سکرین ریکارڈنگ

ہادی

محفلین
سکرین ریکارڈنگ کیلئے کون سا اچھا سافٹ وئیر ہے اور اکثر ویڈیو دیکھی ہیں جو UV Playerمیں چلتی ہیں یہ کون سے سافٹ وئیر میں بنتی ہیں ۔
 
یقینا Camtasia Studio بہترین اسکرین ریکارڈنگ سافٹ ویئر ہے۔ مگر یہ مفت نہیں ہے۔ ایک اور سافٹ ویئر ’’وِنک Wink " بھی ہے جو نا صرف یہ کہ مفت دستیاب ہے بلکہ اس کا عجم بھی نہایت کم ہے اور کمٹاشیہ کے برعکس کافی لائٹ ہے اور بہت زیادہ سسٹم ریسورسز بھی خرچ نہیں کرتا۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس میں اردو میں بھی با آسانی لکھا جا سکتا ہے چنانچہ اس کے ذریعے اردو میں بھی ویڈیو ٹیوٹوریلز بنائے جا سکتے ہیں۔ اردو میں ویڈیو ٹیوٹوریل کا ایک نمونہ فالحال یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
Camtasia Studio واقعی اچھا ہے، میں نے بڑی سر کھپائی کی اس کے ساتھ۔ لیکن ابھی بھی مکمل سمجھ نہیں آئی۔اورتھوڑی سی محنت کے بعد مفت حاصل ہو سکتا ہے۔:blushing:

اور سیکھنے کے لیے یہ ویڈیو بنائی۔

 

ماوراء

محفلین
سعود بھیا، راز کی بات بتاؤں۔۔میں پاکستانی ہوں۔:blushing:
اصل میں میں نے پہلی بار یہ حرکت کی ہے۔ پہلے کبھی ایسا خیال ہی نہیں آیا تھا، لیکن اس بار آ ہی گیا۔
 
جہانزیب بھائی آپ Istanbul آزمائیں۔ چھوٹا سا مگر اچھا سا سافٹوئر ہے۔ او جی جی فارمیٹ کی ویڈیو بناتا ہے۔

اس کے پچھلے رلیز کا انتساب شیئر کرنا چاہوں گا۔

This release is dedicated to the people (Christian, Jew, Muslim and other) who have died in the ongoing war in Lebanon and Israel. Everyone wants an immediate halt to the fighting yet it is not happening, we can only plead by showing our distaste at this unnecessary bloodshed.


اس کے علاوہ ایک اور استعمال کیا تھا پر وہ زیادہ اچھا نہیں لگا تھا۔ اس وقت آفس نکلنا ہے ورنہ میں ایک مختصر سا اسکرین کاسٹ ریکارڈ کر کے ڈیمو بھی دکھاتا۔ اور ہاں اس میں آواز ریکارڈ کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہے۔
 
ماوراء بٹیا آپ کچھ خیال نہ کیجئے۔ میں نے خود اللہ جانے کتنی چوریاں کی ہیں کیوں کہ میں بھی کچھ عرصے تک ونڈوز یوزر رہا ہوں۔ اور جانے کتنے ویڈیو ٹٰوٹوریل چوری کر کر کے پڑھ ڈالے ہیں۔ بس بات صرف اتنی سی ہے کہ محفل میں ان کے ذکر سے گریزاں رہتا ہوں۔ :)
 

ہادی

محفلین
میں نے کیم ٹیژیا کو بھی چیک کیا ہے اور ونک کو بھی مجھے تو کیم ٹیژیا آسان لگا ہے۔ایڈوبی کیپٹی ویٹ کیسا ہے ؟ اصل مجھے جو چاہیے اس کا سکرین شاٹ دے رہا ہوں ۔ یہ ایگزی فائل ہوتی ہےاور کسی بھی پلئر کی ضرورت نہیں ہوتی اس قسم کی ویڈیو میں۔
http://img3.imageshack.us/img3/3392/capturedw.jpg
 
شکریہ شعیب بھائی اچھا اور ہلکا پھلکا سافٹ وئیر بتایا ہے شعیب بھائی اب اس میں اردو لکھنے کا طریقہ بھی بتلا دیں۔ :):)

یقینا camtasia studio بہترین اسکرین ریکارڈنگ سافٹ ویئر ہے۔ مگر یہ مفت نہیں ہے۔ ایک اور سافٹ ویئر ’’وِنک wink " بھی ہے جو نا صرف یہ کہ مفت دستیاب ہے بلکہ اس کا عجم بھی نہایت کم ہے اور کمٹاشیہ کے برعکس کافی لائٹ ہے اور بہت زیادہ سسٹم ریسورسز بھی خرچ نہیں کرتا۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس میں اردو میں بھی با آسانی لکھا جا سکتا ہے چنانچہ اس کے ذریعے اردو میں بھی ویڈیو ٹیوٹوریلز بنائے جا سکتے ہیں۔ اردو میں ویڈیو ٹیوٹوریل کا ایک نمونہ فالحال یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
 
میں نے کیم ٹیژیا کو بھی چیک کیا ہے اور ونک کو بھی مجھے تو کیم ٹیژیا آسان لگا ہے۔ایڈوبی کیپٹی ویٹ کیسا ہے ؟ اصل مجھے جو چاہیے اس کا سکرین شاٹ دے رہا ہوں ۔ یہ ایگزی فائل ہوتی ہےاور کسی بھی پلئر کی ضرورت نہیں ہوتی اس قسم کی ویڈیو میں۔
my.php
Camtasia اس لئے اچھا ہے کیونکہ وہ مفت نہیں ہے!:laughing:
ایڈوبی کیپٹی ویٹ بہت ہیوی سافٹ ویئر ہے، اس سے بہتر ہے کہ آپ کیم ٹیژیا ہی استعمال کر لیں!
اور ایگزی فائل بنانے کی سہولت تو مندرجہ بالا تمام سافٹ ویئر میں موجود ہے اور اسے چلانے کے لئے کسی پلیئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 
شکریہ شعیب بھائی اچھا اور ہلکا پھلکا سافٹ وئیر بتایا ہے شعیب بھائی اب اس میں اردو لکھنے کا طریقہ بھی بتلا دیں۔ :):)
بھائی جی جس طرح آپ م س ورڈ میں اردو لکھتے ہیں ویسے ہی اس میں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ Alt+Shift دبا کر اردو کی بورڈ آن کریں اور Font میں کوئی بھی اردو فونٹ منتخب کر لیں۔ بس اردو لکھنا شروع کر دیں۔ سمپل!;)
 
نہیں شعیب بھائی میں اس سافٹ وئیر میں نہیں لکھ پارہا ہوں یہ یونی کوڈ سپورٹ ہی نہیں کررہا ہے میں ونک کا لیٹیسٹ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔۔۔۔

بھائی جی جس طرح آپ م س ورڈ میں اردو لکھتے ہیں ویسے ہی اس میں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ alt+shift دبا کر اردو کی بورڈ آن کریں اور font میں کوئی بھی اردو فونٹ منتخب کر لیں۔ بس اردو لکھنا شروع کر دیں۔ سمپل!;)
 

فہیم

لائبریرین
شعیب بھائی اس ونک کا ایک عدد چھوٹا سا ٹٹوریل بھی فراہم کردیں تو عنایت:)
 
پتا نہیں آپ کے سسٹم میں کیا مسئلہ ہے۔ میں بھی ونک کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہا ہوں اور با آسانی اردو لکھ پا رہا ہوں۔
urdu_in_wink.jpg
 
Top