سوڈان: خاتون کو ترکِ اسلام پر پھانسی کی سزا

باباجی

محفلین
اس عورت کے جو حالات و واقعات بیان کیئے گئے ہیں ان کی روشنی میں کسی مجتہد کی بات مستند مانی جا سکتی ہے کیا ؟؟؟؟
 
x boy

محفلین
السلام علیکم
پہلے پہل تو شرعی کہہ کر دل خوش کردیا لیکن بیرون والے کیا جانے کہ وہاں کیا ہوا ہے اور شکایت کس نے درج کرائی ہوسکتا ہے شکایت اس کے قریب
کے لوگوں نے درج کروائی ہو۔ سودان کے ایک ایسے بندے کو جانتا ہوں جس سے سال میں دو مرتبہ کاروباری ملاقات ہوتی ہے نسلا وہ ہندو ہے اس کی پیڑیوں نے وہاں کاروبار تجارت وغیرہ چلایا ہوا ہے اس لئے وہ وہاں کے ہوکر رہ گئے، اس کے پر دادا انڈیا کے احمد آباد کے ہیں نام اس کا پرشاند ہے اور گجراتی زبان کا ماہر ہے سوڈان کی دونوں زبانیں آتی ہیں جہاں اتنے سالوں سے جانتا ہوں کبھی کبھار حال چال ، سیاست، ملکی معیشت کے بارہ میں دریافت کرلیتا ہوں،،

بہت پہلے میں نے پوچھا کہ تمہیں انڈیا پسند ہے یا سوڈان، اس نے کہا کہ میں اپنے آپ کو سوڈان میں جتنا امن میں پاتا ہوں اتنا انڈیا میں یا دنیا میں کہیں اور نہیں پاتا،
ایک ہندو کا یہ کہنا ہے ،، اور متعدد بار اپنے علاقے اور پڑوسی کے بارہ میں کہتا رہتا ہے کہ وہ لوگ بہت اچھے لوگ ہیں کبھی ایک سے دو دن زیادہ نظر نہ آنے کی وجہ ہوتو گھر کا دروازہ کٹھکٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا،،، اس کے علاوہ رمضان کی بات کرتے ہوئے وہ کہہ رہا تھا کہ رمضان میں شام کو سفر کرنا
بہت ہی پرسکون ہے کیونکہ جس محلہ یا آبادی سے گزر ہو وہاں کے مکین مغرب سے پہلے کھڑے ہوجاتے ہیں اور لوگوں کو اپنے گھر کا مہمان بناتے ہیں اچھی طرح سیر ہوکر افطار نہ کرلے اور نماز ادا کرنے بعد رخصت کرتے ہیں،،
یہ تو ایک کٹر گجراتی ہندو بندے کی کہانی ہے باقی میں سوڈانیوں کو اتنا نہیں جانتا۔۔ الحمدللہ

یہ ایک انکا اندرونی معاملہ ہے اور مسلمان اور اسلام کا نام جڑا ہے تو ظاہر ہے باطل اسکو اتنا اچھالینگے اس پر اپنا مال اور وقت برباد کریں گے پھر اپنا ہاتھ ملتے رہ جائنگے۔۔ ان شاء اللہ۔
 
آخری تدوین:

صرف علی

محفلین
مشکل ہے اسلام اس عورت پر مرتد ہونے کا حکم لگے کیوں کہ مرتد وہ ہو جو اسلام میں داخل ہو اس عورت نے تو اسلام کو نہ دیکھا ہے نہ پڑھا ہے نا ہم اس کو مرتد فطری میں شامل کرسکتے ہیں اور نہ مرتد ملی میں ۔
 
سید ذیشان

محفلین
فقہاء کے نزدیک مرتد کی سزا موت ہے۔ کچھ فقہاء عورت کو رعایت دیتے ہیں کہ اسے موت کی بجائے قید میں رکھا جائے۔ کچھ فقہاء بلوغت سے پہلے کے ارتداد کے بارے میں بھی موت یا عمر قید کا حکم دیتے ہیں۔ جب میں نے اوپر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہی عین اسلام ہے تو اس کا پس منظر یہی تھا۔ اب اگر آپ یہ کہیں کہ آج کے دور میں یہ سزائیں بدلنی پڑیں گی تو وہ الگ بات ہے مگر اس خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کہ مرتد کی سزا اسلام میں موت نہیں ہے۔

شیعہ فقہا کی اکثریت کے مطابق امام مہدی کے ظہور تک حدود کا اطلاق نہیں ہو سکتا، کیونکہ حدود کے اطلاق کے لئے معصوم امام کا ہونا ضروری ہے۔ باقی تعزیرات، وہ قوانین جو کہ اسلامی حکومت خود بناتی ہے، ان کا اطلاق کیا جائے گا۔
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
اس کے علاوہ یہ بھی دیکھاجانا چاہیئے کہ ہر ملک کے اپنے مروجہ قانون ہوتے ہیں ۔۔ تمام اسلامی ممالک میں سزاؤں سے متعلق قوانین الگ الگ ہیں اور غیر مسلم ممالک میں بھی ایسا ہی ہے ۔
 
