سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اعجاز

محفلین
ریشم کے پیٹ میں کیڑوں کا جم غفیر تھا اور ہر سائز کے کیڑے تھے۔ آپ ٹینشن نا لیں اب دوائ کھانے کے بعد سب باہر ہیں۔

اگر آج ہم نیک انسان بن جائیں تو کل کیا کریں گے؟
 

ظفری

لائبریرین
پہلے آپ سیدھے تو ہوجائیں ۔۔۔ باقی کی فکر پھر کریں گے ۔ ;)
اعجاز نے اپنی تصویر اس زاویئے سے کیوں لگا رکھی ہے ۔ ؟
 
انہوں نے اپنے کی بورڈ پر Ctrl+Alt+Down Arrow دبا رکھا ہوگا۔

س: لیٹ کر کمپیوٹنگ کرنی ہو تو لیپ ٹاپ کو کیسے رکھیں۔؟
 

ظفری

لائبریرین
عمر کا تقاضا ہوتا ہے ۔
کہیں سعود بیٹا اور بِٹیا کہتے کہتے ۔۔۔۔ ایام ِ پیری سے تو جا نہیں ٹکرائے ۔ ؟
 

ظفری

لائبریرین
تھوڑا بہت فرق ہے ۔ جھاڑو کے تنکوں کی طرح جوانی منتشر رہتی ہے ۔ اور پیری لاٹھی کیساتھ ایک ہی ڈگر پر مستحکم ۔

جھاڑو لگانے اور جھاڑو کھانے میں کیا فرق ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
بس جمعدارنی کو چھیڑنے کی دیر ہے۔ فرق واضح ہو جائے گا۔

س) نقار خانے میں طوطی ہی کیوں بولتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یقین کی پہلی صورت پر عمل کرتے ہوئے۔

س) کوئلوں کی دلالی میں منہ ہی کیوں کالا ہوتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top