گرائیں
محفلین
کیا فرماتے ہیں عُلمائے محفل بیچ اس خبر کے؟
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/04/090415_swat_whitehouse.shtml
اور
اور یہ بھی
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/04/090415_buner_pirbaba_fz.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/04/090415_swat_whitehouse.shtml
اور
وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرڈ گِبز کا کہنا ہے ’انتظامیہ کی سوچ یہ ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جمہوریت اور حقوقِ انسانی پر سمجھوتہ کرنا نہیں ہے‘۔
رابرٹ گِبس نے کہا ’سوات میں سخت اسلامی قوانین کے نفاذ کی منظوری ان دونوں اصولوں کے خلاف ہے‘۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی سنینٹر جان کیری نے، جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، بھی کہا ہے کہ پاکستان کو ملک کے شمال مغرب میں شدت پسندی کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
اور یہ بھی
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/04/090415_buner_pirbaba_fz.shtml
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بونیر میں مسلح گشت کرنے والے طالبان کی تعداد تین سو سے زائد ہے جس میں سو کے قریب بونیر کےمقامی طالبان ہوسکتے ہیں۔ان کے بقول طالبان نے معاہدے کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے ’بھرتی مہم‘ شروع کردی ہے جس کے تحت لوگوں سے براہ راست رابطہ کرکے ان کو ’بھرتی‘ کیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان صدر مقام ڈگر اور اردگرد کے علاقوں کی مساجد اور بازاروں میں لوگوں کو جمع کرکے انہیں ضلع میں شرعی نظام کے حصول کےلیے اپنا حمایتی بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