رکھتا ہے ۔
 

اظفر

محفلین
ہاے ظفری :biggrin: ۔۔کیا حال ہے
مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرانگی ہوئی کہ یہاں‌کچھ حضرات لال مسجد اور وزیر ستان کے واقعات کو سوات سے کمئیر کر رہے ہیں‌اور سوات کو لال مسجد اور وزیر ستان کی طرح ہی فوج کا کالا کرتوت قرار دے رہے ہیں ۔ بظاہر مجھے لگتا ہے ایسا کہنے والے خود نہیں ٹھیک سے جانتے وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔ سوات کا معاملہ گزشتہ دونوں معاملات سے قدرے مختلف ہے۔ وزیر ستان میں‌ وہ قبائل تھے جن کو پاکستان آرمی پہلے کسی نہ کسی حد تک سپورٹ‌کرتی تھی ۔ پھر امریکہ ایما پر وہاں وہاں جنگ شروع کی گی اور پھر آخر میں پاکستانی فوج ہی وہاں‌ہاری ۔ اس وقت عوام بھی آرمی کے اس کارنامے کو غلط سمجھتے تھے ۔ خود آرمی آفیسرز کے بیانات یہی ہیں کہ وزیر ستان پر حملہ اچھی چیز نہیں تھا ۔ دوسرا لال مسجد ۔ ان لوگوں‌ کو بھی حکومت پاکستان خود سپورٹ‌کرتی تھی بلکہ امریکی ایما پر سپورٹ‌کرتی رہی تھی ۔ ان کو اسلحہ دیا جاتا رہا اور چھوٹ دی جاتی رہی ۔ پھر ایک دم انتہای قدم اٹھا کر مشرف نے انتہا پسند ہونے کا ثبوت دیا ، تب لال مسجد والوں‌کی مشرف یا انکل سام کو ضرورت نہیں‌ تھی ۔
سوات کی جنگ پاکستانی بقائ کی جنگ ہے ۔ کبھی آپ نے غور کیا اآج تک امریکہ نے سوات میں‌کتنے ڈرون حملے کیے ؟ کسی کو یاد ہے کیا ؟
سوات کی جنگ پاکستان کی ذاتی جنگ ہے امریکہ اس میں پاکستان کو سپورٹ صرف ڈرامے کی حد تک کر رہا ہے ۔ وہ چاہتے ہیں وہان‌جنگ لگی رہے اور پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو ۔ سوات میں 80 فیصد وہ "طالبان" ہیں‌جو اصل طالبان کے نام پر دھبہ ہیں ۔ پاکستان میں رہنے والے صاحبان اچھی طرح جانتے ہیں یہاں سے ہر اشتہاری و مفرور بھاگ کر رہاں ہی جاتا ہے ۔ وہ لوگ اسلام یا سوات کی نہیں اپنی ذاتی جنگ لڑ رہے ہیں ان کو نہ اسلام سے کوئی غرض ہے نہ پاکستان نے ، ان کو اسلام کا نام لیکر اپنے حکم چلانے کا شوق ہے ۔ اگر مشرف نے وزیر ستان کے پاکستان دوست قبایل کی جگہ سوات کے نام نہاد "مجاہدین" کے خلاف وقت پر ایکشن لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ۔
 

قمراحمد

محفلین
فوجی آپریشن ہی اِسی مسئلے کا حل ہے۔۔ یہ ظالمان پیار اور دوستی کی زبان نہیں سمجھتے۔۔۔ اِن کا "جعلی اسلام" جاہلیت اور تشدد کا پرچار کرتاہے۔ اللہ تعالی انشاء اللہ پاک فوج کو ظالمان کے خلاف مکمل فتح اور کامیابی عطا کرئے گا۔ اور پاکستان کے تمام دشمنوں کو تباہ و برباد اور نیست و نامود کرے۔ آمین
 
نہیں‌ یہ تو کٹھ پتلیاں‌ہیں
میں‌امریکی اور پاکستانی فوج کی بات کررہا ہوں‌جو افغانستان اور پاکستان میں‌عوام کا خون بہارہے ہیں۔
 
یہ کس نے آج پرانی لڑی کو چھیڑ دیا ۔



یہ کس نے آج پرانی لڑی کو چھیڑ دیا
سلے تھے زخم مرے جو انہیں ادھیڑ دیا


اب تو میں کوشش کرتا ہوں جہاں ہمت علی لکھا نظر آجائے اس دھاگے میں قدم رنجہ نہ ہی ہویا جائے مگر آپ کے مصرعے نے رگ چھیڑ دی ویسے بھی اگر دیکھنا ہو تو مندرجہ ذیل الفاظ پر تلاش کر کے دیکھ لیجئے ۔

فوج
بھاڑے
لعنت

تو سب سے زیادہ پوسٹس کس کی سامنے آئیں گی ۔ ۔ ۔ ۔؟ جنرل نالج کا سوال ہے ۔ دیکھیں کون جواب دیتا ہے:grin:
 
Top