زیرک

محفلین
محمودوں کی صف آج ایازوں سے پرے ہے
جمہور سے سلطانیِ جمہور ڈرے ہے
امیر الاسلام ہاشمی​
 

جاسمن

لائبریرین
جن کے چہرے پر لکھی ہے، جیل کی اونچی فصیل
رام نامی اوڑھ‌کرسنسد کے اندر آ گئے
عدم گونڈوی
 

جاسمن

لائبریرین
کون اس دیس میں دے گا ہمیں انصاف کی بھیک
جس میں خونخوار درندوں کی شہنشاہی ہے

جس میں غلے کے نگہباں ہیں وہ گیدڑ جن سے
قحط و افلاس کے بھوتوں نے اماں چاہی ہے
(قتیل شفائی)
 

اکمل زیدی

محفلین
ہر بلاول ہے دیس کا مقروض
پاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے

حبیب جالب
احمد بھائ شعر تو اپنی جگہ خوب ہے مگر یہ جالب صاحب کے زمانے میں بلاول کہاں سے آگیا۔۔۔
یا کہیں آپ نے استعاری طور پر استعمال کیا ہے۔۔۔اور مفہوم یہی ہے۔۔۔؟
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائ شعر تو اپنی جگہ خوب ہے مگر یہ جالب صاحب کے زمانے میں بلاول کہاں سے آگیا۔۔۔
یا کہیں آپ نے استعاری طور پر استعمال کیا ہے۔۔۔اور مفہوم یہی ہے۔۔۔؟

جالب صاحب 1993 تک حیات رہے ہیں اور بلاول کی پیدائش 1988 کی ہے۔
آپ کے سوال کی وجہ سے صبح صبح گوگل کو تکلیف دینی پڑی۔ :)

یہاں جالب صاحب نے ان ناموں کو قوم کی خواتین اور بچوں کے لئے بطور استعارہ استعمال کیا ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
جالب صاحب 1993 تک حیات رہے ہیں اور بلاول کی پیدائش 1988 کی ہے۔
آپ کے سوال کی وجہ سے صبح صبح گوگل کو تکلیف دینی پڑی۔ :)

یہاں جالب صاحب نے ان ناموں کو قوم کی خواتین اور بچوں کے لئے بطور استعارہ استعمال کیا ہے۔
بہت شکریہ۔۔۔۔ایک اور چیز پوچھی تھی میں نے آپ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حَسین آنکھوں،مُدھر گیتوں کے سُندر دیس کو کھو کر
میں حیراں ہوں وہ ذکرِوادئ کشمیر کرتے ہیں

حبیب جالب
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں
علاجِ غم نہیں کرتے فقط تقریر کرتے ہیں

حبیب جالب
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حاکم رشوت ستاں فکر گرفتاری نہ کر
کر رہائی کی کوئی آسان صورت چھوٹ جا

میں بتاؤں تجھ کو تدبیر رہائی مجھ سے پوچھ
لے کے رشوت پھنس گیا ہے دے کے رشوت چھوٹ جا

دلاور فگار
 

سیما علی

لائبریرین
اس خبر پر تو نہیں مجھ کو تعجب اے فگار
ایک غنڈہ حلقۂ بجنور میں پکڑا گیا

ہاں اگر تھوڑی سی حیرت ہے تو صرف اس بات پر
کیسا غنڈہ تھا کہ وہ اس دور میں پکڑا گیا

دلاور فگار
 

سیما علی

لائبریرین
ہم چل دیئے وطن سے تو اپنا متاع و مال
سب کچھ نثار گردش ایام کر دیا

دل رہ گیا تھا ایک بت دلربا کے پاس
کسٹوڈین نے اس کو بھی نیلام کر دیا

دلاور فِگار
 

سیما علی

لائبریرین
قوم اور ملک میں لازم تو نہیں یک رنگی
ایک جغرافیہ داں کا یہ خیال اچھا ہے

دور کیوں جاتے ہو خود اپنے وطن کو دیکھو
قوم کا حال برا، ملک کا حال اچھا ہے

دلاور فگار
 

سیما علی

لائبریرین
گرانی، مفلسی، بے روزگاری، قحط، بیماری
یہ فتنے کیا ہماری موت کا کاشن نہیں دیتے

مگر یہ خوش بیاں لیڈر، یہ ناکارہ سیاست داں
فقط بھاشن دیئے جاتے ہیں اور راشن نہیں دیتے
دلاور فِگار
 
Top