سوات میں خاتون کو کوڑے مارے جانے والی ویڈیو جعلی نکلی!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
b177.gif
اور یوں شریعت کو بدنام کرنے والے خاموش ہو گئے! :)
http://jang.com.pk/jang/mar2010-daily/29-03-2010/mulkbharse.htm
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
تمہیں شریعت سے جتنی ہمدری ہے اس کا مجھے اچھی طرح پتا ہے اور اس بے سروپا خبر کو یہاں پوسٹ کرنے کا بھی۔
 
arifkarim

معطل
تمہیں شریعت سے جتنی ہمدری ہے اس کا مجھے اچھی طرح پتا ہے اور اس بے سروپا خبر کو یہاں پوسٹ کرنے کا بھی۔

درست فرمایا۔ مجھے شریعت سے کوئی ہمدردی تو نہیں۔ اور ضروری نہیں کہ جس چیز سے "ہمدردی" ہو ، صرف اسی کے بارہ میں کوئی تبصرہ کیا جائے :)
ویسے وجی بھائی کی بات درست ہے۔ اس خبر میں "بےسروپا" کیا ہے؟ کیا جنگ اخبار بے سروپا خبریں ہی شائع کرتا ہے؟
 
وجی

لائبریرین
اس خبر سے تو بحث کا اختتام ہوا ہے نبیل صاحب
ہاں اگر کوئی کسی کو جلانے کے لیئے یا پھر تذلیل کی خاطر خبر پر کسی کو کچھ کہے تو آپ یہ بات کہ سکتے ہیں مگر یہاں تو صرف ایک خبر چھپی ہے
باقی لوگوں کا کیا ہے بس میری تو یہی دعا ہے اللہ ہمارے صدر  (یعنی ہمارے دل و دماغ ) کو بددلی اور بے حسی سے بچائے اور ہمیں اپنے آپ سے سچ بولنے کی توفیق عطاکرے آمین
 
مدرس

محفلین
تمہیں شریعت سے جتنی ہمدری ہے اس کا مجھے اچھی طرح پتا ہے اور اس بے سروپا خبر کو یہاں پوسٹ کرنے کا بھی۔
کو ئی نبیل صا حب کے
اعتراض پر اعتراض کرنے والابھی ہے
:confused:

اس طرح کا اعتراض دیگر جگہوں‌پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے
مزید کچھ کہا تو مجھے دھمکی دی جائے گی
اس لئے میں‌تو ہوا خاموش :shameonyou:
 
اعتراض کا جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔ اور ضروری نہیں کہ سخت بات کا جواب سختی سے ہی دیا جائے! :battingeyelashes:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس خبر سے تو بحث کا اختتام ہوا ہے نبیل صاحب
ہاں اگر کوئی کسی کو جلانے کے لیئے یا پھر تذلیل کی خاطر خبر پر کسی کو کچھ کہے تو آپ یہ بات کہ سکتے ہیں مگر یہاں تو صرف ایک خبر چھپی ہے
باقی لوگوں کا کیا ہے بس میری تو یہی دعا ہے اللہ ہمارے صدر  (یعنی ہمارے دل و دماغ ) کو بددلی اور بے حسی سے بچائے اور ہمیں اپنے آپ سے سچ بولنے کی توفیق عطاکرے آمین
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ اس خبر سے کسی بحث کا آغاز یا اختتام نہیں ہوا ہے۔ اللہ آپ کی دعا کو قبول فرمائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کو ئی نبیل صا حب کے
اعتراض پر اعتراض کرنے والابھی ہے
:confused:

اس طرح کا اعتراض دیگر جگہوں‌پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے
مزید کچھ کہا تو مجھے دھمکی دی جائے گی
اس لئے میں‌تو ہوا خاموش :shameonyou:
مجھے یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد اچھی طرح پتا ہے، اسی لیے میں نے یہ بات کی تھی۔ آج یہ خبر شائع ہوئی ہے تو کل اس کی تردید بھی شائع ہو جائے گی۔ اس لیے خوشیاں منانے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ یہاں لوگ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی غنڈہ اور دہشت گرد تنظیموں کو ہی اسلام کے مجاہد سمجھ بیٹھے ہیں۔
 
نبیل بھائی اس خبر کا مقصد یہاں انتشار پھیلانا نہیں‌تھا۔ میں‌جانتا ہوں کہ اسبارہ میں یہاں‌کافی بحث ہو چکی ہے۔ اب چونکہ مجرمین نے اعتراف کر لیا ہے۔ اسلئے خبر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہاں لگایا تھا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہر خبر افواہ یا تردید پر مشتمل ہوتی ہے تو باقی ماندہ خبریں بھی پوسٹ نہیں کرنی چاہئیں۔ کیونکہ پھر انکی "تردید" بھی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمہارا مقصد انتشار پھیلانا ہی ہے۔ اور کوئی اس خبر کو طالبانیت کی فتح سمجھ کر جشن منانا چاہتا ہے تو بے شک منائے۔
 
