سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
مجھے اپنی تاریخِ پیدائش یاد نہیں کسی کی کیا بتاؤں گا ۔

ہاں‌اگر ایڈمن کا نام معلوم ہو جائے تو فون کر کے معلوم کر سکتا ہوں ۔۔۔کیا آپ کو اُن کے نام کا علم ہے ۔ ؟ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اف خدایا۔ آپ کو میری سالگرہ کا ابھی تک معلوم ہی نہیں۔ :twisted:

دونوں ہی بھول گئے ۔۔۔ اپنے بچے کُچے بادام مجھے بھجوا دینا ۔۔۔ کچھ بچے بھی ہیں یا سب ختم ؟ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
کیونکہ سال کو اس دن گرہ لگائی جاتی ہے ۔

سال کو گرہ ہی کیوں لگائی جاتی ہے ، گانٹھ کیوں نہیں ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
گرہ کھل نہیں سکتی جبکہ گانٹھ کھل جاتی ہے۔

س) کیا سالگرہ کی طرح ماہ گرہ بھی منائی جا سکتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو بندے بندے پر منحصر ہوتا ہے
کیا ماہ گرہ کی بجائے ہفتہ گرہ منائی جا سکتی ہے؟ (براہٍ کرم اپنا ذاتی جواب لکھئے گا، میرا جواب کاپی نہ کریں‌ :lol: )
غلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بندی بندی پر منحصر ہے۔ (آپ کا جواب کاپی نہیں کیا)۔

س) بلب فیوز کیوں ہو جاتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جواب
فیوز اس لیے ہوتا ہے کہ بلب بنانے والی کمپنی کا روزگار چلتا رہے
فیوز کا مطلب جڑنا ہوتا ہے، جبکہ بلب جل کر فیوز کیوں کہلاتا ہے؟
غلام
 

شمشاد

لائبریرین
لغت میں فیوز کا مطلب ہے تیز حرارت سے پگھلنا یا جل جانا۔ آپ اس کا مطلب کہاں سے جڑنا لے آئے۔

س) دیوار کے پار دیکھنے والی چیز کو کیا کہتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
فیوز کا مطلب جڑنا ہی ہے، کہ دو چیزیں فیوز ہو گئیں یعنی باہم جذب ہو گئیں
کھڑکی
غلام کی مادہ کیا غلامی کہلائے گی؟
غلام
 

زیک

مسافر
غلام کی مادہ کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ کچھ کہلوانے قابل نہیں رہتی۔

آزادی کو نعمت کیوں کہتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کیونکہ غلام کی مادہ کے ساتھ جو کچھ ہوتا ہے وہ کچھ کہلوانے کے قابل نہیں رہتی :)
جیمز بانڈ کی حقیقت کیا ہے؟
غلام
 

زیک

مسافر
تاکہ ایک دو خراب بھی ہو جائیں تو کام چلتا رہے۔

شمشاد عموماً اپنے سے پہلے کے ایک دو خط نظرانداز کیوں کر دیتے ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
ہوسکتا ہے وہ خط شمشاد بھائی کو ہی نظر کردیتے ہوں ( یعنی ان کے خط کے آنے سے پہلے خود ہی سے آدھمکتے ہیں )

کیا آپ جلتی پر تیل ڈال کر خوش ہوتے ہیں ِ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top