سو باتوں کی ایک بات

فہیم

لائبریرین
:rollingonthefloor:
صحیح کہتی تھی بھیا اب بھی نہیں آتا لکھنا ۔۔
یعنی پھر تو جب بھی گول گپے کھانے کا دل کرے میں اس کو پڑھ لیا کروں؟:laugh:
تھینک یو بھیا :)

بالکل
جب بھی گول گپوں کا دل کرے اس کو پڑھو :)
اور پڑھ کو تم کو یہ بھی یاد آجائے گاکہ تم نے نمی سے آئسکریم بھی کھانی ہے:ROFLMAO:
 

یوسف-2

محفلین
بہت خوب
ماشاء اللہ
اللہ کرے
زور کی بورڈ
اور زیادہ
لیکن اتنا بھی زیادہ نہیں کہ
کی بورڈ ہی ٹوٹ جائے :D
 

زلفی شاہ

لائبریرین
دھاگے کے عنوان سے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ ہم آپ سے ایک بات کہنا چاہ رہے ہیں۔ دراصل کافی عرصے سے آپ سب بھیا ، بہنا لوگوں سے ایک بات کہنا چاہتے تھے مگر ہمیں اس کے لیے مختصر الفاظ نہیں مل رہے تھے آپ کو تو پتا ہے کہ آج کل لمبی لمبی باتوں کا دور نہیں ہے۔ مختصر بات کی جاتی ہے کیونکہ سب لوگ بہت مصروف ہوگئے ہیں کسی کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے کہ لمبی لمبی باتیں پڑھتا رہے۔ تو ہم کو آپ سے دراصل یہ کہنا ہے کہ ۔۔۔ ۔ ارے !!! آپ اتنے حیران نہ ہوں کہ ہم خود کے لیے "ہم" کا صیغہ استعمال کررہے ہیں۔ دراصل آج ہم میں سعود بھیا کی روح حلول کرگئی ہے۔ روح کی حلول کرنے سے تو ہمیں چچا جان اشتیاق احمد یاد آگئے۔ ہم نے مختصر بات کرنے کا ہنر بھی ان سے ہی سیکھا ہے۔​

اب آپ کو تو پتا ہے ہم زیادہ بولتے نہیں ہیں۔:D اس لیے ہمیں بس ایک بات کہنی ہے۔ ویسے زیادہ بولنے کی بھی ایک ہی کہی ! پتا نہیں سب لوگ کیسے اتنا بول لیتے ہیں۔ گپ شپ کا دھاگہ ختم ہونے میں ایک ہفتہ بھی نہیں لگتا ۔ ہم تو بس کم کم ہی بولتے ہیں:battingeyelashes: ۔۔ ارے ارے !!!! ۔۔۔ ۔۔۔ جوتے کی طرف ہاتھ مت بڑھائیے گا ! ۔۔یقین نہیں آتا تو ہماری مقدس اپیا سے پوچھ لیجئے۔ ویسے وہ کیا بتائیں گی وہ تو خود بہت کم کم بولتی ہیں۔ آخر اپیا کس کی ہیں ۔۔۔ ؟ کیا کہا !!!! " جھوٹے کا منہ کالا " تو کوئی بات نہیں فیئر اینڈ لولی ہے ناں! :laugh: ہم تو اس لیے کہہ رہے تھے کہ ہم تو بس لکھتے ہیں بولتے تھوڑی نہ ہیں۔

سر درد بہنوں کے سر میں تو اب تک درد ہونے لگ گیا ہوگا اور ہمیں یقین ہے آپ کا بھی مارے تجسس کے برا حال ہوگا کہ آخر ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔۔۔تو اس سے پہلے کہ آپ چائے کا کپ لینے کے لیے اٹھ جائیں ہم آتے ہیں اصل بات کی طرف ۔۔۔ ہائیں !!!! مگر اصل بات کیا تھی۔ ایک تو ہمیں بھولنے کی بہت بیماری ہے۔ لیکن آپ ٹیب بند کرنے سے پہلے پوری تحریر تو پڑھ لیجئے ناں۔۔۔۔ ۔۔ ورنہ !!!!!!! نہیں ، نہیں ہم آپ کو دھمکی تھوڑی نہ دے رہے ہیں وہ تو ہم دھمکی والے دھاگے میں ہی دیں گے کہ "جس نے ہماری تحریر نہ پڑھی اس کی تو ۔۔۔ایسی کی تیسی :frustrated:!!! "

