سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے خیال میں روؤف بھائی اس کام کے لئے زیادہ مناسب ہیں
آج ایک نئی گیم شروع کرنی ہے جس میں سب محفلین شرکت کر سکتے ہیں
اس پہ بہت ٹائم لگے گا تو وہ کام روؤف بھائی کے ذمہ لگاتے ہیں
 
آخری تدوین:
پہلی کسوٹی بہت خوب رہی
دن اور وقت کا تعین پہلے کر کے یہاں یا کسوٹی والی لڑی میں اناؤنس کر دیا جائے تو پینل، مہمان اور شرکاء بر وقت شامل ہو سکیں گے
ہر نئی شخصیت کے کئے نئی لڑی بھی شروع کرنا شاید ضروری نہیں ایک لڑی چل رہی ہے تو شرکاء اسی پر آ کر شامل ہو سکتے ہیں ، باقی جو منتظمین اور جمہور کی رائے
 
آج جو کسوٹی کھیلی گئی وہ پاکستانی ٹائم کے مطابق دن کے ساڑھے چار کے آس پاس تھا۔ اور مناسب وقت تھا۔

جی دوسری کسوٹی شروع کرنے کے بارے کل تک جو رائے ہوئی سب کی، اسی مطابق کر لیں گے۔
سوموار کو آپ کی باری ہے۔ اور منگل کو Khursheed کی۔
ہم سے دن کے بارے بتانے میں غلطی ہوئی تھی۔ اب ٹھیک ہو گئی۔
 
زیک

مسافر

یہ خیال رہے کہ آج، کل اور پرسوں ہمارا ویک اینڈ ہے۔
 
عثمان

محفلین
یہ تو بتائیے کہ دوسری کسوٹی پہلی والی میں کھیلی جائے یا نئی لڑی لگائی جائے؟ کیسے مناسب رہے گا؟
میرے خیال میں نئی کسوٹی نئی لڑی میں۔ اس طرح سوال جواب پڑھنے میں آسانی رہے گی۔ بعد میں انتظامیہ بھلے ان کو ایک دھاگے میں شامل کر دے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے خیال میں نئی کسوٹی نئی لڑی میں۔ اس طرح سوال جواب پڑھنے میں آسانی رہے گی۔ بعد میں انتظامیہ بھلے ان کو ایک دھاگے میں شامل کر دے۔
ٹھیک ہے۔
کل نئی لڑی میں تروتازہ دماغ سمیت آجائیے گا۔
فہد بھائی بھی اپنی تیاری کے ساتھ ساڑھے چار تشریف لائیں گے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فہد بھائی بھی اپنی تیاری کے ساتھ ساڑھے چار تشریف لائیں گے
یہ وقت ہم نے اپنی گھڑی کے مطابق لکھ دیا تھا جو پاکستان سے 3 گھنٹے اور فہد بھائی سے ڈھائی گھنٹے پیچھے ہے۔
ایک گھنٹے تک لگاتے ہیں لڑی تب تک پینل ممبران اور فہد اشرف بھائی بھی آ جائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس بارے باقی احباب کی رائے جان لیتے ہیں۔
اوکے، مطلب فی الحال حقیقی و فرضی دونوں ہی پوچھے جا سکتے ہیں۔
چلیں پھر اللہ کے نام سے شروعات کرتے ہیں۔

۱۔ شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
۲۔ زندہ ہیں یا مردہ؟
۳۔ تعلق بر اعظم ایشیا سے ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوکے، مطلب فی الحال حقیقی و فرضی دونوں ہی پوچھے جا سکتے ہیں۔
چلیں پھر اللہ کے نام سے شروعات کرتے ہیں۔

۱۔ شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
۲۔ زندہ ہیں یا مردہ؟
۳۔ تعلق بر اعظم ایشیا سے ہے؟
راحل بھائی۔۔۔ کسوٹی والی لڑی میں جائیے اور سوال وہاں کرنے ہیں کیونکہ جواب وہاں ہی ملیں گے۔ لیکن اس سے پہلے فہد اشرف بھائی آ کر کنفرم کر دیں کہ وہ تیار ہیں جواب دینے کے لئے۔
کل ٹائم بتانے میں ہم سے تھوڑی غلطی ہو گئی تھی۔
 
علی وقار

محفلین
پینل ممبران کے علاوہ کوئی اور رکن بھی شخصیت کو بوجھ سکتا ہے یا کوئی سوال پینل ممبران کے لیے تجویز کر سکتا ہے۔ یہ تو معلوم ہے کہ سوال پوچھنے کی اجازت صرف پینل ممبران کو ہی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پینل ممبران کے علاوہ کوئی اور رکن بھی شخصیت کو بوجھ سکتا ہے یا کوئی سوال پینل ممبران کے لیے تجویز کر سکتا ہے۔ یہ تو معلوم ہے کہ سوال پوچھنے کی اجازت صرف پینل ممبران کو ہی ہے۔
نہیں سوال تجویز نہیں کر سکتا۔
البتہ 20 سوال مکمل ہونے اور شخصیت نہ بوجھ سکنے کی صاورت میں محفلین میں سے کوئی بھی 5 سوال پوچھ سکتا ہے۔

اگر پینل والے شخصیت بوجھ جائیں تو وہ ہمیں مکالمہ میں بتا دیں گے۔ اگر تب تک 20 سوال پورے نہ ہوئے تو محفلین میں سے کوئی بھی 20 سوال ہونے تک اس شخصیت کو بوجھ سکتا ہے۔
 
Top