سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفر احمد

محفلین
1مسجدوں میں رنگ ٹون کا بجنا
2چوری کی واردات کا بڑھ جانا
3ٍفحاشی عام ہونا (لڑے اور لڑکیوں کا آپس میں کھل کر بات کرنا)

موبائل کے تیں فائدے بتائیں؟
 
عمر سیف

محفلین
پہلا۔
آپ کہیں بھی ہوں بیوی آپ کی خیریت معلوم کر سکتی ہے
دوسرا ۔
جیب، پرس اور پینٹ میں آسانی سے آجاتا ہے۔

تیسرا ۔
جب کوئی کام نہ ہو اس پر گیم کھیل سکتے ہیں

سوال۔
کرکٹ میں گلی سے کیا مراد ہے؟
 
نوید ملک

محفلین
فیلڈنگ پوزیشن ، جہاں پہ کھڑا فیلڈر آتی جاتی گیندوں کو گھورتا رہتا ہے

اینٹ سے اینٹ بجانا کیا ہوتا ہے؟
 
ماوراء

محفلین
zafar نے کہا:
1مسجدوں میں رنگ ٹون کا بجنا

آپ کی اس بات سے یاد آیا۔۔۔جو کہ میرا بھائی مجھے بتا رہا تھا۔ کہ مولوی صاحب جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اچانک میوزک بجنا شروع ہو گیا۔ سارے ادھر ادھر دیکھنا شروع ہو گئے کہ یہ اتنی اونچی آواز کہاں سے آ رہی ہے۔ اتنے میں لوگوں نے دیکھا کہ مولوی صاحب سرخ منہ کے ساتھ جیب سے موبائل نکال کر بند کر رہے تھے۔ اور موبائل۔۔۔۔جو کہ مائیک کے بہت نزدیک تھا۔ اس کی وجہ سے ٹون کچھ زیادہ ہی اونچی بجی۔ :lol:
 
ماہ وش

محفلین
ماروا یار مولوی بھی انسان ہی ہوتا ہے نہ،، تو کیا اس کا دل نہیں‌ کہ اپنے موبائل فون میں نئے نئے گانوں‌کی رنگ ٹون ڈاون لوڈ کرے ،، کم آن یار آپ لوگ اب نکل آو اندھیرے سے اور مولوی کو بھی لائف میں‌ اس کا شئر دو ۔۔
 
ماوراء

محفلین
ماہ وش نے کہا:

lol۔ میرا بچہ تمھیں پتہ ہے جاب، سکول، کالجز یا کسی میٹینگ میں موبائل بند کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ مولوی صاحب اپنے موبائل میں کون سی ٹون رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے۔ بات صرف اتنی ہے مولوی صاحب کو چاہیے تھا کہ کم از کم جمعہ کا خطبہ دیتے وقت اپنا موبائل آف رکھتے۔ :lol:
 
ماہ وش

محفلین
تالی ایک ہاتھ سے بھی بج سکتی ہے بشرط کہ ہاتھ آپ کا ہو اور منہ کسی اور کا ۔۔

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی
 
ظفر احمد

محفلین
ماوراء نے کہا:
ماہ وش نے کہا:
ماروا یار مولوی بھی انسان ہی ہوتا ہے نہ،، تو کیا اس کا دل نہیں‌ کہ اپنے موبائل فون میں نئے نئے گانوں‌کی رنگ ٹون ڈاون لوڈ کرے ،، کم آن یار آپ لوگ اب نکل آو اندھیرے سے اور مولوی کو بھی لائف میں‌ اس کا شئر دو ۔۔
lol۔ میرا بچہ تمھیں پتہ ہے جاب، سکول، کالجز یا کسی میٹینگ میں موبائل بند کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ مولوی صاحب اپنے موبائل میں کون سی ٹون رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے۔ بات صرف اتنی ہے مولوی صاحب کو چاہیے تھا کہ کم از کم جمعہ کا خطبہ دیتے وقت اپنا موبائل آف رکھتے۔ :lol:

غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے؟ اس میں بے چارے مولوی کا کیا قصور۔ ظاہر ہے وہ جان بوجھ کر تو ایسا نہیں کیا ہوگا؟
 
جی بالکل، آپ نے صحیح فرمایا۔ کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔ :)
 
یہی وجہ کہ کہ انسان غفلت میں پڑا ہوا ہے۔ بہت سے بڑے بڑے گناہ کو بھی چھوٹی غلطی تصور کرتا ہے اور بھلا دیتا ہے؟ اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے (آمین)
 
ظفر احمد

محفلین
جب سر میں کھجاتے کھجاتے جب اچانک کوئی رینگتی ہوئی چیز ہاتھ میں آجائے تو سمجھ لو کیڑے پڑ گئے؟ :lol:

ساس اور بہو کی لڑائی کب ختم ہوگی؟
 
شمشاد

لائبریرین
سوائے اماں حوا کے، جن کی اپنی ساس سے لڑائی نہیں ہوئی تھی، یہ ابد تک جاری و ساری رہے گی۔

س) کیا ہوائی جہاز بھی CNG پر چلائے جا سکیں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top