ہائیں آپ سمجھے ہم غصے میں ہیں ؟ ۔۔بالکل نہیں وہ تو فہیم بھیا سمجھتے ہیں جب ہم اپنے مراسلے میں کوئی اسمائیلی نہ لگائیں۔ :happy: حالانکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ اس وقت فہیم بھیا سمیت آپ سب کو ہم پر غصہ آرہا ہوگا کہ ہم نے جو بات کہنی تھی وہ کہی نہیں اور ادھر ادھر کی ہانکی جارہے ہیں۔۔۔۔ ۔ تو لیجئے ہم اصل بات کی طرف آتے ہیں کیونکہ اس مراسلے کو چاچو نے بھی پڑھنا ہے اور شاید تھوڑی دیر میں انھیں ڈرائیور ڈیوٹی کے لیے بھی جانا ہو۔۔اس لیے انھیں ہم پر غصہ آ رہا ہوگا ۔۔تو اس سے پہلے کہ وہ اپنے پاس پڑی کوئی چیز اٹھانے اور ہمیں مارنے کے لیے پَر تولیں، ہمیں بھاگنے کے لیے پَر تولنے چاہیں۔ لیکن رکیے! آپ کہاں بھاگ رہے ہیں ؟؟؟:eek:
ویسے آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ " ہوگیا بی مینڈکی کو بھی زکام " یا شاید کچھ لوگ سوچ رہے ہوں کہ "نکل آئے چیونٹی کے بھی پَر" ۔۔اس بات پر ہمیں مبارک دینے کی ضرورت نہیں آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ پَر تو ہمارے پہلے ہی سے ہیں ایویں تو نہیں سعود بھیا ہمیں "ننھی پری " کہتے ۔ :D ویسے مبارک سے یاد آیا آج کل امین بھیا کو ہر طرف سے مبارک سلامت مل رہی ہے اور دیکھیئے ذرا ان کا محفل آنا بھی کم ہوگیا ہے ہمیں تو ڈر ہے کہ وہ ابھی سے محفل کم کم آرہے ہیں تو شادی کے بعد ہمیں بھی چاچو کی طرح یہ نہ کہنا پڑے کہ ایک ہوتے تھے امین بھیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اور پھر ان کی شادی ہوگئی۔

بھئی ہمیں آپ سے ایک بات کہنا تھی اور آپ نے ہمیں کن باتوں میں الجھا دیا ہے ویسے الجھنے سے یاد آیا الجھنوں اور پریشانیوں میں بھی مسکرانا نہیں بھولنا چاہیے اس لیے :):):):):):) :) :) (سعود بھیا اتنا بہت ہے ناں ؟)

ارے ارے یہ آپ بار بار جوتے کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں:eek: ، ہمارے پاس پہلے ہی بہت جوتے ہیں اور جوتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ویسے بھی بھیا کہتے ہیں کہ سر سلامت ہونا چاہیے جوتے بہت ۔۔۔ ۔۔۔ :rollingonthefloor:

اچھا بھیا اور بہنا لوگ جائیے مت اب ہم اصل بات کی طرف آرہے ہیں کیونکہ آپ چلے گئے تو ہوسکتا ہے کہ آپ ہماری دانشمندانہ تحریر سے محروم رہ جائیں:rollingonthefloor: اور اس کی ذمہ داری ہم پر قطعاََ نہیں ہوگی۔ ہاں نہیں تو ہم بتائے دے رہے ہیں۔ تو اس سے پہلے کہ آپ غصے سے لال پیلے ہوں بلکہ نیلے پڑ جائیں ہم یہ کہنا ہے کہ۔۔۔

اردو محفل اور آپ سب بھیا بہنا لوگ بہت اچھے ہیں۔ آپ سب جن کو میں جانتی ہوں شمشاد چاچو، الف عین بابا جانی ، مہ جبین آنی ، عندلیب اپیا ، سیدہ شگفتہ اپیا ، فرحت کیانی اپیا ، ابن سعید بھیا ، مقدس اپیا ، شاکر بھیا ،فہیم بھیا ،محمد امین بھیا ، محب علوی بھیا ، عثمان لالہ ، زین بھیا ، ناعمہ عزیز بہنا تبسم بہنا ، نیلم بہنا ، امید اور محبت بہنا ،اور جن کے نام مجھے یاد نہیں آرہے اور جو یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔ :) :) :) :)

