امجد میانداد
محفلین
تلمیذ بھائی مجھے پتہ نہیں کیوں لینڈ اسکیپ اور باقی قسم کی فوٹو گرافی سے میکرو فوٹو گرافی زیادہ پسند ہے۔ وہ باریک چیزیں جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں یا ہماری نظروں میں مقام حاصل نہیں کر پاتیں وہ بھی اپنے اندر ایک جہاں سموئے ہوئے ہوتی ہیں۔اوپر والی تمام تصاویر انتہائی عمدہ ہیں، لیکن مجھے پوسٹ نمبر 13کی پہلی تصویر میں مکھی کی انکھوں والا کلوز اپ بے حد اچھالگا ہے اور میں خالق کائنات کی اس حیران کن
Geometrical Configuration
پر دنگ رہ گیا ہوں۔ نہ جانے اس ذات جل جلالہ کی قدرت ایسے کتنے شاہکارہیں جو ابھی تک انسان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔
یہ کس کوی کی کلپنا کا چمتکار ہے
یہ کون چتر کار ہے یہ کون چتر کارِ؟