سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

منذر رضا

محفلین
استادِ محترم جناب الف عین صاحب، عزت افزائی پر غلام بے حد شکرگزار ہے۔
لیکن میرا کوئی کلام اس مجلے کے قابل نہیں لگتا مجھے۔ اس لیے معذور سمجھیے۔
 
یہ ہمیں نثر نگاری کی طرف مائل کرنے کی ہلکی پھلکی سی سازش نظر آتی ہے:sneaky:
تفنن برطرف بہت اچھی کوشش ہے۔
ہم کوشش کریں گے کہ کچھ لکھ سکیں۔لیکن بقول غالبؔ
اب وہ رعنائیِ خیال کہاں(n)
حضرت! رسالے میں نثر کے سیکشن کے ساتھ ساتھ اتنا ہی ضخیم منظوم سیکشن بھی ہوا کرتا ہے۔

نثر ضرور لکھیے لیکن ہر شمارے کے لیے غزلیں بھی عطا فرمائیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لسلام علیکم، آج ہم اردو محفل کے سہ ماہی ادبی رسالے کا آغاز کر رہے ہیں ۔
وعلیکم السلام۔ احمد بھائی ، یہ بتائیے کہ نومولود کا نام عقیقہ کے بعد رکھا جائے گا یا حجام کی آمد کے بعد؟!

یہاں تمام اراکین خود سے اپنی تحاریر شامل کریں گے۔
اور خود ہی انہیں پڑھنے کا اہم فریضہ بھی انجام دیں گے ۔ (اب مکمل ہوئی نا بات!:) )

نثرہماری ترجیح ہے۔
آپ کی اور ہماری ترجیحات بالکل مختلف ہیں ۔
چنانچہ یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔ بارات واپس جائے گی ۔
 
جاسمن

لائبریرین

۔۔۔۔اردو محفل کی بہترین لکھاری کا نام نہ لکھا!:(
حق ہا!!!!!
بس اب احتجاجاً ہم اس رسالے کو عظیم ترین لکھاری کی تحاریر سے محروم رکھیں گے۔
:D:LOL:
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ احمد بھائی ، یہ بتائیے کہ نومولود کا نام عقیقہ کے بعد رکھا جائے گا یا حجام کی آمد کے بعد؟!

اور خود ہی انہیں پڑھنے کا اہم فریضہ بھی انجام دیں گے ۔ (اب مکمل ہوئی نا بات!:) )

آپ کی اور ہماری ترجیحات بالکل مختلف ہیں ۔
چنانچہ یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔ بارات واپس جائے گی ۔

بالکل بالکل۔۔:)
(کھچ مچانے میں ماہر ہوں۔:D)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بہرحال زبردست خیال ہے۔ وہ سب لوگ جو اس منصوبہ میں شریک ہیں، مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اب اتنے بڑے بڑے لوگوں کو میں شاباش تو نہیں دے سکتی۔ :D
 
۔۔۔۔اردو محفل کی بہترین لکھاری کا نام نہ لکھا!:(
حق ہا!!!!!
بس اب احتجاجاً ہم اس رسالے کو عظیم ترین لکھاری کی تحاریر سے محروم رکھیں گے۔
:D:LOL:
:noxxx::noxxx::noxxx:
ہم سے خطا ہوئی آپی جی ،
ہم معافی کے طلب گار ہیں ۔
آپ ہماری غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے مجلے کو اپنی شگفتہ تحریر سے ضرور آراستہ فرمائیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تین صفحات اور 40 پیغامات دیکھ کر میں تو یہی سمجھا کہ بہت ساری تصنیفات جمع ہو گئی ہیں اور اب بس خلیل الرحمٰن بھائی سے اداریہ لکھوانا اور کتابی شکل میں تبدیل کرنا رہ گیا ہے۔ :)

لیکن ۔۔۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top