اب اس سے پہلے کہ ایک جوتا نشانے پر لگ جائے مجھے بھاگ لینا چاہیے۔ :noxxx::rollingonthefloor:


اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

والسلام
بہت ہی اچھا لکھا۔ کسی کی کیا مجال کہ اتنے سارے بھائیوں کے ہوتے ہوئے پیاری بہنا کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے۔
ہم نے اپنی نظر والی عینک پہن کر بڑے غور سے آخری پیرے کو پڑھا۔ کئی بار عینک کے شیشوں کو صاف کر کے کوشش کی۔ لیکن گوہر مقصود نہ پاکر سمجھ گئے کہ اچھوں میں قسمت آزمائی مت کرو۔ متضاد صفت میں قسمت آزمائی بہتر ہے۔ ہنوز جستجو جاری ہے کہ متاخر الذکر میں کسی کونے کھدرے سے اپنا نام شائد نکل ہی آئے۔ دیکھو قسمت کب انگڑائی لیتی ہے؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واہ عائشہ چھا گئی تم توزبردست ۔۔:applause: اس ایک بات کے تم کو سو میں سے سو نمبر ۔۔۔ :battingeyelashes:
تھینک یو اپیا ۔۔۔ واؤ میں خوش ہوئی پورے نمبر لے کر :)

بہت خوب
ماشاء اللہ
اللہ کرے
زور کی بورڈ
اور زیادہ
لیکن اتنا بھی زیادہ نہیں کہ
کی بورڈ ہی ٹوٹ جائے :D

شکریہ لالہ ۔۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت ہی اچھا لکھا۔ کسی کی کیا مجال کہ اتنے سارے بھائیوں کے ہوتے ہوئے پیاری بہنا کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے۔
ہم نے اپنی نظر والی عینک پہن کر بڑے غور سے آخری پیرے کو پڑھا۔ کئی بار عینک کے شیشوں کو صاف کر کے کوشش کی۔ لیکن گوہر مقصود نہ پاکر سمجھ گئے کہ اچھوں میں قسمت آزمائی مت کرو۔ متضاد صفت میں قسمت آزمائی بہتر ہے۔ ہنوز جستجو جاری ہے کہ متاخر الذکر میں کسی کونے کھدرے سے اپنا نام شائد نکل ہی آئے۔ دیکھو قسمت کب انگڑائی لیتی ہے؟
ہائے اللہ جی بھیا لوگ سچی میں آپ کو بتایا ناں مجھے سب کے نام یاد نہیں آرہے تھے اور ناں لائٹ بھی آف ہونے والی تھی۔ اور اتنی مشکل اردو میں لکھا آپ نے ۔۔۔ مجھے کوئی نہیں سمجھ آیا ہے۔ آپ بہت اچھے لالہ ہیں اور میں بولا تو تھا ناں کہ جن کے نام یاد نہیں آرہے وہ بھی بہت اچھے ہیں۔ اب دیکھیں آپ کا نام شامل ہوگیا ہے۔ :) :) :) اب تو میں نے آپ کو بھی مشکل اردو بولنے والے بھیا کہنا شروع کردینا ہے۔ ہاں جی !
 
زبردست عائشہ عزیز

اشتیاق احمد کی دو باتیں یاد آ گئیں۔

اسی طرح دلجمعی سے لکھتی رہنا اور ناعمہ سے آئسکریم ضرور کھا لینا میری طرف سے ویسے بھی جب دیکھو اکیلی ہی کھاتی رہتی ہے ۔ ذرا جو بہن کا خیال ہو۔ :)

اور ناعمہ عزیز ، چاک بار کے ساتھ ساتھ ایک اپنی پسند کی بھی کھلا دینا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست عائشہ عزیز

اشتیاق احمد کی دو باتیں یاد آ گئیں۔

اسی طرح دلجمعی سے لکھتی رہنا اور ناعمہ سے آئسکریم ضرور کھا لینا میری طرف سے ویسے بھی جب دیکھو اکیلی ہی کھاتی رہتی ہے ۔ ذرا جو بہن کا خیال ہو۔ :)

اور ناعمہ عزیز ، چاک بار کے ساتھ ساتھ ایک اپنی پسند کی بھی کھلا دینا۔
تھینک یو بھیا :)
جی بھیا ۔۔۔ ویسے ابھی میں چچا جان اشتیاق احمد کا ناول پڑھ رہی ہوں۔ سمندر کی آگ۔۔
 
Top