سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیلے شاہ

محفلین
آنسو مائع کی ایک قسم ہیں اور مائع کا کام بہنا ہے
س) جو سوتے ہیں وہ کھوتے ہیں۔۔؟؟؟؟؟
اس میں کھوتے سے کیا مراد ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سونے والے پر منحصر ہے کہ سو کون رہا ہے۔

س) 16 سال کی عمر میں ملکہ بنی، حالانکہ ہمارے ہاں 16 سال میں بلدیہ کا نلکہ نہیں لگتا، بتائیے یہ ملکہ بننے کا ملکہ کسے حاصل ہوا تھا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جو بن گئی وہ ماضی ہے، کون یاد رکھے ماضی کو، حال میں ایسی کوئی سلسلہ نہیں ہے اور مستقبل کس نے دیکھا، ویسے ملکہ ترنم نامی ملک کی تو نہیں تھیں؟ یا پھر جہاں کا نور؟ :D
کیسا لگا میرا جواب؟
باتونی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو سوال کی سمجھ ہی نہیں آئی تھی۔

س) قدیم مصر کی ملکہ قلو پطرہ کے متعلق کیا خیال ہے؟
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ سونے والے پر منحصر ہے کہ سو کون رہا ہے۔

س) 16 سال کی عمر میں ملکہ بنی، حالانکہ ہمارے ہاں 16 سال میں بلدیہ کا نلکہ نہیں لگتا، بتائیے یہ ملکہ بننے کا ملکہ کسے حاصل ہوا تھا؟

16 سال کی عمر میں کون ملکی بنی؟۔۔۔۔
ملکہ کہ یہ ملکہ بادشاہ کی مھربانی سے حاصل ہوا ہوگا۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کاٹھ کا کباڑہ ہو جاتا ہے اور کوڑے پر کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

س) ہاتھی بالغ کب ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بارش ترچھی ہوتی ہے، باران سیدھی ہوتی ہے۔

س) کیا وقت کی اکائی کو سینکڑہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
واحد اور جمع کا۔

س) انسان کی وہ کون سی چیز ہے جو پیدائش سے لیکر بڑھاپے تک اتنی ہی رہتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خریدتے تو کھجوریں ہی ہیں لیکن شادی ہونے تک وہ چھوہارے بن جاتی ہیں۔

س) سکھوں کے دن کے بارہ بجتے ہیں کہ رات کے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا کھانے کو دل چاہ رہا ہے تو کھا لیں۔

س) کسی دوسرے ملک جانے کے لیے پاسپورٹ ہی کی کیوں ضرورت ہوتی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top