سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
مساوی خانہ بربادی


جسے ہم خانہ آبادی سمجھتے ہیں، وہ خانہ بربادی کیوں ہوتی ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
ایک کو انگلیوں کا قرب نصیب ہوتا ھے جبکہ دوسرے کی ڈنڈوں سے آؤ بھگت ہوتی ھے;)

س) 'پہنچی ہوئی ہستی' سے کیا مراد ھے؟:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
جب پانی بلکل ختم ہو جائے۔

س) کرکٹ کے عالمی میچ ہوتے ہیں، گلی ڈنڈے کے کیوں نہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
اجی ہوتے ہیں حضور، کس نے کہا ھے کہ نہیں ہوتے۔ کبھی آیئے نا ہمارے محلے;)

س) کوئی ناراض ہو جائے تو اسے کیسے منایا جائے؟:(:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس پر منحصر ہے کہ ناراض ہونے والی کون ہے؟

س) اسکولوں میں اگر پھر سے تختی اور سلیٹ شروع ہو جائے تو؟
 

خرم

محفلین
تو خوشخطی کو رواج ہو اور تعلیم مزید سستی ہو۔

س) مکتب سے تختی اور سلیٹ کو دیس نکالا کیوں‌دیا گیا؟
 

خرم

محفلین
یقیناً۔ آپ کو تجربہ نہیں‌ہوا کیا؟:cool:
س) بیوی اور ٹی وی میں کیا قدر مشترک ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
B V اورt V میں قدر مشترک Vہے۔ اگر اس کو نکال دیں تو باقی T B بچتا ہے۔

س) نوکر ووہٹی دا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
مرد کے لیے پیمانہ آزمائش۔

(میرا خیال ہے موضوع بدل ہی لیں۔)

س) کوا ہنس کی چال ہی کیوں چلا، کبوتر کی کیوں نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top