مدرس

محفلین
مجھے یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد اچھی طرح پتا ہے، اسی لیے میں نے یہ بات کی تھی۔ آج یہ خبر شائع ہوئی ہے تو کل اس کی تردید بھی شائع ہو جائے گی۔ اس لیے خوشیاں منانے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ یہاں لوگ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی غنڈہ اور دہشت گرد تنظیموں کو ہی اسلام کے مجاہد سمجھ بیٹھے ہیں۔

کسی اور تنظیم کا نام شاید یاد نہیں ہے آپ کو :sick::timeout:
 
مغزل

محفلین
کرشماتی اخبار اور چینل ہے جنگ اور جیو۔ سب سے پہلے خبر انہی نے ’’ بریک ‘‘ کی تھی ۔اور مرغے لڑائے تھے۔۔
 
arifkarim

معطل
کرشماتی اخبار اور چینل ہے جنگ اور جیو۔ سب سے پہلے خبر انہی نے ’’ بریک ‘‘ کی تھی ۔اور مرغے لڑائے تھے۔۔

جی ہاں اور یہی انکی بے شرمی کی انتہا ہے۔ صاف ثابت ہو رہا ہے "صحافت" کی اصل غرض عوام تک حقائق کی ترسیل نہیں بلکہ ایجنڈا بیسڈ افواہیں ہے!
 
طالوت

محفلین
ارے نبیل آپ کیوں اتنے سیخ پا ہو رہے ہیں ، تردید آئے تو اسے بھی پیش کر دیا جائے ۔ مگر یہ تو ایک حقیقت ہے کہ صرف یہ نہیں کئی ایک بار پاکستان میں اس قسم کی خبریں بنانے اور نشر کرنے والے منظر عام پر آتے رہے ہیں ۔ مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کہ وہ کونسا بین الاقوامی ادارہ ہے مگر کراچی میں ایسے ہی ایک "صحافی"کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا (یہ اور بات ہے کہ اس پر کچھ ہوا نہیں) اور اگر میں غلطی پر نہیں تو مقتول ڈینیل پرل بھی اسی قسم کی نیت رکھتا تھا مگر چڑھ گیا قصائیوں کے ہاتھ ۔ شاید زین اس پر کوئی تبصرہ کر سکیں ۔
وسلام
 
ابن عادل

محفلین
میں اس خبر پر کچھ پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن یہاں تو پہلے ہی جنگ شروع ہوچکی ہے اور نبیل صاحب کے مزاج گرم دکھائی دے رہے ہیں ۔
میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ خبر کی تصدیق کسی نے کرنا ضروری نا سمجھا اور اس کی تردید بھی اور اپنی غلطی پر شرمندگی بھی ۔
مجھے اس بات پر بھی افسوس ہے کہ اس کیس کو ایشو بنانے والے اور مظاہرے کرنے والے اور بینرز لگانے والے کہاں ہیں جو اب کم از کم مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے پر مظاہرہ کرلیں ۔
ویسے مجھے تو یوں لگتا ہے کہ سب ڈرامہ تھا ایک سے مووی بنوائی گئی دوسروں کو مظاہروں اور پروپیگنڈے کا حکم دیا گیا ۔ اور یوں طالبان کے لفظ کے پس پردہ اسلام کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ کہ جناب زیادہ اسلا می بنو گے تو تمہارے ساتھ بھی یوں گا۔ واللہ اعلم
 
سویدا

محفلین
یہاں لوگ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی غنڈہ اور دہشت گرد تنظیموں کو ہی اسلام کے مجاہد سمجھ بیٹھے ہیں۔

سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے طریقہ کار سے کبھی کسی کو اتفاق نہیں رہا
لیکن یہ طرز عمل بھی صحیح نہیں‌کہ سپاہ یا لشکر کے عنوان سے پورے اسلام یا مسلمانوں‌کو مطعون کیا جائے

میرا موقف شروع سے یہی ہے کہ صرف یہ ویڈیو نہیں‌بلکہ اس قسم کی اکثر ویڈیوز جعلی اور خود ساختہ ہیں
اور اگر جعلی نہ بھی ہوں‌تب بھی اسلام کی غلط تشریح یا غلط تعبیر اس قسم کی ویڈیوز سے ثابت نہیں ہوسکتیں
بلکہ ان لوگوں‌کی عقل ودانش پر رحم آتا ہے جو انہیں‌اسلام سمجھ کر دیکھتے ہیں‌اور پھر اسلام کو تختہ مشق بناتےہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top