سوات ڈیل مبارک ہو

فرخ

محفلین
تو کیا اس بقول آپ کے روش کی وجہ سے انکی درست بات بھی غلط ہو جاتی ہے ۔۔؟
یہی بات میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ برادر یہ مت دیکھئیے کہ کون کہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھئیے کہ کیا کہ رہا ہے ۔۔؟
ہدایت کسی کے گھر کی لونڈی نہیں ہے کہ کسی خاص گھرانے یا نقطہ نظر رکھنے والوں کو ہی مل سکتی ہے ۔ ایم کیو ایم اس تھریڈ کا موضوع نہیں تھا مگر آپ بار بار ایم کیو ایم کو کھینچنے اور اس دھاگے میں لانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ بات ہو رہی ہے ظالمان کے موضوع پر تو یہاں ایم کیو ایم کا موضوع چھیڑنا چہ معنی دارد ۔۔؟ تو اصل میں جو کہ اپنے منہ کی کالک کو کسی اور کالک کی اوٹ میں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تو یہ کوشش کون کر رہا ہے ۔ وہ جو موضوع پر رہتے ہوئے اس پر بات کر رہے ہیں یا وہ جو شخصیات اور سیاست کو بار بار اس موضوع میں گھسیٹ کر اس کا رخ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔۔؟

آپ سمجھدار آدمی ہیں اشارہ سمجھ گئے ہونگے ۔ اگر نہیں سمجھے تو مزید واضح کر دیتا ہوں ۔ یہ دھاگہ ایم کیو ایم کے جرائم پر نہیں بلکہ ظالمان کی حرکتوں کو موضوع بحث لانے کے لیئے بنا ہے ۔ ایم کیو ایم کے موضوع پر آپ ایک چھوڑ دس اور دھاگے کھول لیجئے ۔ اور کھل کر بات کیجئے ۔ یہاں بات کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش نہ کیجئے عنایت ہوگی ۔

فیصل برادر، میں آپکا پوائینٹ بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں۔مگر بات یہ ہے کہ طالبان کے خلاف یہ باتیں‌آپ یا کوئی اور ایسا شخص لکھ رہا ہوتا جو کسی اور دھشت گرد جماعت کا حمائیتی نہ ہوتا، تو بالکل تکلیف نہ ہوتی، مگر خود ایک دھشت گرد جماعت کے حمائیتی جب کسی دوسرے کے متعلق وہی بات کرتے نظر آئیں جس سے زیادہ خطرناک باتیں اس جماعت کے اپنے اندر ہوں، پھربات صاف ظاہر ہے،کہ جس کو دوسروں میں‌برا جانتے ہو، خود بھی وہی کرتے نظر آتے ہو۔

اب آپ اس لڑی کا بہانہ کریں‌یا موضوع کا، مگر میری بات صاف ظاہر ہے۔ جس بات کو آپ خود برا سمجھتے ہوں، جب اسےاپنے اوپر ہی نافذ نہیں کر رہے تو دوسرے پر نقطہ چینی چہ معنی دارد ؟؟؟؟؟
 
فرخ

محفلین
فرخ جہاں اتنی کوشش کی ہے کہ اس خبر کو شائع کردیا وہاں یہ کوشش کر کے نظام عدل ریگولیشن کی تفصیلات بھی محفل کے لیے پیش کر دیں۔

اگر خبروں‌میں یہ تفصیلات ملیں تو ضرور پیش کروں گا۔ فی الحال تو آن لائن اخبار کھولا تھا، سب سے بڑی سُرخی یہی تھی، اسلئے یہاںوہی شائع کر سکا ہوں۔
 
