بس جی یہ ہر گز فن کے اعلیٰ نمونے تو نہیں لیکن ایک پنچھی کی گرتی پڑتی اڑانیں ضرور ہیں۔ اور یہ لمحے بھی بڑے قیمتی ہوتے ہیں جب اُڑ نہ سکنے پہ ڈار کے لیے تیار ساتھی ہنسنے کو تیار بیٹھے ہوں لیکن ہے تو سب اسی زندگی کا مایا یا بے مائیگی۔
قیصرانی بھائی آپ کی آراء
 
آخری تدوین:

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ارے صآحب ! اچھا خاصا وقت صرف کیا آپ نے ان تصاویر کے پیچھے۔
کسی انٹرنیشنل فن کار سے سُنا تھا :’’جمالیاتی حس گھورے کے ڈھیر میں سے بھی خوبصورتی ڈھونڈ نکالتی ہے۔‘‘
اس وقت تو شاید اس کی بات کا مفہوم پوری طرح سمجھ میں نہیں آیا تھا۔
استاد !آج آپ کی میکروگرافی نے یہ بات بھی سمجھا دی۔
 
تعبیر

محفلین
زبردست(اف وہ تالیاں کہاں گئیں؟)
شاندار ۔مجھے بھی سکھائیں فوٹوگرافی کہ مجھے بہت شوق ہے فوٹوگرافی کا :)
 
عثمان

محفلین
زبردست(اف وہ تالیاں کہاں گئیں؟)
شاندار ۔مجھے بھی سکھائیں فوٹوگرافی کہ مجھے بہت شوق ہے فوٹوگرافی کا :)
لیجیے ابھی آپ نے فوٹوگرافی سیکھی نہیں اور محفل کو تصویری سلسلوں سے بھر رکھا ہے۔ جب سیکھ لیں گی تو یہ تصویر محفل بن کر رہ جائے گی۔ :rollingonthefloor:
 
تعبیر

محفلین
لیجیے ابھی آپ نے فوٹوگرافی سیکھی نہیں اور محفل کو تصویری سلسلوں سے بھر رکھا ہے۔ جب سیکھ لیں گی تو یہ تصویر محفل بن کر رہ جائے گی۔ :rollingonthefloor:
کہاں ہیں آپ عثمان کہ آپ کے کمنٹس کافی مس کر رہی ہوں :)
اسے میں کیا سمجھوں تعریف و حوصلہ افزائی یا عزت نا ل بستی ؟ :p
پہلے واقعی بہت تصاویر پوسٹ کرتی تھی لیکن اب عرصہ ہو گیا کچھ بھی پوسٹ کیے ہوئے ۔لیکن ان میں میری فوٹوگرافی کہاں تھی اتنی زیادہ؟
ویسے کافی کچھ جمع ہو تو گیا ہے سوچ رہی ہوں کہ کسی دن پوسٹ کر ہی دوں ۔ :)
 
یعنی آپ کمنٹس مس کر رہی ہیں ، کمنٹیٹر کو نہیں۔ :oops:
میں آپ کی تعریف کر رہا ہوں۔ تصویروں کی نہیں، کہ بقول آپ ہی کے وہ آپ کی فوٹوگرافی ہی کہاں ہے۔ :D لیکن پھر بھی پوسٹ کر ڈالیے۔ :):):)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ماشااللہ۔۔۔ خدا شوق سلامت رکھیں، بہت ہی لاجواب اور باکمال تصویریں ہیں، شوق تو مجھے بھی بہت ہے لیکن ابھی تو کیمرہ بھی صحیح طرح پکڑنا نہیں آتا۔۔ :D
 
ماشااللہ۔۔۔ خدا شوق سلامت رکھیں، بہت ہی لاجواب اور باکمال تصویریں ہیں، شوق تو مجھے بھی بہت ہے لیکن ابھی تو کیمرہ بھی صحیح طرح پکڑنا نہیں آتا۔۔ :D
جی میں دیکھ چکا ہوں کہ آپ کو کیمرہ کیسے پکڑنا آتا ہے،
آپ سے تو کلاسز لینی پڑیں گی لینڈ سکیپ کی۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ارے۔۔ ابھی تو میں نے ڈرتے ڈرتے لگائیں تھیں،، آپ نے دیکھ بھی ڈالیں۔۔
اور جی نہیں۔۔اُستاد تو آپ ہیں اور ثبوت اوپر لگائی گئی آپ کی تصاویر ہیں۔۔ اور امید تو یہی کرتا ہوں کہ مجھ جیسے نو آموز کو سدھارنے میں آپ کی ماہرانہ رائے حاصل رہے گی۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
۔
74049_688184624530769_1054203111_n.jpg

946305_688186761197222_331205982_n.jpg

539581_688186771197221_963312099_n.jpg

اوپر والی تمام تصاویر انتہائی عمدہ ہیں، لیکن مجھے پوسٹ نمبر 13کی پہلی تصویر میں مکھی کی انکھوں والا کلوز اپ بے حد اچھالگا ہے اور میں خالق کائنات کی اس حیران کن
Geometrical Configuration
پر دنگ رہ گیا ہوں۔ نہ جانے اس ذات جل جلالہ کی قدرت ایسے کتنے شاہکارہیں جو ابھی تک انسان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔

یہ کس کوی کی کلپنا کا چمتکار ہے
یہ کون چتر کار ہے یہ کون چتر کارِ؟
 
بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔۔ اور یہی تصویر میری بھی پسندیدہ ترین ہے۔
 
امجد بھائی ، کیمرہ کون کونسا استعمال کرتے ہیں آپ۔۔
آج کل تو اولمپس E500 اور Canon کا A2200، دونوں استعمال میں ہیں۔
اس کے علاوہ فیوجی فلمز کا S2950 بھی رکھ چکا ہوں اور فیوجی فلمز کے ہی دو ماڈلز اور بھی استعمال کر چکا ہوں۔
 
Top