سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
جب کوئی دوست دوستی نبھا کر بدلے کی توقع نہ رکھے، اور دوستی میں اپنی طرف سے کیا گیا احسان بھی بھول جائے، اور یاد دلائے جانے پر الٹا شرمندہ بھی ہو، اسے کہتے ہیں دوست۔اگر کبھی ملے تو بتائیے گا۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
ضرور بتاؤں گی۔ آپ کا جواب تسلی بخش ہے۔ اسی لیے تو میں آپ کو اپنا استاد کہتی ہوں۔ :)

اگر دوستی میں کچھ باتیں یا سوچ(کسی ایک بارے میں) ایک دوسرے سے ملتی نہ ہوں۔ اور ان باتوں سے کوفت بھی ہوتی ہو۔ تو کیا دوستی ختم کر دینی چاہیے ۔ (جب اس بات یا سوچ کا کوئی مناسب حل نہ نکل سکتا ہو تو)؟

~~
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

بات کو پسند کرنے کا شکریہ۔ لیکن یہ میرا ذاتی خیال “شریف“ ہے۔
باقی رہی یہ بات کہ دوستی میں سوچ نہ ملتی ہو، یا باتوں سے کوفت ہوتی ہو، تو میرا خیال یہ ہے کہ کوشش کریں اپنا ویژن براڈ کریں۔ دوست کی باتوں کو دوست کی جگہ رہ کر سوچیں۔ امید ہے کہ کافی بہتری ہوگی۔ لیکن اگر پھر بھی آپ کو کوفت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا تعلق دوستی نہیں ہے، شاید سلام دعا ہوسکتی ہے۔باقی حل کی بات تو ایسی ہے کہ دوستی عموماً کمپرومائز مانگتی ہے۔ اگر کر سکیں تو دوستی چلنے دیں۔ اگر “میں“ غالب ہے تو پھر دوستی چھوڑ ہی دیں۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
ہمم۔۔۔واقعی دوست کی باتوں کو دوست کی جگہ رکھ کر سوچنا چاہیے۔

لیکن اگر کوئی ایک ایسی بات ہو۔ جس پر کمپرومائز بھی نہ ہو سکے۔ لیکن اس بات کے علاوہ سب کچھ ٹھیک ہو تو؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جب کمپرومائز نہ ہو سکے تو ڈسکس کر لیں۔ بعض دفعہ ہم کچھ سوچ رہے ہوتے ہیں اور دوست کچھ اور۔ باقی پھر بھی کچھ نہ ہو سکے تو مل کر معاہدہ کریں، کہ 1 یا 2 ماہ تک اس بات کو نہیں چھیڑنا۔ باقی باتیں چلتی رہیں۔ مقررہ وقت کے بعد دوبارہ ٹھنڈے دل سے سوچیں۔ ورنہ پھر اللہ حافظ کہ دیں۔
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:
یہ اللہ حافظ کرنے کا کیا طریقہ ہوتا ہے۔؟ :D
~~

مختلف کلچرز میں مختلف ہوتا ہے۔ کچھ گلے ملتے ہیں۔ کچھ گالوں پر بوسہ دے کر جاتے ہیں۔ کئی مصافحہ کر کے اور کچھ دور سے ہاتھ ہلا کر یہ جا وہ جا۔

ان میں سے آپ کو کون سا پسند ہے؟
 
ماوراء

محفلین
~~
اب یہ تو اگلے پر بھی منحصرکرتا ہے۔ دوسرے کو کیا طریقہ پسند ہے۔ :D

اگر اللہ حافظ ہی کہنا ہوتا ہے۔ تو سلام کیوں لیا جاتا ہے؟
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
ہمم۔۔۔اچھا طریقہ بتایا ہے۔