فرخ

محفلین
قومی اسمبلی نے اسلام اور پاکستان دوستی کا ثبوت دیا۔ صوفی محمد۔۔

logo.jpg

1100602530-1.gif
 
مہوش علی

لائبریرین
اس سے بڑی جہالت کیا ہو گی کہ متحدہ پر دسیوں تھریڈز ہونے کے باوجود اسی طالبان والے تھریڈ میں ویڈیو کو جعلی قرار دینے پر جب دلائل دو تو جواب میں کوئی دلائل نہیں بلکہ میرے خلاف متحدہ کے حوالے سے لاف زنی شروع کر دینی، اور جب امن معاہدے کے نتیجے میں بونیز کے علاقے میں بے گناہ پولیس والے اور رضاکار شہید ہو جائیں تو پھر جوابی دلیل ہے میں ایک بار پھر میرے خلاف لاف زنی۔

اور اس سے بڑھ کر جہالت اور کیا ہو گی کہ بار بار، اور ہر بار درخواست کرنے کے باوجود کہ یہ طالبان کے طلم و ستم کے متعلق تھریڈ ہے، مگر پھر بھی سوئی طالبان کی جگہ میرے اور متحدہ کے خلاف ہی اٹکی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی جوابی دلیل پیش نہیں کی گئی ہے

اگر متحدہ کے متعلق تھریڈ ہوتا تو میں آپ کی طبیعت صاف کرتی اور بتاتی کہ میرا متحدہ سے کوئی واسطہ نہیں ہے سوائے اسکے کہ میں آپ کی طرح اندھی نہیں ہوں کہ کراچی میں صرف متحدہ کے ہی جرائم کو دیکھوں اور جو حکومتی و ریاستی دہشتگردی کراچی میں مچائی گئی ہے اسے متحدہ دشمنی میں ہضم کر جاؤں- لہذا میرے نزدیک دونوں مجرم ہیں لیکن یہ بات
آپکی تعصب سے بھری عقل میں آنے والی نہیں اور نہ ہی یہ تھریڈ میرے یا متحدہ کے متعلق ہے-

چنانچہ آپ کی بار بار اور ہر دفعہ کی لاف زنی آپ کو مبارک ہو مگر جہالت کے جواب میں میں کسی دانا شخص کے اسی قول ر عمل کروں گی کہ
کبھی کسی جاہل سے گفتگو نہ کرو- ورنہ پہلے وہ تمہیں کھینچ کر جہالت کے اپنے درجے میں لے جائے گا ----- اور پھر جہالت میں اپنے تجربے سے تمہیں شکست دے دے گا-

معذرت فرخ؛ میں تو آپ سے انسانیت کی سطح پر آ کر گفتگو کرنا چاہتی تھی؛ مگر آپ نے بار بار جو جہالت کا ثبوت دیا ہے اس کے بعد میرے لیے ممکن نہیں کہ آپ کی غیر متعلق لاف زنی کا جواب ہر ہر تھریڈ میں دے سکوں اور اگر یہ بیماری بڑھتی ہے تو مجبورا مجھے ناظمیں سے بھی درخوات کرنا پڑے گی کہ وہ فورم کے رولے کے مطابق وارننگ دیں کہ گفتگو کو موضوع کے متعلق رکھا جائے اور اسے چڑیا گھر نہ بننے دیا جائے، ۔۔۔۔۔ کیونکہ میں تو شاید ان کی ان لاف زنی کے بعد خاموشی سے آگے بڑھ جاؤں گی، مگر کوئی ایسا بھی آ سکتا ہے جو انہیں ایک کی دس انہی کی زبان میں سنائے اور ایسی صورت میں یہ چڑیا گھر مکمل ہو جائے گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
سوات ڈیل کے نتیجے میں قیام میں آنے والا نظام عدل

نظام عدل اور سوات ڈیل الگ الگ چیزیں ہیں۔ اگر یہ نظام اس ڈیل کے بغیر عمل میں آتا تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔

