سیاسی منظر نامہ

dg.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
سر جاسم محمد اے وی پٹواری ہو گیا جے۔

ملکی معیشت کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے نہیں ہوتا۔ یہ تو بذات خود ایک سائنس ہے اور اس فیلڈ کے بادشاہ ڈاکٹر عاطف میاں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی برطرفی پر اس قدر شدید طوفان آیا تھا۔ کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ان کے جانے کے بعد معیشت کو دوبارہ سائنس کی بجائے سیاسی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ جس کے سنگین نتائج آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔
۹ ماہ قبل لوگ کہتے تھے کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ہو جائے لیکن ڈاکٹر عاطف میاں قبول نہیں۔ اب انہی کے معقول تجزیہ کو تحریک انصاف حکومت کی ناکامی کیلئے بطور ریفرنس پیش کر رہے ہیں۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان ریاست کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
ویب ڈیسک بدھ 29 مئ 2019
1684550-bilawalz-1559122490-180-640x480.jpg

خان صاحب ملک کے ہر ادارے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین پی پی پی فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، اعجاز شاہ کا پرانہ طریقہ کار ہمیں نظر آرہا ہے۔

سلیکٹڈ حکومت منظور نہیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے ہر ادارے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کر رہے، یہ نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے جس سے حکومت نہیں چل رہی، اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں، حکومت نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب اور ایف آئی اے کے سیاسی استعمال سے خوف پھیلتا ہے، عمران خان اپنے مخالفین کے خلاف ریاست کو استعمال کر رہا ہے، ہمیں سلیکٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

چیرمین نیب ویڈیو اسکینڈل، دال میں کچھ کالا ہے

پی پی پی رہنما نے کہا کہ نیب کو مشرف نے بنایا، یہ کالا قانون ہے جسے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا، چیرمین نیب ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ دال میں کچھ کالا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے چینلز سے یہ خبر نشر ہوئی ہے۔

پہلے بنگلہ دیش بنا اب نہ جانے کتنے دیش بنیں گے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیرستان واقعے میں دوسرے فریق کا موقف سامنے نہیں آرہا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر فی الفور جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنا موقف بیان کرسکیں، لوگوں کو پتہ چلے کہ جنوبی وزیرستان میں کیا ہورہا ہے، اس واقعے پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر دفاع کیوں غائب ہیں، جب ہم نے ون یونٹ پر سمجھوتہ کیا تو ملک ٹوٹا اور بنگلہ دیش بنا، آج عوام سوچ رہے ہیں کہ پہلے بنگلہ دیش بنا تھا اب نہ جانے کتنے دیش بنیں گے۔

عید کے بعد سڑکوں پر

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی اور احتجاجی تحریک شروع کرے گی، جمہوری سیاستدان اور جمہوری سیاسی جماعت پر فرض ہے کہ باہر نکلیں، حکومت کو گرانے کیلئے نہیں نکل رہے کیونکہ وہ تو خود گر رہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
عمرانی تابوت میں ایک اور کیل۔
سویلین آمر نواز شریف نے1997 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب سجاد علی شاہ مرحوم کو اپنے خلاف کیس سننے پر ہی گھر بھیج دیا تھا۔
اس کے باوجود مارشل لا لگنے تک اس نے دو سال آرام سے حکومت کی۔اور آج تک ان غیرقانونی اقدامات کی سزا نہیں بھری۔
عمرانی حکومت نے تو ابھی صرف جوڈیشل کونسل میں عین قانونی ریفرنس بھجوایا ہے جو خارج بھی ہو سکتا ہے۔ کونسا تابوت اور کونسا کیل؟
’سینیئر ججوں کے خلاف ریفرنس‘: ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی
 

زیک

مسافر

تحریک انصاف نے ریاست کے تین نئے ستون دریافت کئے ہیں۔ لگتا ہے یہ مان گئے ہیں کہ ایگزیکٹو فوج ہی ہے
 
ملکی معیشت کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے نہیں ہوتا۔ یہ تو بذات خود ایک سائنس ہے اور اس فیلڈ کے بادشاہ ڈاکٹر عاطف میاں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی برطرفی پر اس قدر شدید طوفان آیا تھا۔ کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ان کے جانے کے بعد معیشت کو دوبارہ سائنس کی بجائے سیاسی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ جس کے سنگین نتائج آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔
۹ ماہ قبل لوگ کہتے تھے کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ہو جائے لیکن ڈاکٹر عاطف میاں قبول نہیں۔ اب انہی کے معقول تجزیہ کو تحریک انصاف حکومت کی ناکامی کیلئے بطور ریفرنس پیش کر رہے ہیں۔ :)

آپ کو شاید وہ تکلیف دہ بات دوبارہ یاد کروانا پڑے گی۔ حکومت سے کہیں کہ کسی یہودی, مسیحی، ہندو، بودھ یا کسی اور ملک کے مسلمان ماہرِ الا بلا کو بلا لیں لیکن کسی قادیانی کا دیا ہوا ایک مشورہ بھی قبول نہیں۔ پاویں جُلھی دا ککھ نا رہوے۔

خلی ولی۔
 

جاسم محمد

محفلین
پنجاب حکومت کے دفاع کیلئے پورا دستہ تیار، 38 ترجمان مقرر
200422_1329554_updates.JPG

فائل فوٹو: عثمان بزدار
لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا۔

ترجمانوں کی فہرست

200422_3762818_updates.JPG

پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کا عکس: جیونیوز

نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ احمد چھٹہ، شوکت بسرا، فیصل حیات، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا اور عائشہ چوہدری بھی ترجمانوں میں شامل ہیں۔

ترجمانوں کی فہرست

200422_9871193_updates.jpg

پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کا عکس: جیونیوز

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔
 
Top