سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
نہیں ۔۔۔۔کیونکہ پاؤں کبھی کھانے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔
لال اور سرخ میں کیا فرق ہے۔۔۔۔؟
 

ماوراء

محفلین
کیونکہ اس کھیل کو پاکستانی بھی کھیلتے ہیں۔


اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ہمارے پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں۔ اور کچھ دور بھی بھاگتے ہیں۔ دور بھاگنے والی بات تو قابلِ برداشت ہوتی ہے۔ لیکن جب پیچھے کوئی پڑ جائے تو کبھی کبھار بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

ایسی حالت( پیچھا چھڑوانے) کے لیے کوئی سے 3 کامیاب طریقے بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
1) پیچھے پڑنے والے سے تیز بھاگیں۔
2) بھاگ کر دروازے کے پیچھے چھپ جائیں۔
3) اس کا قرض واپس کر دیں۔

س) دماغ کے سکرو کہاں ہوتے ہیں؟
 

دوست

محفلین
کانوں میں، اسی لیے بڑے بوڑھے کان مروڑ کر انھیں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر آنکھیں ناک پر ہوتیں تو ہم عینک کیسے لگتے؟؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائي ضبط، کھجورکے علاوہ بندہ کیلے کے درخت میں بھی اٹک سکتاہے؟ یہ تواپنی پسندہے کہ آپ کوکیاپسندہے؟


والسلام
جاویداقبال
 

ظفری

لائبریرین
کیونکہ اس کے لیے جُھکنا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔

آسمان سے گرا کجھور میں ہی کیوں اٹکتا ہے ۔۔۔۔ ناریل کے درخت میں کیا قباحت ہے ۔ ؟
 

ظفری

لائبریرین
کیونکہ ابھی تک اس کا صیح جواب نہیں آسکا ہے ۔ ؟

کون تیزی سے رنگ بدلتا ہے ۔۔ گرگٹ یا انسان ۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا کہ پکڑے تو جاتے ہیں مخفی رہنے پر بھی۔

اور شاکر بھائی آپ نے بھی سوال نہیں پوچھا۔

س) خان صاحب اور خاں صاحب میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top