سونامی نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ؛ سراج الحق

الف نظامی

لائبریرین
سونامی نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ اب لوگ اس سے پناہ مانگتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ آپ نے ایک نا اہل اور نالائق آدمی کو مسلط کرکے اپنے لیے بدنامی کا سامان کیا ہے، اس نے آپ کے پیچھے پناہ لے رکھی ہے۔ اسلام آباد کی طرف بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ اپنے مطالبات کی منظوری سے پہلے واپس نہیں آئیں گے۔ عوامی سونامی اسلام آباد کی طرف بڑھے گا تو حکمرانوں کو وہاں پناہ نہیں ملے گی۔ ان شاء اللہ
 
جاسم محمد

محفلین

یہی اعلان پچھلے سال دسمبر میں بھی کیا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جماعت اسلامی نے مہنگائی و بےروزگاری کے خلاف پورے ملک میں مہم شروع کی ہے۔ لوگوں کی گردنیں مروڑنے اور ان کا پسینہ اور خون نچوڑنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ تحریک کا پہلا جلسہ باجوڑ میں کیا تھا۔ اگلا عظیم الشان جلسہ بونیر میں ہوگا۔ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا ہے اور وہ پشاور اور اسلام آباد کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں
 
جس عوام کے صبر کا پیمانہ پچھلے 50 سالوں میں دو خاندانوں کی حکمرانی سے لبریز نہیں ہوا وہ دو سال میں اکتا گئے ہیں۔
 
جماعت اسلامی کی ملک گیر مہنگائی کے خلاف مہم قابل ستائش ہے. باقی سب تو این ار او مانگ رہے ہیں یا این ار او دے نہیں رہے ہیں. عوام کی بدحالی کا احساس دم توڑ چکا ہے. اس وقت عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے، این ار او لینے اور دینے سے کوئی غرض نہیں.
 
عوام کو تو ہمیشہ ریلیف ملا ہے۔ ڈالر مصنوعی سطح پر رکھ کر، تیل، گیس ، بجلی کے نرخ نہ بڑھا کر، ٹیکس کی چھوٹ دے کر عوام ریلیف میں ہی رہی ہے جبکہ قومی خزانہ خالی کا خالی ہے۔
 
میری ذاتی رائے کے مطابق این ار او کا کھیل اب بند ہوجانا چا
یعنی تمام قومی چوروں کو جیل سے نکال کر دوبارہ اقتدار دے دینا چاہیے؟
یہ تو انہوں نے کھیل بنادیا ہے. میں نہیں دوں گا. ہم نے نہیں مانگا....
عوام کے لئے سوچنا چاہیے.... پہلے سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں اور ریلیف صفر...
 
جاسم محمد

محفلین
عوام کے لئے سوچنا چاہیے.... پہلے سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں اور ریلیف صفر...
عوام جو ٹیکس دے رہے ہیں اس کا بہت سارا حصہ پچھلی حکومتوں کا قرضہ اتارنے میں نکل رہا ہے۔ باقی بجلی، گیس سیکٹر کے ریکارڈ خساروں کی قسطیں پوری کرنے میں جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے خرچے الگ ہیں۔ ان حالات میں عوام کو دینے کیلئے کچھ بچتا ہی نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بونیر میں عوامی ریفرنڈم نے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا۔ حکومت کی ناکامی و نا اہلی کے خلاف مایوسی بڑھ رہی ہے اور لوگ جماعت اسلامی کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ توقعات پر پورا اتریں گے

عوام انتہا پسند اسلامی جماعتوں کو ووٹ نہیں دیتی

KP to remove ‘objectionable’ material from textbooks - Pakistan - DAWN.COM
 
Top