مگر اب سوات ڈیل کے نتیجے میں آنے والے اس نظام عدل کا اصل چہرہ یہ ہے کہ یہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ نظام عدل کی آڑ میں طالبان کو اپنے جنگل کے قانون اور شریعت کو لاگو کرنے کا کھلا اختیار دے دیا جائے کہ جہاں پر صرف گن اور گرینیڈ ہی فیصلہ کرے کہ کون قاضی ہو گا اور کون ان کے احکامات کی اطاعت کرے گا۔
ملا نے آخر کار جان لیا کہ انکی سیاسی مذہبی جماعتوں کو بیلٹ باکس میں فتح ملنے والی نہیں۔ چنانچہ انہیں پتا ہے کہ انہیں کس طرح دہشتگردی کرتے ہوئے شریعت کے نام کی آڑ میں اختیارات اور حکومت حاصل کرنی ہے۔ پہلے لوگوں کے سر بے دریغ تنوں سے جدا کرو، لاشیں قبریں سے نکال کر خونی چوک پر لٹکاؤ ۔۔۔۔ پھر فوج اور سیاسی جمہوری حکومت امن ڈیل کے نام پر خودبخود سرنڈر کر دے گی کیونکہ میڈیا میں بیٹھا یہ طالبانی حمایت یافتہ طبقہ ورنہ پروپیگنڈہ کر کے کسی بھی حکومت کو گرا دے گا ۔۔۔۔ اور مقامی لوگ تو طالبان کے ہاتھوں میں ایسے یرغمال ہوں گے کہ ڈیل کی صورت انہیں جو تھوڑا بہت وقتی سکون میسر آ سکے گا وہ انہیں جنت نظر آئے گا۔
سوات سے لیکر بونر تک، جلد ہی یہ فتنہ دریائے سندھ کو عبور کر کے آگے تمام پاکستان میں پھیلنے والا ہے۔

بشکریہ جانباز صاحب کہ جن کی انگریزی تحریر کو میں نے اوپر اردو میں ترجمہ کر کے لکھا ہے۔

"
 
ایک ملک دو قانون
ایک ملک دو چیف جسٹس
آئین پاکستا ن کے چیف جسٹس " افتخار چوہدری"
نظامِ عدل ریگولیشن کا چیف جسٹس "مولانا صوفی محمد"

اس کو کہتے ہیں
It happened only in Pakistan
 
it happened only in pakistan

غلط بیانی ہے
نظام عدل صدر پاکستان زرداری نے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے منظور کیا ہے۔ کوئی دو نظام نہیں۔ پاکستان کا ائین نظام عدل کے نافذ کی گارنٹی کرتا ہے۔
اسلام کی مخالفت اور الطاف کی حمایت میں‌ اتنا نہ بڑھیں کہ نقصان ہو۔ یہ کوئی ایم کیو ایم نہیں‌کہ دو چیف ایک الطاف دوسرا افاق۔ یہ ائین پاکستان ہے جو نظام عدل کو پورے پاکستان میں نافذ کرے گا انشاللہ۔
 
امریکہ میں بھی ہر ہر ریاست کے اپنے قوانین ہیں اس میں کوئی ایسے اچھنبھے کی بات نہیں۔

اآپ کی بات پڑھ کر ہنسی آرہی ہے بہت

بھائی
امریکہ میں صدارتی نظام حکومت ہے اور ہمارے یہاں ہارلیمانی نظام حکومت ہے
 
حیرت ہے کہ نظام عدل پاکستانی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے صدر پاکستان نے منظور کیا ۔ پھر ایک ملک دو قانون کی گنجائش کہاں۔ یہ نظام تو پورے ملک میں‌نافذ ہونا چاہییے۔
کوئی شک نہیں‌کہ چوہدری کورٹسز ناکام ثابت ہوا ہے اور انصاف کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں‌کرسکا۔ یہی وجہ ہے کہ لاپتہ افراد کی مقدمہ اب مٹی میں دفن ہے۔ اس انگریزی نظام کو بھی دفن ہونا چاہیے۔ حقیقی عدل نظام عدل میں‌ہی ہے۔ اییے اس کو سپورٹ کریں۔
 
