سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفر احمد

محفلین
جب مغرب کا قبضہ ہو جائے گا۔ (ویسے تو ابھی بھی امریکہ کاہی قانون چلتا ہے)

پاکستان خود مختار کب ہوگا؟
 

جیہ

لائبریرین
خود مختیار کا تو پتہ نہیں۔ البتہ خود مختار 1947 میں ہوا تھا


پاکستان کن کا ملک ہے؟
 

ظفر احمد

محفلین
پتہ نہیں؟ اور آج تک کسی کو پتہ نہیں چلا! لیکن ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتے گے ہاں جیتے گے۔


محبت کیوں ہوتی ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
کیوں کہ ہر چیز سونا نہیں ہوتی


کونسا سونا ضروری ہے۔ نیند والا یا زیور والا؟



(میرا 3000 واں خط ظفر صاحب کے نام۔ کہ اس وقت وہی آن لائن ہیں)
 

ظفر احمد

محفلین
نیند والا کیوں کہ نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے۔

عورت سولہ سنگھار ہی کیوں کرتی ہے ؟

(جیہ بہت بہت مبارک ہو ۔ میرے نام کرنے کا شکریہ)
 

جیہ

لائبریرین
اب تو سولہ سو قسم کے سنگھار کرتی ہیں۔

دیسی اور بناسپتی گھی میں کیا فرق ہے




(ظفر صاب شکریہ بہت بہت)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top