سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
پتہ نہیں کیوں ۔۔۔ میں تو کچھ اور توقع کر رہا تھا ۔

آپ نے ’’ ہائے اللہ ۔۔۔ میں دکھائی نہیں دے رہی ‘‘ کیوں نہیں کہا ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
سلیمانی ٹوپی پہنی ہو گی آپ نے۔

س) شاعر کہتا ہے " بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا" تو بھلا اُسے کیسے پتہ کہ اس کے مرنے کے بعد کیا کچھ نکلا؟
 

زھرا علوی

محفلین
ہاں شمشاد بھائی یہ تو سوچنے والی بات آخر مرنے کے بعد کیسے ممکن ہوا شعر کہنا۔۔۔۔۔۔

آپ کے خیال میں کیا وجہ ہو گی۔۔۔۔؟:)
 

مغزل

محفلین
سلیمانی ٹوپی پہنی ہو گی آپ نے۔

س) شاعر کہتا ہے " بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا" تو بھلا اُسے کیسے پتہ کہ اس کے مرنے کے بعد کیا کچھ نکلا؟

ظاہر سی بات ہے جھوٹ بول رہا ہے۔
(اگلے وقتوں کہ ہیں لوگ انہیں کچھ نہ کہو)

یہ شعر کس کا ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اشتہار دیکھا تھا اس مصرعے کا ٹی وی پر لیکن یہ نہیں معلوم کہ کلام کس کا ہے۔

س) سگریٹ کے ایک سرے پر دھواں اور دوسرے سرے پر کیا ہوتا ہے؟
 

مغزل

محفلین
اشتہار دیکھا تھا اس مصرعے کا ٹی وی پر لیکن یہ نہیں معلوم کہ کلام کس کا ہے۔

یہ مصرع اور شعر ۔۔۔ غالب کی مشہور غزل سے منسوب ہے ۔۔۔ ’’ بوئے گل نالہِ دل دودِ‌چراغِ محفل ‘‘

س) سگریٹ کے ایک سرے پر دھواں اور دوسرے سرے پر کیا ہوتا ہے؟

ایک سرے پر میں اور دوسرے سرے پر بھی میں ہی ہوتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

لیکن اگر میں نہیں ہوتا تو کون ہوتا ؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا عرض کروں، آپ نے تو بات ہی ختم کر دی۔

س) "چرسی - کدی نہ مر سی " کا نعرہ کیوں مشہور ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
تڑی کا تو نہیں معلوم البتہ تڑکے کا بتاسکتا ہوں;)

س: کیا بنا تڑکے کے دال اچھی ہوسکتی ہے؟
 

مغزل

محفلین
جی نہیں بگھاری ہوئی دال ۔۔۔ سے اچھی دل کی دال ہوتی ہے۔

یہ بتائیں دل کی دال میں کچھ کالا ہوسکتا ہے ؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top