سیدہ شگفتہ
لائبریرین
نہیں دینا انہیں اب کوئی بھی پرچہ بر محفل
وہ ظالم ہوں تو ظالم کو برا کیسے کہیں ساقی
جب بات دلائل کی کرے کوئی یہاں پر
کہتے ہیں یہ امریکہ پہ لعنت ہو خدا کی
جب ان سے کہو ظلم و ستم کو کہو بد ہے
کہتے ہیں نہیں ہم میں کوئی بات ملاکی
فتنہ کو فتنہ تسلیم کر لیتے تو یہ حالات نہ ہوتے ۔ بہن شگفتہ یہ دھاگہ جسے سوات کی ایک لڑکی پر ظلم کی بنیاد پر احتجاج اور رائے کے اظہار کے لیئے بنایا گیا تھا ۔ ظالمان کے حق پرست ساتھیوں نے اسے آہستہ آہستہ اغوا کر لیا ہے ۔ پہلے بات کا رخ شخصیات کی طرف موڑا گیا ۔ پھر امریکہ کی طرف موڑا گیا ۔ پھر اسے ایم کیو ایم کی مدح سرائی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اور اب جب بات گھوم پھر کر واپس آتی ہے وہیں کہ جی اس نظام عدل کے متعلق کچھ سوالات کی وضاحت درکار ہے تو فرار اختیار کیا جاتا ہے ۔ دوسری طرف وہ ملا مسلم خاں (ملا بھی ہوا ۔ مسلم بھی ہوا ۔ اور خان بھی ہوا) یہ دعویٰ کرتا ہے کہ شریعت کے مالاکنڈ میں نفاذ کے بعد اب انکا اگلا نشانہ بقیہ پاکستان ہے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں وہ یہ کہتا ہے کہ وہ ہتھیار ضرور رکھ دیں گے لیکن اس حکومت کے سامنے جو سپریم لاء شریعت کو مانتی ہو ۔ یہ شریعت کی تعریف نہیں کی گئی ۔ کہ کس منہج پر یہ شریعت کا نفاذ کریں گے ۔ بونیر ۔ پشاور ۔ اور دیگر علاقوں میں اولیاء اللہ کے مزارات کو بند کر کے یہ کون سی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔
واللہ اعلم بالثواب
آپ ناحق ہی سوالات پوچھنے کی جسارت کر رہی ہیں ۔ اسی تھریڈ پر اگر گنتی کریں تو شاید ایک بھی سوال ایسا نہ ملے جس کا جواب دیا گیا ہو ماسوائے اس کے کہ ظالمان کی مدح سرائی ۔ مذمت ۔امریکہ دشمن ۔ ایم کیو ایم دشمن ۔ شخصیات پر اعتراضات ۔ اور بلے بلے ہا ہا کار ۔ فضول میں اپنا دماغ اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہی ہیں آپ بھی ۔
دوسروں کو کہنے والے ہم مسلمان اپنی اپنی سوچوں میں بت بنا بیٹھے ہیں ۔ وہ شخصیات کے ہوں ۔ نظریات کے ہوں یا پھر واقعات کے ہوں یہ بت ہم کسی صورت نہیں چھیڑنا چاہتے ۔ لگتا ہے کہ اسلام ایک کھمبے کا نام ہے جس کے اردگرد ایک دائرہ لگا ہوا ہے اور ہم مسلمان اس دائرے کے اندر کھڑے ہیں جس سے ہمیں اختلاف ہوا اسے دھکا دے کر اس دائرہ سے باہر پھینک دیا ۔ بدعت کو بدعت کا الزام دینے کی بدعت بھی بدعت نے خود کی ہے۔ اسی طرح ظالمان کی اندھی مخالفت یا حمایت بھی کسی مقام تک نہیں پہنچائے گی ۔ جو لوگ ظلم کو ظلم کہتے گھبراتے ہوں وہ بھلا قیادت ملک و ملت کیا کریں گے ۔ جو خود کو مینیج نہ کر سکے وہ بھلا قوم کو مینیج کیا کرے گا ۔ مشکل صرف اتنی سی ہے ۔
کھینچ لائے ہو مجھے پھر سے یہاں محفل میں
بات کرنا ہے تو کر مانند اصنام نہ بن
شکریہ فیصل بھائی
آپ محترم ہیں اور آپ کی بات بھی محترم ہے میرے لیے ۔
رہنمائی کے لیے ایک بار پھر شکریہ کہنا چاہوں گی ۔