سٹرا بیری چاکلیٹی پیرہن میں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دل تو بہت چاہتا ہے کہ کچن میں جا کر کچھ اسپیشل بنانے کو۔ مگر سخت ہدایات ہیں کہ سیدھا بازو کندھے اور ہاتھ سمیت کوشش کر کے ساکن ہی رکھنا ہے تا کہ تکلیف کم رہے۔ تو ان ہدایات پر کافی حد تک عمل کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے جو بنایا، دیکھئیے اور بتائیے کہ ایسا ہی ہوتا ہو گا نا بائیں ہاتھ کا کھیل





سچی سچی بتائیے گا زبردست بنے ہیں نا جیسے ۔۔۔ خیر چھوڑئیے، آپے لگ پتہ جائے گا۔

سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا
تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نام اللہ کا ہو تو نذر نیاز سب سب چلتا ہے ۔کیا دیو بندی اور کیا بھوت بندی ۔
رہے نام اللہ کا ۔
جی جی اللہ کا نام ۔
اللہ ہی اللہ کیا کرو۔ دکھ نہ کسی کو دیا کرو، جو دنیا کا مالک ہے، نام اسی کا لیا کرو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل ہسپتال میں ہم سے کہا گیا بس آرام ہی آرام کرو۔ کوئی کام نہ کرنا، گاڑی خود ڈرائیو مت کرنا۔
بھائی نے کہا چابی میری گاڑی میں رکھ دو کوئی ضرورت نہیں بے آرام ہونے کی۔
ہم نے ایک نیا بہانہ ڈھونڈ لیا بے آرام ہونے کا۔۔خود بھی کھایا اور راجو انار کلی کو بھی کھلایا۔ دعائیں دے رہے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگ تو بہت ہی اچھے رہے ہیں۔ اب ورچوئل کھانے سے ذائقہ تو آئے گا نہیں۔ البتہ تعریف کیئے دیتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لگ تو بہت ہی اچھے رہے ہیں۔ اب ورچوئل کھانے سے ذائقہ تو آئے گا نہیں۔ البتہ تعریف کیئے دیتے ہیں۔
یہ تو صحیح کہا آپ نے۔ کیا ٹیکنالوجی کبھی اتنی ترقی کرے گی کہ ایک نے کھانا بنا کر تصویریں لگائیں اور دیکھنے والوں نے اپنی طرف سے سجی سجائی ٹرے نکال لی؟
ایسا ہوا نا تو ہم آپ کو مسی روٹی بنا کر بھیجیں گے لسی اور مکھن کے ساتھ۔
 

عرفان سعید

محفلین
دل تو بہت چاہتا ہے کہ کچن میں جا کر کچھ اسپیشل بنانے کو۔ مگر سخت ہدایات ہیں کہ سیدھا بازو کندھے اور ہاتھ سمیت کوشش کر کے ساکن ہی رکھنا ہے تا کہ تکلیف کم رہے۔ تو ان ہدایات پر کافی حد تک عمل کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے جو بنایا، دیکھئیے اور بتائیے کہ ایسا ہی ہوتا ہو گا نا بائیں ہاتھ کا کھیل





سچی سچی بتائیے گا زبردست بنے ہیں نا جیسے ۔۔۔ خیر چھوڑئیے، آپے لگ پتہ جائے گا۔

سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا
تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہت خوب!
پیلا رنگ لانے کے لیے کیا سفید چاکلیٹ میں پیلا رنگ ملایا یا پھر فراسٹنگ استعمال کی؟
 
Top