اول تو ویکیپیڈیا کو میں اتنے متنازع بحث میں سورس مانتا ہی نہیں ہوں۔ تو اس لئے ویکیپیڈیا کے لنک کم از مجھے نہ دیا کریں، مجھے گوگل پر سرچ کرنا آتا ہے۔ اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کسی ایشو پر آپ کی سمجھ کتنی سپرفیشل ہے جو ویکیپیڈیا پر جا کر رک جاتی ہے۔
میں وکی پیڈیا کی ہر سطر کے آخر میں موجود ہر حوالے کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور جب تسلی ہو جائے کہ مستند ہے تب ہی یہاں محفل پر بطور حوالہ کے پوسٹ کرتا ہوں۔ لیکن اگر آپکو اس سے تکلیف ہوتی ہے تو آئندہ آپکے اس "حکم" تکمیل کی جائے گی اور وکی پیڈیا کی بجائے اصل حوالہ جات آپکے حوالے کئے جائیں گے۔
دوم یہ کہ مجھے نہیں معلوم، کہ ایران میں مشرق وسطیٰ کے تمام مسلمان ممالک کی نسبت سب سے زیادہ لادین اور دہریے (atheists) پائے جاتے ہیں، تو اب تک ان کو ایک بھی apostate نہیں ملا جس پر کورٹ اس قانون کا اطلاق کرتی؟
یہ قانون صرف ان لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو کہ اسلام ترک کر دیں اور خدا، رسول یا قرآن کی واضح انداز میں بے حرمتی کریں۔ اور یہ سب کورٹ ہی نے طے کرنا ہے۔ اور اس کیس میں بھی میرے علم مین کوئی ایرانی قانون نہیں جس میں مرتد کی سزا موت ہو، اگر آپ کو معلوم ہو تو ضرور آگاہ کریں۔
اسی بدنام زمانہ وکی پیڈیا کے ذریعہ معلوم ہوا کہ سرزمین ایران میں اسلام چھوڑ کر عیسائیت یا کوئی اور دین یا مذہب اپنانے پر پھانسی دی جا چکی ہے۔ حوالہ جات آپکی خواہش پر وکی پیڈیا کے نہیں دوں گا اسلئے تیار ہو جائیں:
http://www.executedtoday.com/tag/rashin-soodmand/
http://www.telegraph.co.uk/news/wor...465/Hanged-for-being-a-Christian-in-Iran.html
http://uk.reuters.com/article/2011/01/31/uk-iran-execution-apostasy-idUKTRE70U41D20110131
لا اکراہ فی الدین ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
ہزاروں لاکھوں صفحات اس " قانون " کی تفسیر و تشریح میں تحریر ہوئے مل جاتے ہیں ۔
مگر جبر سے دین پر رکھنا یا دین میں داخل کرنے کا قران سے اثبات کہیں نہیں ملتا ۔ نہ ہی مرتد کی سزا موت کا ثبوت
اسلام میں داخل ہونے والے تو سلامتی کے دائرے میں آ کر کبھی اس دائرے سے نہیں نکلتے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کیا آپ قادیانی ہیں یا آپکی اس پوسٹ سے متفق ہونے والوں کا تعلق قادیانیت سے ہے؟ آپنے ہو بہو وہی لکھا ہے جو مرزا قادیانی اور اسکے حواری مرتد کی سزا کے بارہ میں عقیدہ رکھتے ہیں ۔ حوالہ کے طور پر وکی پیڈیا کا لنک دے سکتا تھا لیکن چونکہ یہاں کچھ افراد کو اس سے بچپن سے ہی چڑ ہے اسلئے اصل قادیانی ویب سائٹ سے حوالہ جات دے رہا ہوں۔ امید ہے پاکستان یا دیگر اسلامی ممالک میں یہ بلاک نہیں ہوں گی۔ مرزا قادیانی اس بابت لکھتا ہے:
Religion is worth the name only so long as it is in consonance with reason. If it fails to satisfy that requisite, if it has to make up for its discomfiture in argument by handling the sword, it needs no other argument for its falsification. The sword it wields cuts its own throat before reaching others
https://www.alislam.org/jihad/sword.html
http://www.alislam.org/books/apostacy/index.html
یعنی" کوئی بھی مذہب اسوقت تک صرف نام کا ہی مذہب ہوگا جب تک اسکی تعلیمات کو معقول دلائل کیساتھ منطقی و عقلی طور پر فطرت انسانی قبول نہ کرے۔ اور اگر وہ مذہب اپنی صداقت کے دفاع کیلئے یہ لازی شرط پوری نہیں کرتا اور اسکی بجائے جبر یا تلوار کے زور پر اسے سچا ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ امر یا فعل از خود اس مذہب کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل بن جاتا ہے۔ جبر کی یہ تلوار اس مذہب کی صداقت کا گلا خود اپنے ہاتھوں سے کاٹتی ہے اس سے پہلے کہ اسکا پیغام دوسرے لوگوں تک پہنچے۔"