فرخ

محفلین
اس سے بڑی جہالت کیا ہو گی کہ متحدہ پر دسیوں تھریڈز ہونے کے باوجود اسی طالبان والے تھریڈ میں ویڈیو کو جعلی قرار دینے پر جب دلائل دو تو جواب میں کوئی دلائل نہیں بلکہ میرے خلاف متحدہ کے حوالے سے لاف زنی شروع کر دینی، اور جب امن معاہدے کے نتیجے میں بونیز کے علاقے میں بے گناہ پولیس والے اور رضاکار شہید ہو جائیں تو پھر جوابی دلیل ہے میں ایک بار پھر میرے خلاف لاف زنی۔

اور اس سے بڑھ کر جہالت اور کیا ہو گی کہ بار بار، اور ہر بار درخواست کرنے کے باوجود کہ یہ طالبان کے طلم و ستم کے متعلق تھریڈ ہے، مگر پھر بھی سوئی طالبان کی جگہ میرے اور متحدہ کے خلاف ہی اٹکی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی جوابی دلیل پیش نہیں کی گئی ہے

اگر متحدہ کے متعلق تھریڈ ہوتا تو میں آپ کی طبیعت صاف کرتی اور بتاتی کہ میرا متحدہ سے کوئی واسطہ نہیں ہے سوائے اسکے کہ میں آپ کی طرح اندھی نہیں ہوں کہ کراچی میں صرف متحدہ کے ہی جرائم کو دیکھوں اور جو حکومتی و ریاستی دہشتگردی کراچی میں مچائی گئی ہے اسے متحدہ دشمنی میں ہضم کر جاؤں- لہذا میرے نزدیک دونوں مجرم ہیں لیکن یہ بات
آپکی تعصب سے بھری عقل میں آنے والی نہیں اور نہ ہی یہ تھریڈ میرے یا متحدہ کے متعلق ہے-

چنانچہ آپ کی بار بار اور ہر دفعہ کی لاف زنی آپ کو مبارک ہو مگر جہالت کے جواب میں میں کسی دانا شخص کے اسی قول ر عمل کروں گی کہ
کبھی کسی جاہل سے گفتگو نہ کرو- ورنہ پہلے وہ تمہیں کھینچ کر جہالت کے اپنے درجے میں لے جائے گا ----- اور پھر جہالت میں اپنے تجربے سے تمہیں شکست دے دے گا-

معذرت فرخ؛ میں تو آپ سے انسانیت کی سطح پر آ کر گفتگو کرنا چاہتی تھی؛ مگر آپ نے بار بار جو جہالت کا ثبوت دیا ہے اس کے بعد میرے لیے ممکن نہیں کہ آپ کی غیر متعلق لاف زنی کا جواب ہر ہر تھریڈ میں دے سکوں اور اگر یہ بیماری بڑھتی ہے تو مجبورا مجھے ناظمیں سے بھی درخوات کرنا پڑے گی کہ وہ فورم کے رولے کے مطابق وارننگ دیں کہ گفتگو کو موضوع کے متعلق رکھا جائے اور اسے چڑیا گھر نہ بننے دیا جائے، ۔۔۔۔۔ کیونکہ میں تو شاید ان کی ان لاف زنی کے بعد خاموشی سے آگے بڑھ جاؤں گی، مگر کوئی ایسا بھی آ سکتا ہے جو انہیں ایک کی دس انہی کی زبان میں سنائے اور ایسی صورت میں یہ چڑیا گھر مکمل ہو جائے گا۔

