سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

جاسم محمد

محفلین
6 ماہ حکومت اور پارلیمان کو آرمی چیف کی تعیناتی، توسیع اور معزولی سے متعلق قانون سازی کیلئے ملے ہیں۔ حکومت قانون سازی کر لے گی۔ ووٹنگ کے لئے بندے پورے کرنا محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے۔ اللہ اللہ خیر سلہ۔ 6 ماہ بعد بھی آرمی چیف جنرل باجوہ ہی رہیں گے :)
 

جاسم محمد

محفلین
EKeXAqOXkAAyhjw.jpg
 
آج وسیم بادامی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی صاحب جذباتی ہوگئے اور کہا کہ آرمی چیف قوم کا باپ ہوتا ہے۔


تو وسیم بادامی نے نہایت ہی معصومانہ انداز سے کہا کہ بھائی کوئی اور مثال دیں باپ ہر تین سال بعد تبدیل نہیں کیا جاتا۔
 
عدالتی حکم پر اب یہ باپ غیرمعینہ مدت کیلئے حلال کر لیا جائے گا :)
کتنی آسانی سے انصافینز یو ٹرن لیتے ہیں۔ عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا۔ صرف معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا ہے۔ جو حکومت گزشتہ چودہ ماہ سے پارلیمنٹ سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے اسے اب نہ صرف پارلیمنٹ میں جانا پڑے گا بلکہ اپوزیشن کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگانا پڑے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
کتنی آسانی سے انصافینز یو ٹرن لیتے ہیں۔ عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا۔ صرف معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا ہے۔ جو حکومت گزشتہ چودہ ماہ سے پارلیمنٹ سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے اسے اب نہ صرف پارلیمنٹ میں جانا پڑے گا بلکہ اپوزیشن کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگانا پڑے گا۔
حکومت تو ہر پارلیمانی اجلاس میں موجود ہوتی ہے۔ وہ تو آپ کی اپوزیشن ہی اجلاس کی کاروارئی چلنے نہیں دیتی۔ اس میں حکومت کا کیا قصور ہے بھلا؟
ایوان قانون سازی کیلئے ہے۔ احتجاج اور دھرنوں کیلئے نہیں۔ اپنی غلطی نہیں ماننا۔ سارا الزام حکومت پر ڈالنا :)

‏نہ سپریم کورٹ پر حملہ ہوا
نہ ججز میں بریف کیس تقسیم ہوئے
نہ ججوں کو ٹیلیفون کیے گئے
نہ ججوں کو بغض سے بھرے ہوئے کہا گیا
نہ ججوں پر سازش کا الزام لگایا

ججز کے ہر اعتراض ہر ریمارکس اورفیصلے پر سر خم تسلیم کیا گیا۔
اس وقت یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے جمہوری حکومت ہے جو صرف کہنے کی حد تک نہیں حقیقت میں آئین و قانون کی بالادستی پے یقین رکھتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک جمعرات 28 نومبر 2019
صدر مملکت عارف علوی بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔

اسلام آباد: حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بیرسٹر فروغ نسیم کو وزرات قانون کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم کل صبح بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر مملکت عارف علوی بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔

بیرسٹرفروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے حکومت کے وکیل ہوں گے جس کے لیے انہوں نے رضا کارانہ استعفیٰ دیا کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے دوبارہ کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمعرات 28 نومبر 2019
1898208-imrankhan-1574940590-647-640x480.jpg

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو عدم استحکام کا شکار دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن دن ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی، اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مال بیرون ملک چھپایا ہوا ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 23 سال قبل ہماری پارٹی نے پہلی بار قانون کی بالا دستی اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد شروع کی، پی ٹی آئی 2007 میں عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں صف اول میں تھی اور میں اس کے لیے جیل بھی گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں، ان کا شمار پاکستان کے عظیم ججوں میں ہوتا ہے۔
 
پچھلے تین دنوں میں اس بے شرم حکومت کی جتنی بھداڑائی گئی ہے کچھ پاکستانی ہی جانتے ہیں، لیکن حد ہے بھئی۔ ایسے اکڑ رہے ہیں جیسے قلعے فتح کرلیے ہوں۔
 
Top