اب اس تلخ حقیقت کا پردہ فاش کرنے پر دائرہ اسلام سے خروج کی سزا تو ملنی چاہئے۔ جو مرزا قادیانی اور اسکے حواری آج تک بھگت رہے ہیں۔
آپ تو سید مودودی کو "کوٹ" کر رہے ہیں۔ (سید پاکستان میں مرتد کی سزا موت کے سب سے بڑے مبلغ سمجھے جاتے ہیں)
ایک قادیانی کالم نگار امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ میں لکھتا ہے کہ مرتد کی سزا قتل والا پیکیج مولانا مودودی نے فتنہ قادیانیت کو دبانے کی غرض سے مین اسٹریم اسلام میں متعارف کروایا۔ تاکہ قادیانیوں کو مرتد قرار دینے کے بعد قتل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ یعنی ایک تیر سے دو شکار۔ جماعت اسلامی پوری دنیا میں یہ شکار جس انتھک کوششوں سے کھیلنے میں مصروف ہے اس پر انہیں بہترین شکاری کا ایوارڈ تو ملنا چاہئے۔
http://www.huffingtonpost.com/harri...hani-islam-punishment-apostasy_b_1339217.html
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ قادیانی نہ صرف اس ٹھوکا ٹھاکی میں براہ راست آتے ہیں بلکہ ان کی اولاد بھی آتی ہے جو والدین کے قادیانی ہونے کے بعد ہی کیوں نہ پیدا ہوئی ہو۔
جی میں نے بھی پاکستان میں کسی دیوار پر یہ جنتی اشتہار پڑھا تھا:
لیکن ساری زندگی حسرت ہی رہی کہ کب یہ اولین اسلامی فریضہ پورا کر کے شہیدوں میں اپنا نام لکھوا لوں۔ شاید حسن نثار کی طرح جذبہ ایمانی کی کمی تھی اور منطق بار بار ایمانی فرائض کی راہ میں حائل ہو رہی تھی۔ کچھ سال بعد یہاں مغرب میں آکر کئی قادیانی ٹکرے جو اپنی گردنیں بچا کر پاکستان سے یہاں دیار غیر میں منتقلی پر مجبور ہوئے تھے۔ مگر تب تک اس جنتی اشتہار کا غلبہ میرے سر پر سے بفضل تعالیٰ اتر چکا تھا
میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اگر ایک فرد جبر کے ساتھ مذہب پر قائم ہے اور تقدیر کا بھی غلام ہے تو حساب کس بات کا دینا ہو گا؟ اس بات کا جس میں اس کی کہیں رضا شامل ہی نہیں ۔
آپکے خیالات روز بروز مرزا قادیانی اور اسکے حواریوں سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے جذبہ ایمانی کی فکر کریں نہیں تو اپنے سعودی عرب میں مقیم اپنے ویزے کی خبر لیں جو وہاں کی وہابی پولیس کسی بھی وقت ان قادیانی خیالات کا کھلے عاماظہار کرنے کی وجہ سے ضبط کر سکتی ہے۔
It is pointed out that every path that guides to the gardens of the pleasure of God Almighty has been described in the Holy Quran. It is the business of man to tread along them of his own free will, or to turn away from them of his own will. The Holy Prophet, peace be on him, bears no responsibility in that behalf, nor would he exercise any compulsion in respect of it.
http://www.alislam.org/books/apostacy/2.html
اس سوال کا جواب یہ تھا کہ اسلام چونکہ سب سے اعلٰی و برتر مذہب ہے، اس لئے یہ ہمارا حق ہے
ہاہاہا۔ لیکن یہی حق دوسرے ادیان اور مذاہب کے پیروکاروں کو دیتے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اگر دوغلے پن اور منافقت کی یہ سب سے بڑی عملی نصابی مثال نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
ویسے جواب دیا کسنے تھا؟ بیشک ذاتی پیغام میں بتادیں۔ مجھے ان صاحب کی معرفت اور فراست جاننے میں آسانی رہے گی
شائد اسلام ااباد میں ایف فائیو سیکٹر میں ریفریشنگ کے لوازمات مہیا کئے گئے ہوں۔۔۔ ۔
ہم اکثر بچپن میں پنڈی سے اسلام آباد ایف 17 تفریح کیلئے جایا کرتے تھے۔ وہاں ہمنے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ شایدہم بس میں بیٹھے ہمیشہ غلط سیکٹر کا بٹن دبا دیا کرتے تھے ۔ اگر ایف 5 کے اسٹاپ پر اترتے تو ان ریفریشنگ کے لوازمات سے ضرور مستفید ہو تے۔