سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

زیک

مسافر
تو طے یہ ہوا کہ۔۔۔
17جولائی بروز ہفتہ پاکستان ٹائم 5 بجے شام انڈین ٹائم 5:30 زیک بھائی شخصیت کے ساتھ فہد اشرف بھائی کے سامنے براجمان ہوں گے۔
افسوس کہ محفل کے سرور کا ٹائم زون ہی نکال دیا۔ امریکا انڈیا گیم میں خواہ مخواہ پاکستان نے ٹانگ اڑا دی
 
محمد وارث

لائبریرین
عثمان اور محمد وارث آپ دونوں کل میری شخصیت سوچنے والی ٹیم میں شامل ہونا پسند کریں گے؟ آپ کا کام صرف یہ ہو گا کہ کھیل شروع ہونے سے پہلے مجھے یہ سمجھنے میں مدد دیں کہ میں جو شخصیت لانا چاہتا ہوں وہ غیرمعروف تو نہیں۔ اگر یہاں حامی بھریں تو باقی بات چیت مکالمے میں کرتے ہیں۔
جی بسم اللہ زیک، لیکن ہمارے ٹائم زون میں چونکہ کافی فرق ہے سو دیر سویر لگی رہے گی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
افسوس کہ محفل کے سرور کا ٹائم زون ہی نکال دیا۔ امریکا انڈیا گیم میں خواہ مخواہ پاکستان نے ٹانگ اڑا دی
بات آپ کی درست ہے لیکن یہاں پر یہ ٹانگ اتنی بھی خواہ مخواہ نہیں کیونکہ امریکن ہمارا سابقہ پاکستانی بھائی ہے اور انڈین کے ہم سابقہ انڈین بھائی ہیں، اب ٹانگ نہ اڑائیں تو اور کیا کریں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اسی لیے تو محمد وارث بھائی کھیل سے کترا رہے ہیں اور آپ انہیں اسی وجہ سے شامل کر رہے ہیں ۔ اب تو وہ دھاگوں میں بھی اگلے ماہ آئیں گے ۔ :)
کھیلنا ویلنا میں نے خاک ہے، پچھلے ہفتے دس دن سے شخصیت ڈھونڈنے کی چکر میں بیسیویں ڈاکیومینٹریزی دیکھ ڈالی ہیں اور اسی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افسوس کہ محفل کے سرور کا ٹائم زون ہی نکال دیا۔ امریکا انڈیا گیم میں خواہ مخواہ پاکستان نے ٹانگ اڑا دی
چونکہ ہماری گھڑی پاکستان کے حساب سے چلتی ہے ، سو اس کی ٹانگ اڑانا ضروری تھا زیک بھائی۔(جب بھی بھولنے لگیں ۔ ہمارا جھنڈا دیکھ لیا کریں)

محفل کے سرور کا ٹائم زون ہمیں کیا معلوم۔۔ کوئی بتائے تو سیکھیں نا۔ ہم تو "تُکے" سے ی مناسب وقت کے ساتھ چلے جا رہے ہیں۔
تُسی وی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
چونکہ ہماری گھڑی پاکستان کے حساب سے چلتی ہے ، سو اس کی ٹانگ اڑانا ضروری تھا زیک بھائی۔(جب بھی بھولنے لگیں ۔ ہمارا جھنڈا دیکھ لیا کریں)
ابھی چند دن پہلے تک تو آپ کی گھڑی پاکستان سے تین گھنٹے پیچھے تھی۔ اب کیا ہوا؟
 
زیک

مسافر
محفل کے سرور کا ٹائم زون ہمیں کیا معلوم۔۔ کوئی بتائے تو سیکھیں نا۔ ہم تو "تُکے" سے ی مناسب وقت کے ساتھ چلے جا رہے ہیں۔
تُسی وی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل ہمیشہ سے امریکا میں ہوسٹڈ رہی ہے۔ شروع شروع میں پئسیفک ٹائم پر اور کافی عرصہ سے ایسٹرن ٹائم جو میرا بھی ٹائم زون ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کھیلنا ویلنا میں نے خاک ہے، پچھلے ہفتے دس دن سے شخصیت ڈھونڈنے کی چکر میں بیسیویں ڈاکیومینٹریزی دیکھ ڈالی ہیں اور اسی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ :)
یہ لازمی نہیں ہے کہ مد مقابل کو چاروں خانے/شانے چت کریں، ہمیں تو بس آپ کی شراکت مقصود ہے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top