یہ اللہ حافظ کرنے کا کیا طریقہ ہوتا ہے۔؟ :D
~~
ہنستے مسکراتے کہ دیں کہ اب کے بچھڑے تو خوابوں میں‌ملیں گے والا شعر(مذاق)۔
ویسے جب کسی کو چھوڑنا ہو تو ہنستے مسکراتے چھوڑیں۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
اب یہ تو اگلے پر بھی منحصرکرتا ہے۔ دوسرے کو کیا طریقہ پسند ہے۔ :D

اگر اللہ حافظ ہی کہنا ہوتا ہے۔ تو سلام کیوں لیا جاتا ہے؟
~~
اسی لئے تو کہتے ہیں کہ مستقبل کا حال اللہ پاک جانتے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
اچھا، ٹھیک ہے۔ بہت شکریہ۔ اب ہنسی خوش ہی چھوڑوں گی۔ :D

اب اگلا سوال میں کس بارے میں پوچھنا چاہیے؟
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
جو دل کرے یا جو دماغ میں‌آجائے۔ ویسے دوست کو چھوڑنا کافی تکلیف دہ بات ہوتی ہے۔ اللہ پاک آپ کو استقامت دیں اور اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔
کوئی دوست جو اس پیغام کو ٹھیک کرنا چاہیں؟
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
ہاں مجھے اندازہ ہے۔ ویسے میں نہیں چھوڑ رہی۔ :)

پیغام ٹھیک ہے۔

صدمے کو برداشت نہ کرنے کی صورت میں کیا ہوتا ہے؟
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
پوچھا جاتا ہے کہ خیریت؟ کیا آج ڈانٹ زیادہ تو نہیں‌پڑ گئی؟ :)
شمشاد بھائی آج کل کافی کم دکھائی دیتے ہیں۔ وجہ؟
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
نہیں، ڈانٹ ہی تو نہیں پڑی آج۔آج شاید میں نے کسی کو ڈانٹ پلائی ہے۔ :wink:

نہیں، شاید (بقول زکریا کے) کہ جمعہ کی وجہ سے ہی کم دکھائی دے رہے ہیں

قیصرانی، کیا آپ گانوں کے کھیل میں گانا لکھ آئیں گے؟
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
نہیں، ڈانٹ ہی تو نہیں پڑی آج۔آج شاید میں نے کسی کو ڈانٹ پلائی ہے۔ :wink:

نہیں، شاید (بقول زکریا کے) کہ جمعہ کی وجہ سے ہی کم دکھائی دے رہے ہیں

قیصرانی، کیا آپ گانوں کے کھیل میں گانا لکھ آئیں گے؟
~~
ڈانٹ تو کل دی تھی آپ نے۔ میں‌ابھی گانا لکھنے جا رہا ہوں۔
اور کچھ؟
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
وہ بھی بھلا کوئی ڈانٹ تھی۔ آپ کو تو ابھی میں نے ڈانٹا ہی نہیں ہے۔ :p

اور بھی بہت کچھ ہے۔

کیا آپ گانوں کے کھیل میں گانا آ کر ‘ف‘ ‘ق‘ یا کسی مشکل لفظ پر آ کر ختم ہو جائے تو اسے آگے بڑھا دیں گے تاکہ میں لکھ سکوں؟؟
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
وہ بھی بھلا کوئی ڈانٹ تھی۔ آپ کو تو ابھی میں نے ڈانٹا ہی نہیں ہے۔ :p

اور بھی بہت کچھ ہے۔

کیا آپ گانوں کے کھیل میں گانا آ کر ‘ف‘ ‘ق‘ یا کسی مشکل لفظ پر آ کر ختم ہو جائے تو اسے آگے بڑھا دیں گے تاکہ میں لکھ سکوں؟؟
~~
چلیں پھر ابھی ڈانٹ کر دکھائیں۔ میں نے ابھی گانا آگے بڑھادیا ہے۔ آئیندہ بھی جب ایسی بات ہو تو بتا دیا کریں، میں گانا آگے بڑھا دیا کروں گا۔
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top