سیاسی منظر نامہ

اگر کسی ڈیل کے نتیجے میں اسے چھوڑا گیا ہے تو یہ صریحاً توہینِ عدالت کے زمرے میں آئے گا لہذا بادی النظر میں تو ایسا ممکن نہیں۔ گرد بیٹھنے پر کچھ حقیقت کا علم ہوگا۔ یوں بھی آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے والدین نے عدالت کا دروازے کھٹکھٹایا ہے، اب عدالت خود ہی پوچھ لے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین

کونسی عدالت ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے گھر کی لونڈی نہیں ہے؟
Parents of APS martyrs move court over reports of Ehsanullah Ehsan's escape from custody - Pakistan - DAWN.COM
مشرف کو جس خصوصی عدالت نے پھانسی دی تھی اس عدالت کو ہی سزائے موت سنا دی گئی ہے
 
ہم اہلِ پاکستان کے تھوڑا کہے کو ہی غنیمت جانیے صاحب ۔فی زمانہ صورتِ حالات کچھ یوں ہے کہ تقریباً بیس کروڑ کو غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کردئیے گئے ہیں، باقی بچنے والوں پر ہنسی آتی ہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی!

جہاں تک عدالت کے متذکرہ بالا فیصلے کا تعلق ہے، ماننا پڑتا ہے کہ فیصلہ سنا دینا ہی تاریخی نوعیت کا واقعہ ہے۔ اس پر عمل درآمد کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔ اصل بات یہی ہے کہ جو بے دھڑک غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹا کرتے تھے (سنا ہے قائد کی بہن کو بھی ایک سرٹیفکیٹ تھما دیا تھا) ان کے خلاف باقاعدہ نوٹری پبلک سے اسٹیمپ شدہ سرٹیفکیٹ جاری ہونا ایک انوکھا واقعہ تو ہے۔ کلجگ ہے صاحب!
 
Top