سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
رات کو آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا اور صبح کو ائیر فورس کا۔

س) آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے زبان پر کیوں نہیں آ سکتا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کیونکہ آنکھ جو دیکھتے ہیں وہ محسوس بھی کرتے ہیں اور جو محسوس کرتے ہیں، ہر وہ بات بیان نہیں‌ہو سکتی :(

پاکستان محفل والے دوستوں سے ملاقات ہوئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان سے امید تھی کہ ملاقات ہو گی لیکن وہ بھی نہ ہو سکی۔

س) سالی اور خشک سالی میں کیا فرق ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر سالی بہت بدمزاج ہو تو خشک سالی کہلاتی ہے

ہم زلف (ایسے دو رشتہ دار جو دو بہنوں سے شادی کیے ہوں) کو ہم زلف کیوں کہتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیونکہ وہ ایک ہی کنگھی سے اپنی زلفیں سنوارتی ہیں۔

س) ہم زلف کو پنجابی میں “ سانڈو “ کیوں کہتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کیونکہ سرائیکی میں‌ بھی سانڈو ہی کہتے ہیں :D

پاکستان گرمی کیسی تھی؟‌ (نوٹ:‌ ابھی پاکستان کے سفر سے متعلق یہ آخری سوال ہے)
 

شمشاد

لائبریرین
پنڈی میں خاصی گرمی تھی اور کہیں میں گیا ہی نہیں۔ لاہور گیا تھا ایک دفعہ دوپہر کو گیا تھا رات کو واپس آ گیا تھا۔

س) ہم جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟
 

امن ایمان

محفلین
گناہ کیا ہے؟
وہ عمل جو اللہ اور اس کے رسول ص کے بتائے گئے اصولوں سے متصادم ہو۔ گناہ اللہ کے سامنے ایک کھلی بغاوت کا نام بھی ہے جس کی سزا جانتے ہوئے بھی ہم لوگ کرنے سے باز نہیں آتے۔


اگر کوئی آپ کو بُری طرح اگنور کر رہا ہو تو بدلے میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
 

جیہ

لائبریرین
مگر میں تو آپ کو اگنور نہیں کیا امن


امن اور ایمان میں کونسی بات مشترک ہے؟
 

امن ایمان

محفلین
نہیں نہیں جیہ۔۔۔۔آپ تو بہت اچھی ہیں۔۔۔بس میں ہی پاگل ہوں۔۔پتہ نہیں کیوں اس طرح سوچتی ہوں :(


امن اور ایمان میں کونسی بات مشترک ہے؟
خوبصورتی

یہ ٹاپک سیرئیس ہوتا جارہا ہے۔۔ایسا کیوں ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
چلو اس میں رنگ بھر لیتے ہیں شوخی کا


شادی کے لیے امیر آدمی ٹھیک رہے گا یا محبت کرنے والا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے تم نے شادی کی بات تو کی۔

شادی کے لیے محبت ہی ضروری ہوتی ہے۔

س) کیا شادی واقعی دو دلوں کا ملاپ ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ کی وجہ سے آئی ہو گی۔

س) کیوں کیا امن کو یہاں آنے پر پابندی ہے جو ایسا پوچھا جا رہا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں، پر وہ ایسے دھاگوں پر کم ہی آتی ہیں۔ اس لیے پوچھا گیا ہوگا

کیا تفسیر بھیا کا اوتار بدل گیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
مرضی کے مالک ہیں، بدل لیا ہو گا۔

س) ریلوے انجن کی قوت کتنے گھوڑوں کے برابر ہوتی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top