منحوس قومی موومنٹ (ایم کیوایم) جیسی غدار اور ملک دشمن جماعت کی حمائیت کرتے ہوئے آپ جس قسم کی انسانیت کی سطح کی بات کر رہی ہیں، کراچی کے اندر اسی جماعت کی ناک کے نیچے کئے گئے مظالم کو نظرانداز کرتے ہوئے طالبانی فتنے کو اچھال کر اصل چہرہ چھپانا اصل میں‌جاہلوں کی سیاست ہے۔ اور آپکے خلاف بولنے پر مجبور اسلئے ہوا ہوں، کہ جس تسلسل سےآپ یہاں‌آکر بھڑاس نکال رہی ہیں، اس سے کہیں‌زیادہ تو آپکی جاہل اور غدار جماعت کے مظالم ہیں جن سے خبریں بھری پڑی ہیں، وہ توآپ نے کبھی کسی تھریڈ میں پوسٹ نہیں کیں۔بلکہ پسِ پردہ اس جماعت کے حق میں‌دلائل دینے کی کوشش کرتی رہیں ہیں۔

محترمہ، کسی بھی فتنے کے خلاف بات کرنے والا اگر خود اسی فتنے کا علمبردار ہو، تو اسے کیا کہا جائے گا، یہ سب جانتے ہیں۔

فورم کے ناظمین کو یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کسی ایک فتنے پر بات کرنے والا کہیں‌اس فورم کا خود بھی غلط فائدہ تو نہیں اٹھا رہا، فورم میں یہ تھریڈ آپکا ہی لگایا ہوا ہے، اور بہتر ہے، کہ پڑھنے والے یہ بھی جان لیں کہ طالبانی فتنے پر شور مچانے والے خود کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور اس جماعت کے کیا کرتوت ہیں۔

اس تھریڈ کے شروع کرنے کا مقصد ہی دراصل اپنے کرتوتوں کو چھُپانا اور خوامخواہ بدگمانیاں‌پیدا کرنا ہے۔

سوات کی جس وڈیو کا نام لے کر فورا ً ہی آپ لوگوں‌نے شور مچانا شروع کردیا ، ابھی تک اسکی تصدیق نہیں، ہوئی اور اسکے بعد آپ نے مزید دوسری باتوں کولے کر اچھالنا شروع کر دیا ۔

مجھے طالبان سے کوئی دلچسپی نہیں، مگر آپ لوگ جو بات بات کو پکڑ کر ایک نیا اشیو کا شیوہ اپنائے ہوئے ہیں، اور محض اپنی بھڑاس کو سچ سامنے لانے کا نام دیتے ہیں، میری نزدیک آپکی ایم کیوایم کی جماعتی سوچ کی عکاس ہے، کیونکہ بالکل یہی حرکتیں وہ غدار الطاف حسین بھی کرتا ہے۔
 
سوات ڈیل کے نتیجے میں قیام میں آنے والا نظام عدل

نظام عدل اور سوات ڈیل الگ الگ چیزیں ہیں۔ اگر یہ نظام اس ڈیل کے بغیر عمل میں آتا تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔

مگر اب سوات ڈیل کے نتیجے میں آنے والے اس نظام عدل کا اصل چہرہ یہ ہے کہ یہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ نظام عدل کی آڑ میں طالبان کو اپنے جنگل کے قانون اور شریعت کو لاگو کرنے کا کھلا اختیار دے دیا جائے کہ جہاں پر صرف گن اور گرینیڈ ہی فیصلہ کرے کہ کون قاضی ہو گا اور کون ان کے احکامات کی اطاعت کرے گا۔
ملا نے آخر کار جان لیا کہ انکی سیاسی مذہبی جماعتوں کو بیلٹ باکس میں فتح ملنے والی نہیں۔ چنانچہ انہیں پتا ہے کہ انہیں کس طرح دہشتگردی کرتے ہوئے شریعت کے نام کی آڑ میں اختیارات اور حکومت حاصل کرنی ہے۔ پہلے لوگوں کے سر بے دریغ تنوں سے جدا کرو، لاشیں قبریں سے نکال کر خونی چوک پر لٹکاؤ ۔۔۔۔ پھر فوج اور سیاسی جمہوری حکومت امن ڈیل کے نام پر خودبخود سرنڈر کر دے گی کیونکہ میڈیا میں بیٹھا یہ طالبانی حمایت یافتہ طبقہ ورنہ پروپیگنڈہ کر کے کسی بھی حکومت کو گرا دے گا ۔۔۔۔ اور مقامی لوگ تو طالبان کے ہاتھوں میں ایسے یرغمال ہوں گے کہ ڈیل کی صورت انہیں جو تھوڑا بہت وقتی سکون میسر آ سکے گا وہ انہیں جنت نظر آئے گا۔
سوات سے لیکر بونر تک، جلد ہی یہ فتنہ دریائے سندھ کو عبور کر کے آگے تمام پاکستان میں پھیلنے والا ہے۔

