سوال کا جواب سوال میں ؟؟؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سناٹا کبھی بہت تکلیف دہ بھی ہوتا ہے گھڑی کی ٹک ٹک بھی بُری لگتی ہے 🥲
درست کہا سیما آپا۔
کبھی ایسا کر کے دیکھا کہ ایسے تکلیف دہ سناٹے کے وقت جب گھڑی کی ٹک ٹک بری لگ رہی ہو۔ تو اسی ٹک ٹک کے ردھم پر کوئی بھی گزرا اچھا لمحہ ذہن میں دہرائیں۔ سناٹا اپنے آپ دم توڑ دے گا۔
 
آخری تدوین:
زبردست رہے گا ایسا تجربہ۔ ہم اکثر کرتے رہتے ہیں۔ اور ان سوکھے پڑے چٹختے پتوں اور ٹنڈ منڈ کھڑے درختوں ہی سے تو سیکھا ہے کہ بہاریں لوٹ کر آتی ہیں۔ ہرے بھرے نظاروں کا حسن اپنی جگہ، مگر زرد اور بھورے نظارے بھی دل میں امید جگانے والے ہوتے ہیں۔
آپ کو یہ تو نہیں لگ رہا کہ ہم کچھ زیادہ ہی کہہ گئے؟
کمزوری اور سن سر کے ساتھ کنون کو حرکت میں آنا ہی پڑ گیا ہے ۔ کون ہے جس نے گرمیوں کے موسم کے اختتام پر برسات سے پہلے کے جھٹپٹے میں سوکھے ہوئے پتوں پر پاؤں رکھ کر ان کے اندر کے درد کو آواز دی ہے ۔ ڈینگی کے بعد کمزوری کے دوروں میں دماغ بھی اکثر سن سا ہوا رہتا ہے لہذاکنون کو حرکت میں آنے کے لئے زیادہ کچھ نہیں چاہیئے۔ بس انٹرنیٹ ، محفل اور کی بورڈ کی رسائی چاہیئے۔ باقی سب سرد موسم میں کڑکتے ہوئے پتوں کی طرح ہے
 
عبدالصمدچیمہ

جی نہیں۔ بالکل بھی ایسا نہیں لگ رہا۔

پتوں کی ہریالی سے اُن کے زرد ہونے تک کے سفر کا مشاہدہ کیا کبھی؟
 
آپ کے دشمنوں کی طبیعت ناساز ہے کیا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی نہیں۔ بالکل بھی ایسا نہیں لگ رہا۔

پتوں کی ہریالی سے اُن کے زرد ہونے تک کے سفر کا مشاہدہ کیا کبھی؟
بالکل کرتے ہیں۔ یہ اپنا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ بہت دلچسپ بہت کچھ سکھانے والا۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے اپنے باغیچے میں اتنے گلاب لگا رکھے ہیں
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
بالکل کرتے ہیں۔ یہ اپنا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ بہت دلچسپ بہت کچھ سکھانے والا۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے اپنے باغیچے میں اتنے گلاب لگا رکھے ہیں
گُلاب کی بھی کئی قسمیں ہیں؟
اُن میں سے آپ کی پسندیدہ کونسی ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی بالکل دیکھا ہے۔
گرمیوں کو بغیر پنکھے اور سردیوں کو بغیر جرسی وغیرہ کے گزارنا کس کس کو اچھا لگتا ہے؟
ہمیں لگتا ہے اچھا۔
گرمیاں ہوتی نہیں کچھ خاص۔ اور سردیاں شدت کی۔ جو جرسی کی بجائے کوٹ پہن کر گزاری جا سکتی ہیں۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ہمیں لگتا ہے اچھا۔
گرمیاں ہوتی نہیں کچھ خاص۔ اور سردیاں شدت کی۔ جو جرسی کی بجائے کوٹ پہن کر گزاری جا سکتی ہیں۔
جرسی کے آگے وغیرہ لکھنے کا مطلب تھا کہ ایسی بھی کوئی چیز جو سردی سے محفوظ رکھے۔
ہجوم پسند ہے یا تنہائی؟
 
Top