سیاست میں جھوٹے وعدے!!

محمد وارث

لائبریرین
عمران خان نے ”مثالی“ پولیس کا وعدہ کیا تھا۔
پروفیسر صاحب دریدہ دہنی اور ذاتی سے تبصرے کے لیے پیشگی معذرت کہ کہنا یہ چاہتا ہوں کہ یہ عمدہ اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شعور آپ کو 2018ء کے الیکشنز کے بعد ملا ہے یا اس سے پہلے پانچ دس سال بھی آپ کی یہی روش تھی؟یا پھر آپ وہی کر رہے ہیں جو اپوزیشن پارٹیاں کرتی ہیں مثال کے طور پر پی پی اور نون لیگ دونوں نے پانچ پانچ سال طمطراق سے حکومت کی، اٹھارویں ترمیم جیسی معرکۃ الآرا قانون سازی کر لی لیکن نیب کو ختم نہیں کیا، اب کہتے ہیں نیب سے برا ادارہ ہی کوئی نہیں! عرفِ عام اسے منافقت ہی کہا جاتا ہے میرے خیال میں۔
 
خیبر پختواہ کی پولیس کسی شریف مافیا کی غلام نہیں تھی اسلئے اسے ٹھیک کرنا آسان تھا۔
28 جون 2020,,,,,,,,
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں افغان شہری راضیع اللہ عرف عامرے کو محض بدزبانی کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی برہنہ وڈیو جاری کرنے کے واقعہ پر جہاں پولیس اہلکار شدید تنقید کی زد میں ہیں وہاں اس حرکت کی وجہ سے پشاور پولیس عرصہ دراز سے حاصل 'مثالی پولیس' کے اعزاز سے بھی محروم ہوتی نظر آرہی ہے۔
 
پروفیسر صاحب دریدہ دہنی اور ذاتی سے تبصرے کے لیے پیشگی معذرت کہ کہنا یہ چاہتا ہوں کہ یہ عمدہ اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شعور آپ کو 2018ء کے الیکشنز کے بعد ملا ہے یا اس سے پہلے پانچ دس سال بھی آپ کی یہی روش تھی؟یا پھر آپ وہی کر رہے ہیں جو اپوزیشن پارٹیاں کرتی ہیں مثال کے طور پر پی پی اور نون لیگ دونوں نے پانچ پانچ سال طمطراق سے حکومت کی، اٹھارویں ترمیم جیسی معرکۃ الآرا قانون سازی کر لی لیکن نیب کو ختم نہیں کیا، اب کہتے ہیں نیب سے برا ادارہ ہی کوئی نہیں! عرفِ عام اسے منافقت ہی کہا جاتا ہے میرے خیال میں۔
افسوس ہم جو سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے اسے شعور سمجھ بیٹھے ہیں. یہ شور ہے جو تماشائی کرتے ہیں.
 
Top