سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
وہی فرق ہے جو قلفی اور آئس کریم میں ہے

رنگ جو باتیں کرتے ہیں انکو سمجھنا مشکل ہے یا آسان؟
 

ظفر احمد

محفلین
سیدھے ہونے کا مطلب بدتمیز سے پوچھو! (کیوں کہ اس نے سیدھا ہونا سیکھا ہی نہیں)


گنجے کو ناخن ہوتے تو! کیا ہوتا؟
 

دوست

محفلین
پرانی باتیں ہیں آج کل گنجوں کے بھی ناخن ہوتے ہیں۔
لیکن گنجے ہی کیوں کسی اور کے ناخنوں کی بھی تو بات ہوسکتی تھی؟
 

ظفر احمد

محفلین
اچھا جی چڑیل میں نے دیکھی نہیں ورنہ میں اس کے ناخن کی بات کر لیتا۔

اگر عورتیں ناخن پالش نہ لگائیں تو؟
 

ظفر احمد

محفلین
جی بہت بڑا فن ہے (گنجوں کی کئی قسمے ہیں مار مار کر گنجا کر دینا، استرا لگوانا،قدرتی آفت یعنی بالوں کا اڑ جانا گنج پن وغیرہ وغیرہ آپ کون سے فن کی بات کر رہے ہیں۔


اگر عورتیں بھی مردوں کی طرح گنجی ہو جائیں تو؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہو جائیں کیا مطلب، بھئی ہوتی ہیں، لیکن وگ لگا لیتی ہیں۔

س) اگر ٹیلیفون نہ ہوتا تو رانگ نمبر کا کیا ہوتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
کالی بلی کو کچھ ہو تو ہو، مجھے تو کچھ نہیں ہوتا۔

س) کوا اگر منڈیر پر بولے تو واقعی کوئی مہمان آتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top