بشکریہ جانباز صاحب کہ جن کی انگریزی تحریر کو میں نے اوپر اردو میں ترجمہ کر کے لکھا ہے۔

"
کوئی فرقہ واریت نہیں‌ائے گی۔ شریعت کے نظام میں‌ کیا برائی نظر ارہی ہے۔
گن، گرینیڈ اور ڈیزی کٹر وہ لوگ استعال کرتے ہیں‌جو بتاتے ہیں‌کہ یہاں‌کونسا نظام حکومت ائے گا اور کون لوگ حکمران ہوں گے۔ یہ ظالم لوگ تو نہیتے معصوم لوگوں‌کو بموں اور راکٹوں سے لاکھوں کی تعداد میں‌بھون دیتے ہیں‌اور کہتے ہیں‌کہ ہم مدد کرنے ائے ہیں۔

لوگوں‌کو بے دریغ قتل کرو ۔۔ یہ کس پر فٹ بیٹھتا ہے؟ پورے سوات اور قبائلی علاقے میں‌طالبان نے کنتے افراد قتل کیے ہونگے۔ چلیے اگر تمام قتل ہونے والے افراد طالبان نے کے ہیں (فرض کرلیں) تو بھی یہ سیکڑوں سے اگے نہیں۔ اگرچہ یہ بھی قابل مذمت ہے مگر ان کا تقابل لاکھوں قتل سے نہیں‌کیاجاسکتا۔ بے دریغ قتل کون کرتا ہے وہ جو ڈیزی کٹر اور راکٹ اور ڈروں استعمال کرتاہے یہ لوگ تشدد کا ذریعہ استعمال کرکے اپنا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اصل مجرم یہ ہیں۔ طالبان تو بھاڑے کی فوجی کے ٹٹو ہیں۔

یہ نہیں‌ہوسکتا کہ سرحد اورقبائلی علاقہ میں‌ لوگ لڑتے رہیں اور اپ کی مرضی کے کام کرتے رہیں ۔نہیں وہاں بھی لوگ امن چاہتے ہیں ۔ سرحد، قبائلی علاقے اور پنجاب میں‌امن کا قیام یکساں‌ہونا چاہیے۔ قبائلی عوام کب تک پنجاب کے امن کو یقینی بنانے کے لیے لڑتے رہیں‌گے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حیرت ہے کہ نظام عدل پاکستانی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے صدر پاکستان نے منظور کیا ۔ پھر ایک ملک دو قانون کی گنجائش کہاں۔ یہ نظام تو پورے ملک میں‌نافذ ہونا چاہییے۔
کوئی شک نہیں‌کہ چوہدری کورٹسز ناکام ثابت ہوا ہے اور انصاف کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں‌کرسکا۔ یہی وجہ ہے کہ لاپتہ افراد کی مقدمہ اب مٹی میں دفن ہے۔ اس انگریزی نظام کو بھی دفن ہونا چاہیے۔ حقیقی عدل نظام عدل میں‌ہی ہے۔ اییے اس کو سپورٹ کریں۔

انگریزی نظام
حقیقی عدل نظام

دونوں کی تعریف پلیز ؟

Top