سید عاطف علی

لائبریرین
ڈریگن فلائی۔
15121882995_9fe2bdf326_o.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں اکثر یہی سوچتا ہوں کہ فطرت کی بنائی ہوئی چیزوں میں سمٹری ہوتی ہے لیکن ڈریگن فلائی یعنی بھنبھیری کے پروں کی رگوں سے بننے والے خانے سمٹریکل نہیں ہوتے؟
شاید ان کا پرنٹ ۔زیبرا ۔ ٹائیگر۔ اور مکاؤ طوطوں کی آنکھوں کے گرد سیاہ دھاریوں طرح یونیک ہوتا ہو گا ۔ جیسے ہمارے "بصمات"ہوتے ہیں ۔(ایک خیال )
digital-computer-forensics.jpg
 
فرخ

محفلین
یہ کائی ہی ہے اور یہ پودوں کے خاندان سے ہے۔، پھپھوندی تو دراصل جراثیم کے خاندان کا فرد ہے۔

پھپوندی، الجائی یا کائی شاید یہی کہتے ہیں گیلی یا نم مٹی پہ لگی اس ہری تہہ کو تو ذرا قریب سے دیکھیں تو اس کے بھی پتے ہیں جناب

اس اس پہ جو آپ کو لمبی لمبی مونچھوں والے یہ ہیرو نظر آ رہے ہیں آپ یقین کریں کے یہ ایک نقطے برابر ہوتے ہیں اور اکثر واش روم یا نلکوں کے آس پاس نم جگہ پہ دیوار کے ساتھ چپکے ہوئے پائے جاتے ہیں اور اکثر آنکھوں میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مٹیالا سا نقطہ دیکھیں تو نقش و نگار بھی لیے ہوئے ہے۔
1010882_688186964530535_1372361224_n.jpg

972241_688187021197196_197898579_n.jpg

999077_688187064530525_1170404480_n.jpg

1002461_688187154530516_1185403909_n.jpg
 
فرخ

محفلین
جی ہاں یہ سٹرابیری نہیں، بلکہ اسے انڈین بیری کہا جاتا ہے۔۔۔
پودا دیکھ کر تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ اسٹرا بیری کا ہے اور شاید ساتھ لگی بھی ہوئی ہے لیکن جناب یہ اصل اسٹرابیری نہیں بلکہ اس کی پینڈو اور جنگلی بہن ہے، یہ نم مٹی میں خود ہی اگ آتی ہے، ویسی میٹھی اور کھٹی تو نہیں ہوتی لیکن اپنے اندر ٹھنڈے ٹھار پانی کی چند بُوندیں سموئی ہوتی ہے لیکن زیادہ سبزے والے علاقوں میں اور مجھے تایانے بتایا تھا کہ جب وہ بچپن میں باقی بچوں کے ساتھ پہاڑوں پہ مویشی چَرانے لے جایا کرتے تھے اور شدید پیاس میں اس کو ڈھونڈ کر اس سے اپنی پیاس بجھایا کرتے تھے۔
971567_688187201197178_1402621793_n.jpg

1013997_688187221197176_209146211_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
میں اکثر یہی سوچتا ہوں کہ فطرت کی بنائی ہوئی چیزوں میں سمٹری ہوتی ہے لیکن ڈریگن فلائی یعنی بھنبھیری کے پروں کی رگوں سے بننے والے خانے سمٹریکل نہیں ہوتے؟
اصل املاء بھنبھیری ہے کہ بھمبھیری؟ یہ درمیان والا م یا ن ہمیشہ ہی تنگ کرتا ہے کہ دونوں کی آواز شاید ایک ہی ہوتی ہے :(
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کائی ہی ہے اور یہ پودوں کے خاندان سے ہے۔، پھپھوندی تو دراصل جراثیم کے خاندان کا فرد ہے۔
پھپھوندی کو خوردبینی جاندار کہہ سکتے ہیں، جراثیم عمومی طور پر نقصان دہ جاندار ہوتے ہیں جبکہ پھپھوندی نقصان دہ کم اور فائدہ مند زیادہ ہے (جیسا کہ پینسلین پھپھوندی سے ہی بنی ہے)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اصل املاء بھنبھیری ہے کہ بھمبھیری؟ یہ درمیان والا م یا ن ہمیشہ ہی تنگ کرتا ہے کہ دونوں کی آواز شاید ایک ہی ہوتی ہے :(
یہ قاعدہ دراصل عربی زبان کی قراءت کاہے ۔ جب ن ساکن کےبعد ب آتا ہے تو اسے (بولنے میں )م کر دیا جاتا ہے۔جیسے ذنب (گناہ) کو ذمب پڑھا اور بولا جاتا ہے۔اس قاعدے کا نام "اقلاب کا قاعدہ" ہے۔یہی قاعدہ ہم نے اردو میں بھی امپورٹ کر لیا ہے اوراسے تمام ایسے الفاظ مثلاً گنبد ۔ دنبالہ۔ دنبہ وغیرہ پر لاگو کر تے ہیں۔ عجب نہیں کہ آپ نے بھنبھیری اور بھنبھور (ایک شہر کانام) وغیرہ پر اسی اصول کے تحت کر دیا ہو ۔:)
نیز عربی میں یہ قاعدہ دو زبر دو زیر یا دو پیش پر بھی اپلائی ہوتا ہے جو در اصل نون کی آواز دیتے ہیں مثلاً ۔۔۔مثلاً ۔یا مثلن۔تقریباً تقریبن۔وغیرہ
 
جزاک اللہ :)
 
اردو میں دو زیر اور دو پیش بھی ہوتی ہیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی ہاں صرف دو زبر ۔ ہوتے ہیں مثلاً ۔ تقریبا ً ۔حلفاً اخلاقاً ۔ وغیرہ ۔۔۔۔ البتہ دو پیش اور دو زیر نہیں ہوتے۔
 
زیک

مسافر

قیصرانی

لائبریرین
اڑسٹھ اوہم کا ایک ریزسٹر۔(68 ohm resistor)۔ الیکٹرانک انجینئرنگ کے پہلے سال کی یادگار۔امید ہے کہ رزسٹینس کی ویلیو کا حساب۔ 68۔اوہم میں نے صحیح لگایا ہو گا۔ :)
اس کے برابر ملی میٹر کا سکیل رکھا ہے۔:)
15149605745_f507f4f1e7_o.jpg
کلر بلائینڈنس کی وجہ سے میں کبھی بھی رنگوں کے بینڈ کی مدد سے پوری گنتی کے بارے یقین سے نہیں کہہ سکتا :(
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس زمانے میں 1993 یعنی پاکستان میں انٹرنیٹ عنقا تھا ۔ اور شاید وکی بھی گیسٹیشن میں ہو۔ سو "BBROYGBVGW"
کی کوڈنگ کو ذرامشکل سے یا د کیا تھا۔ ۔۔۔ اب وکی اس کا نمونک بتاتا ہے۔
Bad Boys Race Our Young Girls Behind Victory Garden Walls ، Get Started Now
 
ہماری گریجوائشن میں فزکس ایک مضمون کے طور پر شامل تھی۔ وہاں ہم نے یہ بھی پڑھا تھا۔ مزے کی بات یہ کہ پورے بیچ میں فزکس میں میرے نمبر سب سے زیادہ تھے :(
 
Top