سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

فہد اشرف

محفلین
نہیں سوال تجویز نہیں کر سکتا۔
البتہ 20 سوال مکمل ہونے اور شخصیت نہ بوجھ سکنے کی صاورت میں محفلین میں سے کوئی بھی 5 سوال پوچھ سکتا ہے۔

اگر پینل والے شخصیت بوجھ جائیں تو وہ ہمیں مکالمہ میں بتا دیں گے۔ اگر تب تک 20 سوال پورے نہ ہوئے تو محفلین میں سے کوئی بھی 20 سوال ہونے تک اس شخصیت کو بوجھ سکتا ہے۔
ہم آپ کو شخصیت کا نام مکالمے میں بتا دیں؟
 
علی وقار

محفلین
نہیں سوال تجویز نہیں کر سکتا۔
البتہ 20 سوال مکمل ہونے اور شخصیت نہ بوجھ سکنے کی صاورت میں محفلین میں سے کوئی بھی 5 سوال پوچھ سکتا ہے۔

اگر پینل والے شخصیت بوجھ جائیں تو وہ ہمیں مکالمہ میں بتا دیں گے۔ اگر تب تک 20 سوال پورے نہ ہوئے تو محفلین میں سے کوئی بھی 20 سوال ہونے تک اس شخصیت کو بوجھ سکتا ہے۔
یعنی ہم جواب کسوٹی کے دوران بھی بوجھ سکتے ہیں اور پینل ممبران 20 سوالات میں جوابات نہ دے پائیں تو پانچ سوال ہمیں بھی پوچھنے کی اجازت ہو گی مگر ممکنہ جواب کسی بھی مرحلے پر مکالمے میں بتایا جا سکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی ہم جواب کسوٹی کے دوران بھی بوجھ سکتے ہیں اور پینل ممبران 20 سوالات میں جوابات نہ دے پائیں تو پانچ سوال ہمیں بھی پوچھنے کی اجازت ہو گی مگر ممکنہ جواب کسی بھی مرحلے پر مکالمے میں بتایا جا سکتا ہے۔
ممکنہ جواب صرف پینل والے بتا سکتے ہیں کسی بھی وقت۔
البتہ آپ چاہئیں تو ہمیں اور روؤف بھائی کو بتا سکتے ہیں مکالمہ میں۔
کسوٹی مکمل ہونے کے بعد صحیح جواب ہونے کی صورت میں آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد شکیل خورشید بھائی کا مشورہ بھی اچھا ہے کہ ایک ہی لڑی میں کھیل کھیلا جائے اس طرح سے جس کسی نے ایک مرتبہ بھی وہاں مراسلہ بھیجا ہوا ہے اسے اطلاع پہنچ جاتی ہے لیکن نئی لڑی میں کئی مرتبہ اطلاع نہیں ملتی
لیکن دوسری طرف ہر نئے سوال کے لیے نئی لڑی کا یہ فائدہ ہے کہ اس میں ایک سوال کی پوری کارروائی موجود رہتی ہے جو کسی کو بھی آسانی سے سمجھ آ سکتی ہے کسی الجھن سے دوچار ہونے سے بچا جا سکتا ہے
اب باقی دوست دیکھیں کہ ہر مرتبہ نئی لڑی ہو یا ایک ہی میں کھیل جاری رکھا جائے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نئی لڑی بہتر رہے گی تا کہ ایک سوال کی مکمل کاروائی سامنے رہے۔
عثمان بھائی بھی اسی حق میں ہیں۔
البتہ جیسے جیسے ایک کسوٹی ختم ہوتی جائے گی تو منتظمین انھیں ایک ہی لڑی میں پروتے جائیں۔
ایسا ٹھیک نہیں کیا؟
 
یہ اچھا ہے، اس سے ایک کھیل پورا ایک ساتھ دیکھنے کو ملتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بات کچھ یوں ہے کہ
20 سوالات پورے ہونے تک محفلین میں سے اگر کوئی بوجھ بھی لے تو خاموش رہے۔ اور اگر پینل والے بوجھ لیں تو وہ مکالمہ میں جواب بتا سکتے ہیں تا کہ پھر محفلین کو موقعہ دیا جائے کسوٹی کھیلنے یا جواب دینے کا۔
20 سوال مکمل ہونے کے بعد مراسلہ لکھ دیا جائے گا کہ اب محفلین جواب دے سکتے ہیں۔
اگر تب تک انھوں نے نہیں بوجھا ہو گا تو انھیں مزید سوالات پوچھنے کی اجازت ہو گی۔ یعنی کہ ٹوٹل 25 سوالات۔
 
Top