سوشل میڈیائی لطائف اور ہم (از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
پھر تو ہمارا ہر لطیفہ آپ کو کثیفہ ہی لگے گا صاحب؛ تحریر میں جان ہے اور حقائق سے بھی قریب تر ہے؛ ویل ڈن :)
میں وعدہ تو نہیں کرتا کہ ہر لطیفہ ہی کثیفہ لگے ۔۔۔ لیکن بہرحال۔۔۔ ;)
شکرگزار ہوں جناب حوصلہ افزائی پر۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے اب سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر وہی لطیفہ دو دن تک گھومتا رہتا ہے۔ اتنا کہ بندہ بے زار ہو جاتا ہے۔

رہی ہماری ٹائم لائن تو وہاں لطیفے شئر کرنے والے ہی نظر نہیں آتے امتیازِ تذکیر و تانیث تو بعد کی بات ہے۔ ہمیں تو جب کبھی اچھے لطیفے پڑھنے کا شوق چراتا ہے تو محفل ہی کا منہ دیکھتے ہیں۔ :) :) :)
پہلی بات متفق۔۔۔
دوسری۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاااا۔۔۔کبھی اچھے لطیفے دیکھنے کا شوق ہوتا ہے تو محفل آجاتا ہوں۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
ہاں تو پہلے ہی ایک منظوم احتجاج کا کہا ہوتا نا۔:) :) :)


زبردست۔۔۔!

یہ ہوئی نا بات۔۔۔!
خبردار جو غزل لکھی اب تو۔۔۔۔۔ میں نے اپنی دھمکی پر عمل کر دینا۔۔۔ یعنی دے دلا کر ڈیلیٹ کروا دینی یہاں سے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

دیکھیں موبائل سے کتنے وقت میں کچھ لکھ جاتا۔۔ لیپ ٹاپ تو مرحوم ہو چکا کب سے :rollingonthefloor:
 
آنجناب کی خود غرضی اور چالاکی تو ملاحظہ فرمائیے کہ سارے سوشل میڈیائی لطائف سے خود حظ اٹھا لیا اور اس پورے بیان میں ان کی جھلک تک نہ دکھائی کہ کہیں کوئی اور شریک حظ نہ ہو۔ بروز محشر یہی لطائف دامن گیر ہوں گے کہ ان کی ترویج میں رخنہ کیوں ڈالا، تب اس دشت پریشاں میں بجز کف افسوس ملنے کے کوئی چارہ کار نہ ہوگا کہ عمل کی گھڑی گزر چکی ہوگی اور وقت احتساب و سزا و جزا در پیش ہوگا۔ ہم تو بس اتنا کر سکتے ہیں کہ بارگاہ ایزدی میں لطیفہ اندازوں کے حق میں دعا کی درخواست کر دیں۔ :) :) :)
 
Top