عربی میں مقفل کو مغلق کہتے ہیں۔
میں ایک مراسلے پر ریٹنگ دینا چاہ رہا تھا مگر ریٹنگ ہو نہیں رہی تھی۔ تو مجھے شک ہوا کہ شاید یہ مقفل ہوگیا ہے۔ اس لئے آزمانے کے لئے یہ لکھا تھا۔ بعد میں سمجھ آئی کہ اس مراسلے سمیت کچھ مراسلے حذف کئے گئے تھے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین

ایسی صورت میں ہمیشہ صفحہ ریفریش کر لیا کیجئے۔ اس سے فوری پتہ چل جاتا ہے کہ کیا ہوا :)
 
arifkarim

معطل
فقہاء کے نزدیک مرتد کی سزا موت ہے۔ کچھ فقہاء عورت کو رعایت دیتے ہیں کہ اسے موت کی بجائے قید میں رکھا جائے۔ کچھ فقہاء بلوغت سے پہلے کے ارتداد کے بارے میں بھی موت یا عمر قید کا حکم دیتے ہیں۔ جب میں نے اوپر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہی عین اسلام ہے تو اس کا پس منظر یہی تھا۔ اب اگر آپ یہ کہیں کہ آج کے دور میں یہ سزائیں بدلنی پڑیں گی تو وہ الگ بات ہے مگر اس خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کہ مرتد کی سزا اسلام میں موت نہیں ہے۔
مجھے حیرت ہے کہ کس بنیاد پر تین محفلینز نے آپکی اس پوسٹ پر متفق کی رائے دی ہے؟ اسلامی فقہ میں مرتد کی سزا موت کے بارہ میں بھی متضاد رائے پائے جاتی ہیں۔ مجھے آپ جیسے اعلیٰ کوالٹی کے ریسرچر انسان سے یہ امید نہیں تھی کہ آپ اس معاملہ میں اتنی زیادہ لاعلمی کا مظاہرہ کریں گے:
Islamic scholarship differs on the appropriate punishment for the apostate, which ranges from execution – based on an interpretation of certain hadiths – to no punishment at all as long as they do not rebel against the Islamic society or religion
The majority of Muslim scholars hold to the traditional view that apostasy is punishable by death or imprisonment until repentance, at least for adult men of sound mind. Several contemporary Muslim scholars, including influential Islamic reformers have rejected this, arguing for religious freedom instead
http://en.wikipedia.org/wiki/Apostasy_in_Islam

یعنی آپنے یہاں اسلامی سزاؤں کے بارہ میں سیدھا سیدھاغلط بیانی سے کام لیا ہے جسکی وجہ سے مجھے سخت مایوسی ہوئی۔ یاد رہے کہ مرتد کی سزا موت تمام اسلامی ممالک میں رائج بھی نہیں ہے، صرف وہ مسلم ممالک جو اسلام کے ایک خاص بنیاد پرست ورژن پر عمل کرتے ہیں:
States_with_death_penalty_for_apostasy.svg

مشکل ہے اسلام اس عورت پر مرتد ہونے کا حکم لگے کیوں کہ مرتد وہ ہو جو اسلام میں داخل ہو اس عورت نے تو اسلام کو نہ دیکھا ہے نہ پڑھا ہے نا ہم اس کو مرتد فطری میں شامل کرسکتے ہیں اور نہ مرتد ملی میں ۔
متفق۔ اور یہی واحد منطقی و معقول رائے ہے اس کیس میں۔ دوسرا اگر بالفرض وہ عورت مسلمان ہونے کے باوجود عیسائی ہو جاتی، تب بھی مسلم فقہ حتمی طور پر مرتد کی سزا موت پر متفق نہیں ہے۔ اسبارہ میں بہت سا مواد مفکرین، ریسرچرز، اسکالرز اور دیگر اسلامی علماء کی معلومات کیلئے نیٹ پر موجود ہے۔ بس دیکھنے کیلئے تعصب کے بغیر آنکھیں چاہیئے۔

شیعہ فقہا کی اکثریت کے مطابق امام مہدی کے ظہور تک حدود کا اطلاق نہیں ہو سکتا، کیونکہ حدود کے اطلاق کے لئے معصوم امام کا ہونا ضروری ہے۔ باقی تعزیرات، وہ قوانین جو کہ اسلامی حکومت خود بناتی ہے، ان کا اطلاق کیا جائے گا۔
کیا واقعی؟ تو شیعہ اکثریت ایران میں مرتد کی سزا موت کیوں رائج ہے؟ وہ کونسے شیعہ فقہا پر چل رہے ہیں؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Apostasy_in_Islam#Iran

