سوال گندم جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
آپ کا جی چاہے تو اس کے بعد اور اس سے پہلے بھی پکا سکتے ہیں۔ ہماری طرف سے تو کوئی پابندی نہیں۔

س) سجی اور دم پخت کی تراکیب کہاں سے ملیں گی؟
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور یا گوجرانولہ سے، ویسے فاتح بھائی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

س) ٹرین میں کتنی بوگیاں ہوتی ہیں؟
 

میم نون

محفلین
میں جواب نہیں دے سکتا کہ ابھی اس محفل کی خواتین ڈنڈے لیکر میرے پیچھے پڑ جائیں گی :eek:

س: کوئی اور جواب دینا چاہے تو سامنے آئے؟
 

خرم

محفلین
ہے کیوں نہیں۔ ہم ہیں نا۔ میک اپ کا مطلب ہے کیموفلاج تو بس اس لئے۔

س) عورت اور مرد کو گاڑی کے دو پہئے کہتے ہیں۔ باقی کے دو کیا ہوئے؟
 

خرم

محفلین
کافی زیادہ ہی ہوتے ہیں۔ اسی لئے تو چغلیوں سے پہلے لوگ انہیں کہتے ہیں "جاؤ بیٹا باہر جا کر کھیلو"

س) آج کون کون عید منا رہا ہے؟
 

میم نون

محفلین
اب ہر کسی کو تو چاند کا نظارہ نصیب نہٰن ہو سکتا نہ، کہ یہ نصیب ہے کسی کسی کا۔

س: پاکستان میں‌کتنی عیدیں ہو رہی ہیں؟
 

خرم

محفلین
یہ سوال عید سے دو دن بعد پوچھئے گا۔ ہم کوئی نجومی ہیں بھلا؟

س) عید پر سویاں کھانے کی ریت کس نے ڈالی؟
 

میم نون

محفلین
قسم سے میں‌نے نہیں‌ڈالی :grin: اور میں‌تو ویسے بھی سویاں نہیں‌کھاتا

س: آپکو عید پر کیا کھانا پسند ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top