سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کل میرا اور زیک کا کھیل ہے ۔ دوپہر تین بجے ریاض ۔ یعنی ایک بجے جی ایم ٹی۔
خبردار جو کسی نے پاکستان ٹائم کا ذکر کیا
عاطف بھائی آج آپ پاکستانی پانچ بجے تیار ہیں نا ، اور سوال آپ کی طرف سے ہو گا نا آج؟
 
زیک

مسافر
عاطف بھائی آج آپ پاکستانی پانچ بجے تیار ہیں نا ، اور سوال آپ کی طرف سے ہو گا نا آج؟
زیک بھائی پاکستانی ٹائم کا ذکر آ ہی گیا ۔
تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے ۔ :)
پاکستانی ٹائم پر کبھی نہیں ہو گی۔

اگر 12:00 یو ٹی سی پر کھیلنی ہے تو میں تیار ہوں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کچھ بھی کرلیں پائل کی چھن چھن کو نہیں روک سکتے ۔
واہ بھائی کیا مثال دی پائل کی چھن چھن کی۔۔۔۔
لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں کہیں کسی طرف سے کوئی غیر متفق ریٹنگ نہ ملے۔۔ دیکھ لیجئیے ہم نام لینے میں بھی احتیاط کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی ایسا کرے گا تو ہم دکھی ہو جائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کی کسوٹی کے ابتدائیہ مراسلات بتا رہے ہیں کہ ہمارے ستارے گردش میں ہیں آج ۔۔۔
اور آج کے دھماکہ خیز پھڈے کا سارا ملبہ ہم پر گرنے والا ہے۔
ہم نے کسی کا نام نہیں لیا اس لئے کوئی ریڈ کراس نہیں ملے ہمیں۔
 
سید عاطف علی

فکر نہ کرو ۔ لال تمغے جمع کرتی جاؤ ۔ کام آئیں گے کبھی ۔
 
Top