اس کے علاوہ یہ بھی دیکھاجانا چاہیئے کہ ہر ملک کے اپنے مروجہ قانون ہوتے ہیں ۔۔ تمام اسلامی ممالک میں سزاؤں سے متعلق قوانین الگ الگ ہیں اور غیر مسلم ممالک میں بھی ایسا ہی ہے ۔
درست۔ اس بحث کا حاصل یہی ہے۔ خوامخواہ اسلامی شریعت کو موضوع بنانے کی ضرورت نہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
کہیں پڑھا تھا کہ "تہمارے لئے تمہارا دین ہمارے لئے ہمارا دین" پتہ نہیں اس کو کیا ہو گیا کہ اب تو ہر جگہ ہمارا دین ہمارا دین ہی ہو رہا ہے مسلم ممالک میں
 
سید ذیشان

محفلین
کیا واقعی؟ تو شیعہ اکثریت ایران میں مرتد کی سزا موت کیوں رائج ہے؟ وہ کونسے شیعہ فقہا پر چل رہے ہیں؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Apostasy_in_Islam#Iran

اول تو ویکیپیڈیا کو میں اتنے متنازع بحث میں سورس مانتا ہی نہیں ہوں۔ تو اس لئے ویکیپیڈیا کے لنک کم از مجھے نہ دیا کریں، مجھے گوگل پر سرچ کرنا آتا ہے۔ اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کسی ایشو پر آپ کی سمجھ کتنی سپرفیشل ہے جو ویکیپیڈیا پر جا کر رک جاتی ہے۔
دوم یہ کہ مجھے نہیں معلوم، کہ ایران میں مشرق وسطیٰ کے تمام مسلمان ممالک کی نسبت سب سے زیادہ لادین اور دہریے (atheists) پائے جاتے ہیں، تو اب تک ان کو ایک بھی apostate نہیں ملا جس پر کورٹ اس قانون کا اطلاق کرتی؟
یہ قانون صرف ان لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو کہ اسلام ترک کر دیں اور خدا، رسول یا قرآن کی واضح انداز میں بے حرمتی کریں۔ اور یہ سب کورٹ ہی نے طے کرنا ہے۔ اور اس کیس میں بھی میرے علم مین کوئی ایرانی قانون نہیں جس میں مرتد کی سزا موت ہو، اگر آپ کو معلوم ہو تو ضرور آگاہ کریں۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
لا اکراہ فی الدین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہزاروں لاکھوں صفحات اس " قانون " کی تفسیر و تشریح میں تحریر ہوئے مل جاتے ہیں ۔
مگر جبر سے دین پر رکھنا یا دین میں داخل کرنے کا قران سے اثبات کہیں نہیں ملتا ۔ نہ ہی مرتد کی سزا موت کا ثبوت
اسلام میں داخل ہونے والے تو سلامتی کے دائرے میں آ کر کبھی اس دائرے سے نہیں نکلتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں " مسلمانی " چیز دیگرے است ۔۔۔۔۔۔ اس کے ٹھیکیدار جسے چاہیں سولی چڑھا دیں جسے چاہیں آگ میں جلا دیں ۔
 
طالوت

محفلین
اسلام ہی سب سے اعلیٰ و برتر مذہب ہے۔ اگر اسے چھوڑنا چاہیں گے تو پھر دنیا بھی چھوڑنی پڑے گی۔ یہ پیکج ڈیل ہے۔ چاہے تو لیں، چاہے تو نہ لیں :)
آپ تو سید مودودی کو "کوٹ" کر رہے ہیں۔ (سید پاکستان میں مرتد کی سزا موت کے سب سے بڑے مبلغ سمجھے جاتے ہیں)

اسلام کی ٹھیکیداری کرنے والے بڑے ممالک خصوصا سعودی عرب ، پاکستان و ایران میں یہ ٹھوکا ٹھاکی تو عرصے سے چل رہی ہے اب دوسروں نے بھی بالترتیب اس میں جگہ بنانی شروع کر دی ہے۔ یہ عجیب "پیکج ڈیل' ہے اس میں اگر ایک فرد مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا اور 'بائی ڈیفالٹ" مسلمان ہونے کے بعد اس سے انکاری ہوا تو اسے بھی ٹھوک دو ، اگر میں غلطی پر نہیں تو شاید میں نے کہیں پڑھا تھا کہ قادیانی نہ صرف اس ٹھوکا ٹھاکی میں براہ راست آتے ہیں بلکہ ان کی اولاد بھی آتی ہے جو والدین کے قادیانی ہونے کے بعد ہی کیوں نہ پیدا ہوئی ہو۔

میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اگر ایک فرد جبر کے ساتھ مذہب پر قائم ہے اور تقدیر کا بھی غلام ہے تو حساب کس بات کا دینا ہو گا؟ اس بات کا جس میں اس کی کہیں رضا شامل ہی نہیں ۔
 
یہ ایک محفلین کا فقرہ کوٹ کیا تھا کہ میرے سوال پر کہ مسلمانوں کو اگر دوسرے ممالک میں تبلیغ کی اجازت ہے تو دوسروں کو یہ سہولت کیوں نہ دی جائے۔ اس سوال کا جواب یہ تھا کہ اسلام چونکہ سب سے اعلٰی و برتر مذہب ہے، اس لئے یہ ہمارا حق ہے :)
 
Top