سیاسی منظر نامہ

محمد وارث

لائبریرین
Diybi_JCW0_AEK0_FA.jpg

ایفی ڈرین کا فیصلہ۔
گوگل سے مدد لینے کو اگر ہدف بنایا گیا ہے،جو کہ لگ رہا ہے خط کشیدہ جملے سے، تو محض اطلاع کے لیے عرض ہے کہ گوگل ریفرنس کا عدالتی فیصلوں میں شامل ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میں ابھی چند دنوں پہلے ہی انڈین سپریم کورٹ کے اہم فیصلوں پر ایک کتاب پڑھ رہا تھا اور انڈین سپریم کورٹ نے بھی گوگل سرچ کے ذریعے ریفرنسز اپنے کئی سال پہلے دیئے فیصلوں میں اسی طرح ویب سائٹ لنکس کے ساتھ ڈالے ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دیگر ممالک کے فیصلوں میں بھی ایسی نظیریں مل جائیں گی۔
 
اب جبکہ الیکشن مہم کا اختتام ہے، تمام پاکستانی محفلین سے درخواست ہے کہ اپنے تمام تر اخلاص کے ساتھ جسے ملک کے لیے بہتر سمجھتے ہیں، اسے ووٹ دیں۔ اور اگر ووٹ نہ ڈالنے کو بہتر سمجھتے ہیں تو نہ ڈالیے۔ مگر ملک کے لیے بہتر حکمران آنے کی دعا تمام احباب ضرور کریں۔
جزاک اللہ
 
کاش ہر پاکستانی animal farm پڑھ اور سمجھ سکے۔
اینیمل فارم کا پاکستانی ورژن ذیل کے لنک پر پڑھیے اور اپنی قیمتی آراء سے نوازیں!!!


گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن
******

میں اسکا لنک دینے ہی والا تھا کہ کتاب کون پڑھے گا یہی پڑھوا لیں تو غنیمت ہے-
 
اس کا ترجمہ ہو چکا ہے، میری یاد داشت اب صحیح طور سے ساتھ نہیں دے رہی کہ کس نے کیا تھا لیکن کوئی معروف ادیب تھے۔ :)
پروفیسر جمیل اختر خاں کا ترجمہ ،"چوپایوں کی حکومت " کے نام سے فیروز سنز نے 1973 میں چھاپا تھا۔
 
Top